امارہ سے مراد کیا ہے
امارہ سے کیا مراد ہے؟
دلیل ظنی معتبر کو امارہ کہتے ہیں۔ جیسے عادل گواہ کی گواہی، کبھی کبھی دلیل قطعی کو بھی امارات قطعی کیا جاتا ہے۔
دلیل ظنی معتبر کو امارہ کہتے ہیں۔ جیسے عادل گواہ کی گواہی، کبھی کبھی دلیل قطعی کو بھی امارات قطعی کیا جاتا ہے۔
اگر اس کے منحرف ہونے کا خوف نہ ہو تو اس صور ت میں کوئی ممانعت نہیں ہے لیکن اگر عقیدہ میں منحرف ہونے کا امکان ہو تو جائز نہیں ہے ۔
جواب: گمشدہ مال کی طرح ہے اور اسی دستور کے مطابق جو ہماری توضیح المسائل مسئلہ نمبر ٢١٩٣ کے بعد آیا ہے ، عمل کر نا چاہیے ۔
مسئلہ نمبر ٤٥٢ میں احتیاط واجب ہے اور باقی مسائل میں احتیاط مستحب ہے .
جب اس طرح کا کوئی معاملہ کسی علاقہ میں رائج ہوجائے اور عقلاء کے معاملات کا حصّہ بن جائے تو اس معاملہ کے صحیح ہونے کو ان دلیلوں سے جن کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے، ثابتکیا جاسکتا ہے اور زمانے کے لحاظ سے مالکیت کے محدود ہونے سے کوئی مشکل وجود میں نہیں آتی ۔
جواب : اگر ان کے مرنے کا یقین ہو جائے تو اس صورت میں شادی کرنا جائز ہے اور اس کے علاوہ اگر اس حال میں رہنا ان کے لئے عسر و حرج اور شدید مشقت کا باعث ہو ، تو حاکم شرع ان کو طلاق دے سکتا ہے اور اس صورت کے علاوہ حاکم شرع کے حکم کے مطابق چار سال تک ان کے بارے میں چھان بین ہونا چاہئے ، اگر تب بھی ان کی کوئی خبر نہ ملے تو حاکم شرع ان کو طلاق دید ے گا۔
جواب :۔ عاقلانہ احتمال سے حاصل ہونے والا تنہاوہی کافی ہے ۔
یہ شادی جائز ہے لیکن آہستہ آہستہ اس کو واجبات پر عمل کرنےکی دعوت دینا چاہئے ۔
اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ اس نے مذکورہ رقم کے بدلے اپنی آزاد فعالیت اور کام کو چھوڑ دیا ہے لہذا مانع نہیں ہے۔
جواب: اگر اس پر کوئی علامت یا نشانی نہیں ہے تو اس کو اپنی ملکیت بنا سکتاہے اور اگر اس پر کوئی نشانی ہے اور اس کو اس کے اصل مالک تک پہونچانا ممکن ہے تو اسے چاہئیے کہ اس کے مالک کو دیدے لیکن ان ممالک میں جہاں اسلام کے ساتھ جنگ ہو رہی ہے اس چیز کو اپنی ملکیت بنانے میں ہر حال میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
جواب: اگر تمہارے باپ داد نے، ان زمینوں کو آباد کیا تھا اور اس سے پہلے وہ زمینیں بنجر اور بے آباد تھیں تب تو میراث کے قانون کے مطابق وارثوں کو ملیں گی، اسی طرح اگر انھوں نے خریدا ہو تب بھی لیکن اگر کوئی سند ان زمینوں کے ماضی کے متعلق، موجود نہیں ہے اور کوئی گواہ بھی موجود نہیں ہے تب وہ زمین تمھارے باپ دادا کی ملکیت تھی اور میراث کے قانون کے مطابق تقسیم کرنا چاہیے۔
جواب: ان میں سے کوئی بھی طریقہ معیار نہیں ہے بلکہ مجتہد تقلید کے انتخاب کرنے کا معیار اعلم ہونا ہے جو جس طریقہ سے بھی حاصل ہو۔
وظیفہ واپس کرنا ضروری نہیں ہے، البتہ اسے کوشش کرنی چاہیے جتنا اس نے بیت المال سے استفادہ کیا اس حد تک خدمت انجام دے۔
جواب:۔ غیر مسلم عورتوں کے سامنے، مناسب یہ ہے کہ ان کے سامنے اپنے بدن کو برہنہ نہ کریں اگر چہ شرمگاہ کو چھپاکر باقی بدن کو ظاہر کرنا حرام نہیں ہے .
اگر آپ کی مراد کرنسی چینج (بدلوانا) کرانا ہے تو کوئی اشکال نہین ہے لیکن اگر مراد پیسا کا پیسے سے معاملہ کرنا ہے جیسے ایرانی کرنسی کو ایرانی ہی کرنسی میں بدلیں چنانچہ بازار کے ماحول میں ان نوٹون میں فرق ہو مثال کے طور پر چھوٹے نوٹ کی بنسبت بڑے نوٹ کو زیادہ پسند کیا جاتا ہو جیسا کہ مسافروں کے لئے زیادہ پسندیدہ ہے اس صورت میں بھی ایک متاع کی حیثیت دی جا سکتی ہے اور لیا ، دیا جاسکتا ہے( البتہ بہت ہی کم فرق کے ساتھ جس فرق کا اس طرح کے موقوں پر عقلاء کے درمیان لحاظ کیا جاتا ہے ) تیسری صورت بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ سود سے بچنے کے لئے کچھ نقد نوٹوں کو اس سے کچھ زیادہ مقدار میں ، کچھ مدت کے لئے ادھار کے طور پر فروخت کرے ، بغیر اس کے کہ نوٹوں کا فرق ملحوظ کیا جائے اس طرح کے معاملہ میں اشکال ہے ، حقیقت اس طرح کے فرض ادھار میں سود ہے کہ جس کانام خرید و فروخت رکھ دیا گیا ہے۔