اس تجوری سے چوری کرنا جس کا خرانچی نے دروازہ کھولا ہو
جب کسی ادارے کا خزانچی کسی شخص کو معائنہ کرانے کے لئے تجوری کا دروازہ کھولے اور وہ شخص ، تجوری میں موجودہ رقم کی چوری میں جلدی دکھاجائے ، اگر حزانچی اس کے چوری کرنے کے ارادہ سے واقف نہ ہو ، کیا ہتک حرز محقق ہوجائے گی؟
جواب: ہتک حرز شمار نہیں ہوگی۔
فال نکالنے کے ذریعہ آمدنی
ملک سے باہر بعض لوگ جامع الدعوات سے فال نکالتے ہیں یا بارہ برج (ستاروں ) سے گذشتہ کی خبر یا آئندہ و مستقبل کی پیشین گوئی یا اپنے پاس رجوع کرنے والوں کی بیماری کے بارے میں خبر دیتے ہیں اور کہتء ہیں تم فلاں مشکل میں گرفتار ہو یا آئندہ ہو جاو گے اس قدر رقم مجھے دو تاکہ تمہارے لئے ایک ٹھیک ٹھاک دعا لکھ دوں اور اسی طرح لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان محبت ہونے اور میاں بیوی کے درمیان محبت ہونے کے لئے اور دیوانوں اور جن زدہ لوگوں کے لئے (بھوت پریت کا اتارا کرنے کے لئے )دعائیں (تعویز )لکھتے ہیں اور اس کے عوض بہت سارای رقم دریافت کرتے ہیں ساتھ ساتھ نماز جمعہ اور جماعت میں بھی شریک ہوتے ہیں آپ فرمائیں کہ اس کام کے عوض پیسے لینے کا کیا حکم ہے؟
جواب۔ ان کاموں کے بدلہ پیسا لینا جائز نہیں ہے .
قحط کا ایک سال سے کم مدت میں واقع ہونا
کیا ”عامة المجاعہ“ (بھک مری کا سال) سے مراد، قحطی کا پورا سال ہے یا فقط دوران قحطی ہے؟ واضح بیان کے ساتھ اگر پورے سال میں ملک کی اقتصادی وضعیت اچھی ہو، لیکن ایک تھوڑی مدت (مثلاایک مہینہ) کے لئے ملک کی اقتصادی حالت خراب ہوجائے اور لوگوں کی معیشتی حالت گرجائے اور عمومی ارزاق کمیاب یا نایاب ہوجائیں، کیا اس کے اوپر سال قحطی صادق آئے گا؟۔
جواب: معیار وہ ہی ایک مہینہ ہے ۔
کھائی پی نہ جانے والی اشیاء کا کھائی پی جانے والی اشیاء کو مُہیّا کرنے کے لئے چوری کرنا
اضطراری حالت میں چوری کی حد کے بارے میں نیچے دئےے گئے دوسوالوں کے جواب عنایت فرمائیںالف۔ اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ حدسرقت پر عمل درآمد کے شرائط میں سے ایک شرط عدم اضطرار ہے ےہ کہ چوری اضطرار کی وجہ سے واقع ہوئی ہو اور اضطرار کے رفع کرنے میں بلاواسطہ رابطہ رکھتی ہو؟ بعبارت دیگر:آیا ضروری ہے کہ مجرمانہ فعل بلاواسطہ اضطرار اور ضرورت کو رفع کرے؟ مثلا اگر کوئی بھوک مٹانے کے لئے ایک سامان کی چوری کرے تاکہ اسے بیچ کر غذا تہیہ کرے ، کیا احکام اضطرار اس کو شامل ہونگے یا اضطرا ر فقط اس صورت مےں رفع مجازات کا سبب ہوگا کہ جب مضطر بھوک مٹانے کے لئے فقط غذا یا کھائی یا پی جانے والی چیز کی چوری کرے ۔ب۔ کیا اوپر کے فرض میں اس حالت کے درمیان جہاں غذا کا چوری کرنا اور دوسرے سامان کی چوری سے غذا مہیہ کرنا برابر ہو اور اس حالت میں جہاں دو میں سے ایک طریقہ زیادہ سہل ہو یا اس حالت میں جہاں فقط رفع اضطرار اور غذا کا حاصل کرنا دوسرے سامان کی چوری اور ضرورت پر منحصر ہو ، کوئی فرق ہے؟۔
جواب: کوئی فرق نہیں ہے۔جواب: جب بھی دوطریقہ موجود ہوں اور سارق رفع اضطرار کی نیت سے کسی ایک پر اقدام کرے ، اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
وہ ذبح شدہ جانوار جس کا کامل خون نکلا ہے
اس ذبیحہ کا کیا حکم ہے جسے مکمل شرعی قوانین کے مطابق ذبح کیا گیا ہو لیکن ذبح کرنے کے بعد اس کو بہت زیادہ گرم یعنی کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیا گیا ہو کہ جس کی وجہ سے اس کی رگیں بند یا کسی قدر بند ہو گئی ہوں اور اس کے نتیجہ میں اس ذبح شدہ جانور کا خون ، معمول کے مطابق خارج نہ ہو ا ہو ، اس ذبیحہ کے گوشت اور ان رگوں کے متعلق کیاحکم ہے جن میں خون رہ گیا ہو؟
