مسجد جمکران کی سند
مسجد جمکران کا واقعہ ایک خواب سے شروع ہوتا ہے یا یہ بیداری کی حالت میں پیش آیا تھا؟ اس کی سند کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟
مسجد جمکران کا واقعہ بیداری کی حالت میں پیش آیا تھا اور اس کی روایات مشہور کتابوں مین نقل ہوئیں ہیں، ہمارے بزرگ علماء اس مسجد کی نہایت اہمیت کے قائل ہیں۔
طواف میں مضطربہ خاتون کا وظیفہ
طواف کے متعلق ، مضطربہ( جس کی ماہانہ عادت کا وقت معین نہیں ہے )عورت کا کیا وظیفہ ہے ؟
جواب :۔ مضطربہ عورت کا جو وظیفہ نماز میں (بیا ن ہوا )ہے اسی دستور کے مطابق عمل کرے اور وہ اس طرح سے ہے : مضطربہ یعنی وہ خاتون جو چند مہینوں سے حیض دیکھ رہی ہے لیکن اس کی عادت معین نہیں ہوئی ہے ، اگر دس دن یااس سے کم خون دیکھے ، سب کا سب حیض ہے اور اگر دس دن سے زیادہ خون آئے چنانچہ اگر حیض کی بعض علامتیں پائی جاتی ہوں البتہ تین دن سے کم اور دس دن سے زیادہ نہ آئے توحیض شمار ہو گا ، اور گر سب ایک طرح کا ہو تو اپنے رشتہ داروں کی طرح عمل کرے ( اگر اس کی رشتہ دار خواتین میں سب کی یا اکثر کی عادت یکساں ہو)لیکن اگر ان کی ماہانہ عادت ، مختلف ہو تو احتیاط یہ ہے کہ اپنی عادت ، سات دن قرار دے ۔
اس شخض سے طلاق لینا جس کو پھانسی کا حکم ہوگیا ہو
ایسی خاتون کی طلاق کی کیا صورت ہے جس کا شوہر نشہ (ہیروئین ، گانجا وغیرہ کے استعمال ) کاعادی ہے اور کچھ عرصہ سے لاپتہ ہے نیزاسک کو پھانسی کا حکم بھی ہو گیا ہے ؟
جواب:۔چنانچہ فرار ہو گیا ہے اور اس کے واپس آنے کی بھی امید نہیں ہے اور زوجہ شدید عسر وحرج اور مشقت میں ہے نیز ایسے شخص کے ساتھ زندگی گذارنا اس کیلئے مقدور ، ممکن نہیں ہے، تو حاکم شرع اس کو طلاق دے سکتا ہے، لیکن اگر صبر کرسکتی ہو اور اس کے واپس آنے کا امکان نیز اس کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا امکان پایا جاتا ہو تو اس کا حکم طلاق نہیں ہے .
