سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

”صراط“ کا ”س“ کے ساتھ تلفظ کرنا

چونکہ کلمہٴ ”صراط“ کا تلفظ ”س“ سے بھی صحیح ہے اور ”ص“ سے بھی، اب اگر کوئی شخص ان دونوںمیں کسی ایک کا بھی قصد نہ کرے، کیا جو کچھ زبان پر آجائے صحیح ہے، اگر اس نے ”س“ کا قصد کیا اور ”ص“ تلفظ ہوگیا یا اس کے برعکس تو کیا حکم ہے؟

”صراط“ کا ”س“ کے ساتھ تلفظ کرنا ہمارے یہاں خلاف احتیاط ہے؛ لیکن اگر کوئی ایسے مجتہد کا مقلّد ہو جو دونوں کوصحیح جانتا ہو تو مطلق کی نیت کرسکتا ہے جو بھی تلفظ ہوگیا ہ ہی منظور تھا، تو اس صورت میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

ہوسٹل میں لاوٴڈسپیکر سے اذان دینا

بہت سے دوست چاہتے ہیں کہ اذا ن صبح، ظہر اور مغرب ہوسٹل میں لاوٴڈسپیکر سے دی جائے؛ بہت سے طالب علم کی مزاحمت کے بہانہ سے اس کام کے مخالف ہیں؛ جناب عالی کی کیا نظر ہے؟

اذان اسلام کا شعار (نشانی) اور وقت نماز کا اعلان ہے، لاوٴڈسپیکر سے معتدل اور متعارف آواز میں بغیر افراط کے دینے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

دسته‌ها: اذان اور اقامت

متولی کی اجازت کے بغیر مسجد کو نئے سرے سے بنانا

معیّن متولی کے ہوتے ہوئے کچھ خیّر افراد نے بغیر متولی کی اجازت کے مسجد کو دوبارہ تعمیر کرادیا ہے، اس مسجد کی نئی عمارت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

ایسے موقعوں پر محترم متولی کی اجازت سے کام کرنا چاہیے؛ لیکن اگر اس کی اجازت کے بغیر کام انجام پایا ہے تو مسجد میں نماز پڑھنا یہاں تک کہ مسجد کی نئی عمارتوں میں بھی نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

دسته‌ها: مسجد

مسجد کے متولی کی ذمہ داریاں

مسجد کے متولی کی کیا ذمہ داری ہے؟ مسجد کے متعلق اس کے کیا وظائف ہیں؟ کیا مسجد کو ادارہ کرنا اور اس کے منصوبے بنانا سب متولی کے کاندھوں پر ہے، یا یہ سب ذمہ داریاں مسجد کی کمیٹی کے اوپر ہیں؟

مسجد کے متولی کا وظیفہ ہے کہ اگر مسجد کے موقوفات وغیرہ ہوں تو ان کی حفاظت کرے اور ان کو مسجد کے کاموں میں خرچ کرے اور باقی کام نمازیوں سے مربوط ہیں ۔

دسته‌ها: مسجد
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت