سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

شکی کا علاج

مجھے شک کی بیماری ہے اور اتنی شدید ہے کہ تحمل سے باہر ہے ، مثال کے طور پر پاک کرنے اور غسل کرنے میں شدید وسواس کا شکار ہوجاتا ہوں اس طرح کہ اگر رات میں نہانے جاتا ہو تو سورج کے طلوع ہونے کے قریب پاک ہوتا ہوں تب حمام سے باہر آتا ہوں یقین کریں میں آخری چند سالوں میں تقریباً بیس سال کے حساب سے پانی کا استعمال کیا ہے ، میں اپنے علاج کی خاطر اپنے شہر کے کچھ علماء کی منجملہ قم کے ایک مرجع تقلید کی خدمت میں گیا انھوں نے مجھ کو کچھ ذکربھی بتائے لیکن کوئی فایدہ نہ ہوسکا ، حضرت امام رضا(ع) کی خدمت میں بھی سفر کی بہت زیادہ مشکلوں کے باوجود مشہد میںپہنچا اور بہت دعائیں اورگریہ و زاری بھی کی لیکن افسوس شفا حاصل نہ کرسکا اس بیماری نے نہ مجھے تنہا کہین کا چھوڑا ہے بلکہ گھر والوں کو بھی پریشانی اور زحمت میں مبتلا کردیا ہے اور میں اس کے سبب اپنی عبادتوں کو بھی انجام نہیں دے پاتا، اسی وجہ سے رمضان کے مہینے میں سفر کرتا ہوں تا کہ روزہ رکھنے کی مشکل حل ہوجائے اگر چہ سفر میں کچھ کھاتا پیتا بھی نہیں ہوں مہربانی ہوگی میری راہنمائی فرمائیں تا کہ اس غمگین حالت سے نجات پیدا کرسکوں اور لوگوں کی فقرے بازیوں سے آسودہ خاطر ہوسکوں؟

جواب : سچ بات یہ ہے کہ یہ مشکل آپ ہی کی طرف سے ہے اور مقصر آپ خود ہی ہیں اسی وجہ سے آپکی دعا قبول نہیں ہوتی اور اسکی اصلی وجہ یہ ہے کے آپ مسئلہ کو نہیں جانتے ، صحیح یہ ہے کے آپ پر واجب نہیں کہ آپ طہارت اور غسل کرنے پر یقین حاصل کریں ، شرعی فریضے کے لحاظ سے آپ پر فرض ہے کے جس مقدار میں دوسرے لوگ پانی کا استعمال کرتے ہیں آپ بھی اسی مقدار میں پانی کا استعمال کریں اور اسی پر اکتفا کریں ، چاہے آپ کو طہارت اور غسل کرنے میں شک ہی کیوں نہ ہو، اسکی شرعی ذمہ داری ہم پر ہے ، آج سے آپ صرف اتنا پانی استعمال کریں جتنا دوسرے لوگ کرتے ہیں اور اسی پر اکتفا کریں اور نجس بدن کے ساتھ اور جنابت کی حالت میں (اپنے گمان کے مطابق ) نماز پڑھیں ، کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آپکی نماز اور روزہ بالکل صحیح ہے اور اسی بناء پر ہم آپ پر اور تمام لوگوں پر جو وسواس کا شکار ہیں اپنی حجت کو تمام کرتے ہیں اور اسکی مخالفت کرنا گناہ کا باعث ہوگا اور خدا سے التماس ہے کے خداوند آپ کو اس مسئلہ کے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور شیطان کے چنگل سے رہایی عنایت فرمائے ۔

دسته‌ها: شک

مردانا منی کی تشخیص کے شرائط

امام خمینی (قدس سرہ)کی توضیح المسائل میں پڑھا تھا اگر انسان سے منی خارج ہوچاہے وہ اختیار کے ساتھ نکلے یا بغیر اختیار کے، شہوت کے ساتھ ہویا بغیر شہوت کے انسان مجنب ہوجاتا ہے ، میں اس وقت ایک فوجی ہوں اور جس فوجی کیمپ میں رہ رہا ہوں وہاں کے لیٹرین میں بہت اندہیرا ہوتا ہے کچھ دنوں سے ایسا ہو رہا ہے کہ پیشاب کے بعد یا پیشاب کے ساتھ منی نکل جاتی ہے (اسکا مجھے یقین ہے ) امام خمینی(قدس سرہ) کے فتویٰ کے مطابق کیا میں مجنب ہوں اور مسئلہ یہ ہے کہ رات کے وقت اندھیرے میں پیشاب کو نہیں دیکھ سکتا اور شک یہ کہ منی خارج ہوئی ہے یا نہیں تو کیا غسل کرنا ضروری ہے یا نہیں اس کو بھی مد نظر رکھیں کے یہاں پر گرم پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے (اور صرف رات کو نہانے جا سکتے ہیں ) آج کل سردیوں کا زمانہ ہے اور رات کو پانی ٹھنڈا ہوجاتا ہے رات میں سردی کی وجہ سے حمام جانے سے گردوں کا درد ہونے لگا ہے اور نہانے جانا بھی زحمت کا باعث ہے ، مہربانی فرماکر بتائیں کہ میں کیا کروں اور مذکورہ صورت حال میں کیا میں مجنب ہوں یا نہیں ؟

