ذرائع ابلاغ کا منفی تبلیغات کرنے کی وجہ سے حدی سزاؤں میں تغیر وتبدّل
حکومت اسلامی اور دین مبین اسلام کے خلاف غیر ملکیمیڈیا کی شدید تبلیغات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اگر بعض حدود کا جاری کرنا اسلام کی توہین کا سبب بنے، تو آپ فرمائیں:اولاً: کیا اس کے اجرا سے صرف نظر کرسکتے ہیں؟ثانیاً: جواز کی صورت میں ، توہین آمیز ہونے کی تشخیص دینا شخص یا اشخاص کی ذمہ داری ہے؟ثالثاً:جاری نہ ہونے کی صورت میں کونسی سزائیں حد کی جگہ لےسکتی ہیں؟
جواب: مسئلہ کے فرض میں ، اس کو اس صورت میں انجام دے سکتے ہیں کہ جب مذکورہ اثر نہ رکھتی ہو اور اس کی تشخیص حاکم شرع اور مراجع تقلید کی ذمہ داری ہے؛ لیکن مخالفین کے ہر نعرے اور آواز کے مقابلے میں تسلیم نہیں ہونا چاہیے۔