اسمگلروں سے ضبط ہونے والے سامان کی خرید وفروش
اسمگلروں سے جو سامان پکڑا جاتا ہے یا جو سامان کسٹم کے گودام میں جمع ہوتا رہتا ہے اسے مناسب قیمت پر بعض افراد کو بیچ دیا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
اگر مجتھد جامع الشرایط اسے تعزیر کے طور پر لینے کے بعد اے بیچے تو اس کے خریدنے میں کویی حرج نہیں ہے۔
بانسری بجانا
بانسری بجانا اگر فساد کا باعث نہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اگر لہو وفساد کی نشستوں ہی کی طرح سے ہو تو حرام ہے
مشہور قاریوں کی کیسٹ کے حقوق خریدنا
مشہور قراء جو قرآن مجید کی تلاوت اپنی بہترین آواز میں کرتے ہیں اور جسے ریکارڈ کیا جاتا ہے، ان کے حقوق کو خریدنے بیچنے کا کیا حکم ہے؟ کیا دوسروں کے لیے اس کی سی ڈی راءٹ کرنے کے لیے ان کی اجازت کا ہونا ضروری ہے؟
اگر عقلاء کے عرف کے مطابق ایسا کرنے میں اس قاری کا حق بنتا ہے تو جو اسے ریکارڈ کرنا چاہتا ہے اسے اس سے اجازت لینا ضروری ہے۔
قاعدہٴ ”تلف المبیع قبل قبضہ من مال بایعہ“یعنی چیز بکنے کے بعد خریدار کے ہاتھ میں جانے سے پہلے اگر تلف ہوجائے تو بیچنے والے کی تلف ہوئی ہے
قاعدہٴ ”تلف المبیع قبل قبضہ من مال بایعہ“ کے مطابق اگر فروختہ شدہ چیز، خریدار کے قبضہ میں جانے سے پہلے تلف ہوجائے تو قیمت کی رقم خریدار کو واپس مل جائے گی، بعض قانون داںحضرات کا عقیدہ ہے کہ یہ قاعدہ، اصل قاعدہ کے مخالف ہے، برائے مہربانی آپ فرمائیں کہ یہاں پر مذکورہ اصل قاعدہ کیا ہے؟
اصل قاعدہ یہ ہے کہ معاملہ کے تمام ہونے کے بعد،فروختہ شدہ چیز خریدار کی ملکیت میں آجاتی ہے اور اگر بیچنے والے شخص نے اس چیز کی حفاظت کرنے میں کوتاہی نہیں کی ہے تو ایک امانت دار کی حیثیت سے وہ اس چیز کے تلف ہونے کا ضامن نہیں ہے لہٰذا مالک (خریدار) کا مال تلف ہوگا، لیکن مقدس شارع نے یہاں پر اصل قاعدہ کو توڑدیا اور بیچنے والے کو ضامن شمار کیا ہے ۔
اس خاتون کی عدّت جو ایک بار عادت (حیض) دیکھنے کے بعد یائسہ ہوجائے
کوئی مطلقہ خاتون، طلاق کے بعد ایک یا دوبار، حائض ہوئی ، اس کے بعد یائسہ ہوگئی ہے کیا باقی ماندہ عدّت ساقط ہے ؟
جواب:۔اگر ایک بار ماہواری ہوئی ہے تو اس کو مزید دومہینہ عدّت رکھنا چاہئے اور اگر دومرتبہ حائض ہوئی ہے تو ایک مہینہ اور ، عدّت رکھے .
ناقابل استفادہ قرآن کا جلانا
گل جانے اور ریزہ ریزہ ہو جانے والے قرآن والے کو جلا دینے کا کیا حکم ہے؟ انہیں جلانے کے بعد ان کی خاک کو دفن کرنا جایز ہے؟ ایسا کرنے والے کا کیا وظیفہ ہے؟
جلانا جایز نہیں ہے، اسے کسی دور پاک جگہ پر دفن کیا جا سکتا ہے یا کسی دریا کے حوالہ کر سکتا ہے البتہ وہ دریا کسی نامناسب جگہ پر نہ گرتا ہو، اور اگر کسی نے جلایا ہے تو اسے اس بات کی تاکید کریں کہ وہ آءندہ ایسا نہ کرے اور اپنے اس کام سے توبہ کرے۔
اس خاتون کا حکم جس کا شوہر مفقود (لاپتہ) ہو
اس عورت کا کیا وظیفہ ہے جس کا شوہر لاپتہ ہوگیا ہو اور اس مدّت میں اس عورت کا نفقہ کہاں سے ادا کیا جائے گا ؟