جواب : اس کا گوشت حلال ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ اس کے اندر کے خون سے پرہیز کیا جائے ۔
حقیقی اور حقوقی افراد کے ساتھ ضمان جریرہ کا معاہدہ
کیا شخص حقیقی، اشخاص حقوقی کے ساتھ ، مثال کے طور پر ایک شرکت(جیسے بیمہ) کے ساتھ، ضمان جریرہ کے عقد پر اقدام کرسکتا ہے؟
جواب:ضمان جریرہ شخص حقیقی میں بھی ممکن ہے اور شخص حقوقی میں بھی جیسا کہ اوپر روشن ہوگیا ہے۔
شعبدہ بازی (نظر بندی ) کے ذریعہ آمدنی
شعبدہ بازی کو اپنے کام کاج کی حیثیت سے اپناے کا کیاحکم ہے ؟کیا ایسی نشستوں شریک ہونا جہاں شعبدہ (نظر بندیہاتھ کی صفائی )کیا جاتا ہے اشکال رکھتا ہے ؟
جواب جو کھیل نمائش سر گرمی تفریح کے عنوان سے بعض نشستوں میں مشاہدہ میں آتے ہیں اور کسی شخص کی چالاکی اور ہاتھ کی صفائی کو ظاہر کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا مقصد نہیں ہوتا لیکن اگر لوگوکو دھوکا دینے کے لئے ہو تو یہ بھی جادو کی ایک قسم ہے کہ جس سے کمائی کرنا حرام ہے اور ایسی نشست میں شریک ہونا بھی حرام ہے
حج کے لئے وصیت کرنے پر مجبور کیا جانا
ایک شخص مستطیع نہیں ہوا تھا لیکن چند سال پہلے ، مرض موت میں، چند لوگ اس کو حج میقاتی کے عنوان سے پانچ ہزار افغانی کی وصیت کرنے پر مجبور کرتے ہیں ، کیا یہ وصیت صحیح ہے اور اگر صحیح ہے تو چونکہ یہ رقم میقاتی حج کے لئے کافی نہیں ہے تو اس سلسلہ میں کیا وظیفہ ہے ؟
جواب :۔ اگر وصیت کرنے پر واقعاً مجبورکیاتھا تو یہ وصیت نافذ نہیں ہے لیکن اگر لوگوں کے اصرار کرنے سے وہ شخص خود وصیت کرنے پر راضی ہو گیا تھا اور مذکورہ رقم ، میقاتی حج کے لئے کافی نہیں ہے تو اس رقم کو کارخیر میں خرچ کریں ۔
سوتیلے ماں باپ سے میراث کا نہ ملنا
ایک چند بچوں کی بیوہ خاتون دوسری شادی کرلیتی ہے ، کچھ مدت کے بعد یہ شوہر بھی فوت ہوجاتا ہے، اس شوہر کے مال میں ، مذکورہ خاتون کے بچوں کی میراث کا کیا طریقہ ہے؟ مسئلہ کے برعکس صورت میں آیا ورثہ اپنی سوتیلی ماں سے میراث حاصل کرسکتے ہیں؟
جواب: بیوی کی اولاد اپنی ماں کے شوہر سے میراث نہیں پائیں گے اور نہ شوہر اپنی بیوی کی اولاد سے، ایسے ہی اس کے برعکس مسئلہ میں یعنی شوہر کے بچے بھی اپنی سوتیلی ماں سے میراث نہیں پائیں گے۔
زوجہ کی بہن کا محرم ہونا
کیا انسان کی زوجہ کی بہو ( یعنی اس بیٹے کی بیوی جو بیٹا دوسرے شوہر سے ہے ) اس انسان کی محرم ہے )؟
فقط اپنے بیٹے کی بیوی ، اس کے لئے محرم ہے اپنی بیوی کی بہو نہیں ۔
مؤکل کے مرنے کے بعد وکالت کا باطل ہو جانا
کیا موکل کے مرنے کے بعد، وکالت باطل ہو جاتی ہے اور وکیل کو موکل کے مرنے کے بعد اس کے مال کے فروخت کرنے کا حق ہے ؟
موکل کے مرنے سے وکالت باطل ہو جاتی ہے ، لہذا اس بنا پر وکیل کو موکل کے مرنے کے بعد اس کے مال کو فروخت کرنے کا حق نہیں ہے ۔
فال قہوہ کا اعتبار
اگر فالِ قھوہ کو کسی مشروع کام کے لئے انجام دیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ مثلاً اس کے ذریعہ سے گمشدہ کو تلاش کرلیں یا کسی مشکل کو حل کرلیں ۔ اس صورت میں اس کے ذریعہ حاصل شدہ پیسے کا کیا حکم ہے ؟
فال قھوہ وغیرہ سب خرافات ہیں، اور شرعی طور سے اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے، اور اس کے عوض پیسہ لینا جائز نہیں ہے ۔
حج کے لئے نام لکھواتے وقت ادا کی گئی رقم کے خمس میں شک کرنا
چند سال پہلے میرے شوہر نے حج پر جانے کے لئے میرا نام لکھوا دیا تھا اور اب جب میر انمبر آیا ہے تو میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے مجھے معلوم نہیں کہ مرحوم نے نام لکھوانے میں جو رقم خرچ کی تھی ، اس کا خم دے دیا تھا یا نہیں ، اس سلسلہ میں میرا کیا وظیفہ ہے ؟
جواب :۔ اگر آپ کو شک ہے تو کہہ دیجئے کہ انشاء اللہ دے دیا ہے ۔