جواب : منی کی علامات کو جاننے کے لئے توضیح المسائل کے مسئلہ ۳۴۱ کی طرف رجوع کریں لیکن اگر انسان سے کوئی رطوبت خارج ہو اور اسے معلوم نہ ہوسکے کہ یہ منی ہے یا کوئی اور رطوبت ( مثال کے طور پر مذی ، وذی اور ودی کے جوتینوں پاک ہیں اور غسل کرنا ضروری نہیں اور وضوکو بھی باطل نہیں کرتیں ) اگر اچھل کر یا شہوت کے ساتھ باہر آئے تو وہ منی کا حکم رکھتی ہے لیکن گاڑھی رطوبت (لزج ) جو پیشاب کے بعد خارج ہوتی ہے منی نہیں ہے اور جہاں پر بھی آپکو شک ہے غسل کرنا واجب نہیں ہے ، اور جہاں پر منی کے خارج ہونے کا یقین ہوجائے اور گرم پانی نہ ہونے کی یا کسی اور وجہ سے غسل نہ کرسکیں تو غسل کے بدلے تیمم کریں اور بدن کو پاک کریں اور پاک لباس کے ساتھ نماز پڑھیں اور جب تک یہ سلسلہ جاری رہے آپ کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

دسته‌ها: منی کی علامتیں

واجب غسلوں سے نماز پڑھنا

غسل جنابت کے بعد کیوں بغیر وضو کئے نماز پڑھی جا سکتی ہے؟لیکن دوسرے غسلوں کے بعد بغیر وضو کئے نماز نہیں پڑھی جا سکتی اور وضو کرنا ضروری ہے۔

جواب:تمام واجب غسل اور وہ غسل جو بطور یقینی مستحب ہیں مثال کے طور پر ”غسل جمعہ کے بعد“ بغیر وضو کئے نماز پڑھ سکتا ہے لیکن مستحب غسلوں کے بعد جورجاء مطلوبیت کی نیت سے انجام دئیے جاتے ہیں وضو کے جانشین نہیں بنتے۔

دسته‌ها: وضو کی جگه غسل

خواتین کی منی کی تشخیص۔

اگر عورت منی کے خارج ہونے کی وجہ سے مجنب ہوجائے تو جو شرائط مردوں کے لئے بیان کی گئی ہیں وہی شرائط عورتوں کے لئے بھی ضروری ہیں؟

جواب: عورت کے لئے لازم نہیں ہے کہ منی اچھل کر باہر آئے بلکہ اگر رطوبت اس وقت باہر آئے کہ جب شہوت انتہا پر پہنچ چکی ہو تو وہ منی کا حکم رکھتی ہے۔

دسته‌ها: منی کی علامتیں

غسل میں معمول سے زیادہ پانی استعمال کرنا

کیا پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنا غسل کے لئے نقصان دہ ہے؟ اور اگر کسی شخص کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور پسینے کو دھونے سے پہلے غسل کرلے تو کیا اس کا غسل صحیح ہے؟

جواب: پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنا غسل کو نقصان نہیں پہنچاتا لیکن اگر پانی کا اصراف ہو تو اصراف کی مقدار حرام ہے، اگر پسینا پانی کو مضاف نہ کرے تو غسل صحیح ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ پہلے پسینے کو دھوئے، اس کے بعد غسل کرلے۔

بے اختیار منی کا خارج ہونا

اگر کسی شخص کی منی اختیار کے بغیر نکل جاتی ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: منی کا ہر صورت میں خارج ہونا غسل کا باعث بنتا ہے، بشرطیکہ اس کو منی کے خارج ہونے کا یقین ہو اور اگرپروسٹیٹ (prostate)(مثانے کے غدود)کے آپریشن کی وجہ سے منی کے ذرات پیشاب میں حل ہوجائیں تو جنابت کا باعث نہیں ہے۔

دسته‌ها: جنابت کے اسباب

اعضاء وضو پر وضو کے لئے مانع ہونے والی چیزوں کا حکم

کیا درج ذیل امور ، وضو میں رکاوٹ شمار ہوتے ہیں اور ان کو وضو سے پہلے برطرف کرنا چاہئے:الف)مٹی کے تیل کا اثر جو ہاتھ دھونے کے بعد بھی باقی رہتا ہے اور مکمل طور پر برطرف نہیں ہوا ہے۔ب)وہ رنگ جو بعض کھانے کی چیزوں پر لگانے کی وجہ سے اس کا اثر ہاتھ میں باقی رہ جائے جیسے اخروٹ کے چھلکے کا رنگ جو کچھ وقت گزرنے کے بعد صاف ہوتا ہے۔ج) چونے اور سمینٹ کا اثر۔د) اگر بال پین یا قلم وغیرہ سے اعضائے وضو پر لکیر کھینچی جائے۔ھ)ہاتھوں میں ایک ایسا مانع لگا ہوہے جو نجس تو نہ ہولیکن دیر سے ، برطرف ہوتا ہو۔(مثلاً دس دن میں)

جواب:جب بھی ان چیزوں کا کوئی ذرہ جو پانی کے پہنچنے میں مانع ہو ہاتھوں پر باقی نہ رہے تو وضو کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں، اگر چہ رنگ یا چربی موجود رہے ، لیکن اگر وہ وضو کے پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ بنے اور اسے فی الحال برطرف بھی نہیں کیا جا سکتا ہو تو اسے چاہئے کہ جبیرہ وضو کے طریقے پر عمل کرے ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت