مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر سر اور پیر کا دوبارہ مسح کرنا
مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر عمدا یا سہوا سر اور پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے کیا وضو باطل ہوجاتا ہے ؟
سر کا مسح کرنے میں اشکال ہے لیکن پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے وضو باطل نہیں ہوتا ۔
مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر سر اور پیر کا دوبارہ مسح کرنا
مسح کی جگہ کو خشک کئے بغیر عمدا یا سہوا سر اور پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے کیا وضو باطل ہوجاتا ہے ؟
سر کا مسح کرنے میں اشکال ہے لیکن پیروں کا دوبارہ مسح کرنے سے وضو باطل نہیں ہوتا ۔
معصومین (علیہم السلام) کے زمانہ میں تقلید
کیا صدر اسلام میں بھی تقلید ہوتی تھی ؟
رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے زمانہ میں بھی آج کے لحاظ سے بہت معمولی طور پر تقلید ہوتی تھی اور ائمہ (علیہم السلا) کے بعض اصحاب بھی تقلید کرتے تھے اور ان کے بہت سے اصحاب اپنے محلہ کے علماء کی تقلید کرتے تھے ۔
غلط بتائے ہوئے مسئلہ پر عمل کرنا
اگر کسی سے کوئی مسئلہ معلوم کریں اور یہ نہ معلوم ہو کہ جو جواب دیا گیا ہے وہ مجتہد کے فتوے کے مطابق ہے ، لیکن جواب دینے والا ہمیں اطمینان دلائے کہ اس کا جواب مجتہد کے فتوی کے مطابق ہے ، مثلا وہ کہے کسی خاص سفر میں ہماری نماز اور روزہ قصر ہے لیکن مجتہد کا فتوی قصر کا نہیں تھا اور ہمیں مجتہد کا فتوی بعد میں معلوم ہوا لہذا اگر ہم نے مسئلہ بیان کرنیوالے کے جواب پر عمل کیا ہے تو ہمارا وظیفہ کیا ہے ؟
احتیاط یہ ہے کہ ان اعمال کی قضا کریں ۔
تقلید کے بغیر عمل کرنے کے عمال کی کیفیت کا معلوم نہ ہونا
اگر مکلف کو معلوم ہوجائے کہ اس نے ایک مدت تک بغیر تقلید کے عمل کیا ہے اوراس کی مقدار معلوم ہو لیکن کیفیت نہ معلوم ہو تو گزشتہ اعمال کا حکم کیا ہے ؟
اگر اس کے گزشتہ اعمال اس مجتہد کے فتووں کے مطابق ہیں جن کی اب تقلید کرتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
مرجع تقلید کا بیہوش ہوجانا
اگر مرجع تقلید بیہوش ہوجائے تو جو لوگ ان کی تقلید کرتے ہیں ان کے لئے کیا حکم ہے ؟
مرجع تقلید اور مُقلَد کی حالت میں وقتی بیہوشی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔
ان دونوں میں کیا فرق ہے ؟جس شخص نے تحقیق کے بغیر تقلید کی ہو اور جو یہ نہ جانتا ہو کہ اس نے صحیح تقلید کی ہے
توضیح المسائل کے ١٤ ویں مسئلہ میں فرمایا ہے کہ اگر کافی تحقیق کے بغیر تقلید کرے تو اگر اس کے اعمال مجتہد اعلم کے فتووں کے مطابق ہوں تو صحیح ہے ورنہ دوبارہ انجام دے ، جبکہ ١٨ ویں مسئلہ میں فرمایا ہے اگر ایک مدت تک تقلید کی ہو لیکن یہ نہ معلوم ہو کہ اس کی تقلید صحیح ہے یا نہیں توگزشتہ اعمال کے متعلق کوئی حرج نہیں ہے ،لیکن موجودہ اور آئندہ اعمال میں صحیح تقلید کرے ، ١٨ ویں مسئلہ میں صحیح تقلید سے کیا مراد ہے ؟
مراد یہ ہے کہ جو اعمال گزر گئے ہیں وہ صحیح ہیں اگر چہ ان کے متعلق شک تھا کیونکہ عمل کرنے کے بعد شک کرنا صحیح نہیں ہے اور قاعدہ فراغ جاری ہوجاتا ہے ، لیکن ١٤ ویں مسئلہ میں بالکل تقلید نہیں کی ہے ۔
توضیح المسائل کے چند مسائل میں احتیاط کا حکم
مسئلہ نمبر ٥٣٨ ، ٤٥٢ ، ١١٨ و ٣٨٠میں احتیاط سے مراد کونسی احتیاط ہے ؟
مسئلہ نمبر ٤٥٢ میں احتیاط واجب ہے اور باقی مسائل میں احتیاط مستحب ہے .
حکم اور فتوی کا فرق
حکم اور فتوی میں کیا فرق ہے ؟
فتوی یہ ہے کہ شرعی دلیلوں میں سے کسی چیز کو تکلیف کے سلسلہ میں استفادہ کرے اور حاکم کا حکم یہ ہے کہ بعض اہم مصادیق کو مشخص کرے اور لوگوں کو اس مصداق پر عمل کے لئے مجبور کرے جیسے میرزاقمی کا تنباکو کو حرام قرار دینے کا حکم لگانا ۔
مساوی مجتہد سے مساوی مجتہد کی طرف تقلید بدلنا
مساوی مجتہد سے دوسرے مساوی مجتہد کی طرف تقلید کو تبدیل کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جن مسائل میں عمل کرلیا ہے ان مسائل میں دوسرے مجتہد کی تقلید نہیں کرسکتے ۔
قصد رجا اور قربت مطلقہ کا فرق
قصد قربت مطلقہ اور قصد رجاء میں کیا فرق ہے ؟
قربت مطلقہ میں حکم ہے لیکن قصد رجاء میں حکم مشکوک ہے ۔
ایسے مجتہد کی تقلید کرنا جو لڑکی کے بالغ ہونے کی عمر ١٣ سال جانتا ہو
ایک لڑکی ایسے مجتہد کی تقلید کرتی ہے جو روزے کو ١٣ سال کی عمر سے واجب جانتے ہیں اب وہ چاہتی ہے کہ آپ کی تقلید کرے ،لہذا ان نماز اور روزوں کا کیا حکم ہے جو اس نے ٩ سال کی عمر سے ١٣ سال کی عمر تک انجام نہیں دئیے ہیں ؟
اگر واقعا اس نے صحیح عمل کیا ہے تو گزشتہ اعمال کے متعلق کوئی وظیفہ نہیں ہے ۔
ایک مسئلہ میں تقلید بدلنا
کیا ایک یا دو مسائل میں تقلید کو بدل سکتا ہے ؟
جن مسائل میں پہلے مجتہد کے فتووں پر عمل نہیں کیا ہے ان فتووں میں دوسرے جائز التقلید مجتہد کی تقلید کرسکتا ہے ۔