جواب:۔جس عورت کا شوہر لاپتہ ہوگیا ہو اس کی چند حالت ہیں :الف)اگر صبر کرے تاکہ اس کی کوئی خبر مل جائے تو کوئی ممانعت نہیں ہے، اس صورت میں اس کا نفقہ شوہر کے مال سے ادا کرنا چاہیےٴ .ب) اگر کوئی نفقہ دینے والا مل جائے، ولی ہو یا غیر ولی ہو، تو صبر کرے مگر یہ کہ شدید عسر و حرج یا مہم ضرر ونقصان ہوجائے، اس صورت میں حاکم شرع اس کو طلاق دے سکتا ہے .ج)ان دو صورتوں کے علاوہ، بات ، حاکم شرع تک جائے گی اور حاکم شرع، چار سال تک، اس کے لاپتہ ہونے کے مقام کے آس پاس کے علاقوں میں، تفتیش کرائے گا، اگر پھر بھی پتہ نہ چلے تو پہلے اس کے ولی کو طلاق دینے کی پیشکش کرے گا، اور اگر اس نے طلاق نہ دی تو خود طلاق دیدے گا، اس کے بعد عدّت وفات رکھے گی،(اگر چہ طلاق رجعی کی عدّت کافی ہونا بھی، قوی ہے، لیکن حتی الامکان احتیاط ترک نہیں ہونا چاہیےٴ) تب شادی کرے گی، اور اگر عدّت کے دوران ، پہلا شوہر آجائے تو وہی بہتر ہے، اور اگر عدّت کے ختم ہونے کے بعد (یہاں تک کہ دوسری شادی کرنے کے بعد بھی) پہلا شوہر آجائے تو بھی طلاق نافذ ہے،، اور فقط دونوں کی رضایت اور دوبارہ نکاح کے ذریعہ واپسی کا امکان ہے
طرفین معاملہ کی مرضی سے فسخ کو مشروط کرنا
ایک شخص اپنا مکان، معین قیمت میں فروخت کردیتا ہے اس کے بعد بیچنے والا اور خریدار دونوں کی مرضی سے معاملہ کو فسخ کردیا جاتا ہے لیکن فسخ کرنے کے ذیل میں یہ شرط رکھتے ہیں کہ اگر اس کی قیمت، جو بینک چیک کے ذریعہ وصول ہونا ہے، وصول نہ ہوئی تو پہلا معاملہ اپنی قوت پر باقی رہے گا ۔۱۔ کیا مذکورہ شرط کے ذریعہ فسخ کرنا صحیح ہے؟۲۔ فسخ کے صحیح ہونے کی صورت میں اگر چیک وصول نہ ہو تو کیا وہ فسخ بے اثر تھا اور خریدوفروخت کا پہلا معاملہ اپنی پہلی جگہ پلٹ جائے گا؟ یا فسخ تو صحیح تھا لیکن شرط باطل تھی؟۳۔ شرط کے باطل اور چیک وصول نہ ہونے کی صورت میں کیا مالک مکان کو قیمت کی رقم واپس کرنا چاہیے یا یہ کہ قانون کے مطابق خریدار چیک کے ذریعہ اقدامات کرے؟
۱/ سے ۳/تک: مذکورہ شرط کے ذریعہ فسخ کو مشروط کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے اور اگر شرط حاصل نہ ہوئی تو چیز کا مالک اپنی چیز کو واپس لے سکتا ہے ۔
ناجائز اولاد (ولد الزنا) کا نفقہ
ولد زنا (ناجائز اولاد) کا نفقہ کس کے ذمّہ ہوتا ہے ؟
جواب:۔زنا کرنے والے کے ذمّہ ہے .
غیر مسلم کے لیے کام کرنا
اگر انسان تنگی میں ہو اور اس کے پاس کوئی کام بھی نہ ہو جس کے بغیر اس کے لیے زندگی چلانا مسکل ہو مزید یہ کہ وہ زکات و صدقہ قبول نہ کرتا ہو تو کیا وہ غیر مسلمان کے لیے کام کر سکتا ہے؟
غیر مسلم کے لیے کام کرنا حرام نہیں ہے۔ البتہ کام حلال اور آبرو مندانہ اور مباح ہونا چاہیے اور مسلمانوں کی ذلت کا سبب نہ ہو۔
فقہ میں واجب اور لازم کافرق
واجب اور لازم میں کیا فرق ہے؟
عام طور پر دونوں ایک ہی معبا میں استعمال ہوتے ہیں، ہاں کبھی کبھی لازم ایک وسیع مفہوم مین استعمال ہوتا ہے اور اس کا اطلاق احکام تکلیفی کے علاوہ پر بھی ہوتا ہے۔