سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

بیوی کی اجازت سے استمناء کرنا

جس شخص کی زوجہ موجود ہے اور زوجہ کی اجازت سے استمناء کرتا ہے کیا یہ استمناء حرام ہے؟

اگر زوجہ کے ساتھ ملاعبہ کرنے کے ذریعہ استمناء کیا ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر خود سے استمناء کرے تو حرام ہے خواہ زوجہ کی مرضی سے کرے یا بغیر مرضی کے ۔

دسته‌ها: استمناء

سفر کا آغاز اورانجام(سفر کی ابتداء اور انتہا)

نماز کے قصر ہونے کی مسافت میں ، سفر کی ابتداء اور انتہاکا حساب کس جگہ سے کیا جائے گا؟

جواب:۔ دو شہر وںکے درمیانی فاصلہ کا معیار، جس شہر یا جگہ سے سفر کا آغاز ہواہے اس کا آخری گھر ، اور جہاں جانا ہے ، اس کا پہلا گھر ہے ۔

جدہ شہر میں احرام باندھنا

کیا جدہ شہر سے ، عمرہ تمتع کا احرام باندھنا جائز ہے؟

جواب :۔ چونکہ شہرہ جدہ کی محاذات ، کسی بھی میقات سے ، ثابت نہیں ہے ، احرام باندھنے کے لئے میقات یا میقات کے محاذات پر جانا چاہےئے اور اگر دونوں میں سے کوئی بھی ممکن نہ ہو تو احتیاط کے طور پر نذر مان کر محرِم ہو جائے اور پھر اس کے بعد احتیاط کی بناپر حرم کے شروع میں دوبارہ نئے طریقہ سے احرام باندھے۔

نوکری اور ملازمت حاصل کرنے کے لئے رشوت دینا

کیا کسی دفتر یا محکمہ میں نوکری حاصل کرنے کے لئے رشوت دینا جائز ہے جبکہ رشوت نہ دینے کی صورت میں نوکری حاصل کرنا ممکن ہی نہ ہو ؟

جواب : اگر دینے سے کسی باطل (ناحق ) کو حق یا حق کو ناحْ نہ کرے اور کسی کا حق یا نمبر ضائع نہ کرے تو اشکال نہیں ہے اور اسکا رشوت میں شمار نہیں ہوگا لیکن لینے والے کے لئے اگر یہ اسکے وظائف میں شامل تھا تو حرام ہے

دسته‌ها: قضاوت

سونے سے سونے کا معاملہ (سونے سے سونے کی خرید و فروخت )

قیمت بڑھا کر سونے کا سونے سے معاملہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟اس قسم کے معاملات کا شرعی راہ حل کیا ہے ؟

اس طرح کے موقعوں پر سونے کے معاملات کابہترین راستہ یہ ہے کہ جدا جدا دو معاملہ انجام دئے جائیں مثال کے طور پر ایک کلو سونے کو نقد ۱۱لاکھ تومان کی قیمت پر فروخت کرے اور اسی نشستمیں سونے اور اس کی قیمت کو ردو بدل کرے (یعنی سونا دیں اور قیمت لے لیں )اس کے بعد ایک کلو سونے کو جیسے پورے ایک سال میں حوالہ کیا جائے دس لاکھ کی قیمت پر اس سے خرید لے نتیجہ وہی ہوگا کہ سونے مالک ان دو معاملوں سے اپنا سونا سال میں ایک لاکھ تومان اضافہ کے ساتھ واپس حاصل کر لے گا

وہ گناہ جو دعائیں پڑھنے سے بخش دیئے جاتے ہیں

بہت سی روایتوں میں نماز کے بعد بہت سی دعاوٴں اورتسبیحات حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی فضیلت ذکر ہوئی ہے، جو اس طرح ہے: جو کوئی ان دعاؤں اور تسبیحات کو پڑھے گا گویا ایسا ہوجائے گاکہ ابھی شکم مادر سے پیدا ہوا ہو اور اس پر کوئی گناہ نہ ہو“ خدا کی بخشش اور کرم پر مجھے کوئی شک نہیں ہے، لیکن جن کے گناہ زیادہ ہیں کیا ان دعاؤں کے پڑھنے سے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے؟ اگر کسی کی نمازیں بہت زیادہ قضا ہوں، کیا (مثلاً) شب قدر میں شب بیداری کرنے سے یا ان دعاؤں کے پڑھنے سے اس کے گناہ ختم ہوجائیں گے؟

اس طرح کی رواتیں حقّ الناس کو شامل نہیں ہیں، ان کی دائیگی ضروری ہے، ایسے ہی وہ گناہ جن کے لئے حد شرعی ہے ان کو بھی شامل نہیں، بلکہ ان کو جاری ہونا چاہیے، نیز ایسے گناہوں کو بھی شامل نہیں ہیں جن کی تلافی کی جاسکتی ہو، قضا اور کفارہ ان اعمال سے ساقط نہیں ہوتے اور ان روایتوں کا ان گناہوں کے علاوہ شامل ہونا کوئی بعید نہیں ہے ۔

دسته‌ها: دعا
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت