سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

قدیمی قبرستان میں نئی تدفین

ایک قبرستان میں مُردوں کو دفن کئے ہوئے سو سال گزر گئے کیا دوبارہ (ان قبروں میں )وہاں پر مردوں کو دفن کیا جاسکتاہے ؟

جواب : اگر مردوں کے تمام آثار و نشانات ختم ہو گئے ہوں تو اس صورت میں دوبارہ مردوں کو وہاں پر دفن کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

کسی مخصوص لباس میں میت کا دفن کرنا

لبنان میں بعض لوگ وصیت کرتے ہیں کہ مرنے کے بعد ان کو شادی کے لباس میں دفن کیا جائے ؟ بر فرض اگر یہ جائز بھی ہوتو کیا وصی پر اس وصیت پر عمل کرنا ، لازم ہے ؟

جواب : اگر اس لباس میں کفن کے تمام شرائط موجود ہوں ، یا پورا کامل کفن دینے کے بعد ،شادی کا لباس بھی پہنادیا جائے ، اگر وہ لباس اتنا قیمتی نہ ہوکہ اسراف شمار ہوتو ایسی صورت میں جائز ہے ۔

دسته‌ها: کفن کے احکام

خنثی کی نماز میت اور غسل

کوئی انسان اس دنیا سے چل بسا لیکن یہ معلوم نہیں کہ مرد تھا یا عورت ، اس شخص کی نماز میت اور غسل کی کیفیت کیا ہوگی؟

جواب: اگر مقصود خنثیٰ ہے تو لازم ہے کہ ا س کے محرم غسل دیںاور اگر محرم نہ ہوں تو عورت یا مرد دونوں اس کو غسل دے سکتے ہیں ۔ اور نماز میں احتیاط کے مطابق عمل کریں ۔

خنثی کی نماز میت اور غسل

کوئی انسان اس دنیا سے چل بسا لیکن یہ معلوم نہیں کہ مرد تھا یا عورت ، اس شخص کی نماز میت اور غسل کی کیفیت کیا ہوگی؟

جواب: اگر مقصود خنثیٰ ہے تو لازم ہے کہ ا س کے محرم غسل دیںاور اگر محرم نہ ہوں تو عورت یا مرد دونوں اس کو غسل دے سکتے ہیں ۔ اور نماز میں احتیاط کے مطابق عمل کریں ۔

دسته‌ها: مس میت کے احکام

کسی ایک غسل میت کا بھول جانا

اگر کسی میت کو ، تین واجب غسلوں میں سے، بھولے سے کوئی ایک غسل نہ دیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب: اس صورت میں اگر نبش قبر ، میت کی بے احترامی کا باعث نہ ہوتو جائز ہے کہ قبر کھول کر میت نکالیں اور غسل کا مل کریں ، لیکن ایسا کرنا واجب نہیں ہے ۔

ماں کے خون سے جنین کے غذا حاصل کرنے کا مطلب

مسئلہ ۴۲۶میں آپ نے تحریر فرمایاہے :( حیض وہ خون ہے جو ہر مہینے چند روز عورت کے رحم سے نکلتا ہے اورحمل کے استقرار کے بعد سے بچہ کی غذا بنتا ہے ) اس مسئلہ کی خصوصاً ذیل میں دی گئی وضاحت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ، علمی معیار کے ساتھ تطبیق دینا مبہم ہے ، یعنی روشن نہیں ہے لہٰذا خواہشمندہوں کہ مزید وضاحت فرمائیے ! اس لئے کہ اس بالغ عورت کی ماہانہ عادت ( ماہواری) یا ئسہ ہونے سے پہلے درج ذیل مراحل پر مشتمل ہوتی ہے :الف: رحم کے حجم کے بڑھنے کا مرحلہ ؛ اس مرحلہ میں ہارمون اسٹروجن کے مترشح ہو نے کی وجہ سے ، عورت کا رحم ضخیم ہوجاتا ہے اور رحم کے اطراف کا راستہ بھی اس لئے ضخیم ہوجاتا ہے کہ رحم،حمل کے لئے تیار ۔ ب: اگر حاملہ ہوجائے جنین تشکیل پاجائے تو یہ موجودہ جنین ، رحم کی دیوار کے قریب قرار پاتا ہے ، اس جگہ پر یہ جنین کچھ عرصہ تک ، خون میں پائے جاجانے والے غذائی مادہ سے ، خوراک حاصل کرتا ہے ، اور رشد و نموپاتا ہے ، حقیقت میں یہ جنین خود خون کو اپنی غذا اور خوراک نہیں بناتا بلکہ وہ آکسیجن اور غذائی مادہ جو خون میں ہوتا ہے ، اس سے خوراک حاصل کرتا ہے ۔

جواب: تقریباً جنین کی لانہ سازی کے تین ہفتے کے بعد جفت تشکیل پاتا ہے ، اس مرحلہ میں جفت کا وظیفہ رحم کی ضخیم شدہ دیوار سے، بند ناف کے ذریعہ ، خوراک اور آکسیجن، حاصل کرنا ہے ۔اسی طرح جنین کی حیاتی فعالیت سے حاصل شدہ ، کاربنک گیس کو ماںکے خون میں منتقل کرتا ہے اور ا س بطن مادر میں موجود جفت کا دوسرا وظیفہ، مادری ماہا رمون یاپرجسترون کو مترشح کرنا ہے ، جس سے ماہواری بند ہوجاتی ہے ۔ د:اگر حاملہ نہ ہوسکے، تورحم کی پر خون اور ضخیم شدہ دیوار گرنا اوربہنا شروع ہوجاتی ہے ، جو ماہواری کے نام سے مشہور ہے ، خون بند ہوجانے کے بعد ، رحم دوبارہ نئے طریقہ سے استقرار حمل کے لئے تیار ہوجاتا ہے یعنی پُرخون اور ضخیم ہونا شروع ہوجاتا ہے لہٰذا جب ایک عورت حاملہ ہو جاتی ہے ، تو ہارمون کے مترشح ہونے کی وجہ سے جس کا تذکرہ گزرچکا ہے، معمولاً اس عورت کو ماہواری نہیں آتی ، ( نہ یہ کہ وہ خون بچہ کی غذا بن جاتا ہے ) یعنی حقیقت میں خونریزی اور ماہواری ہوتی ہی نہیں ہے جو بچہ کی خوراک بن سکے ۔ ھ: یہ تمام مذکورہ مراحل ، مختلف ہارمون کے مترشح ہونے کے ذریعہ کنٹرول ہوتے ہیں لہٰذاان ہارمونس کو کسی خاتون کو خوراک کے طورپر کھلا نے یا انجکشن کے ذریعہ سے دئے جائیں تو بھی وہ خاتون حائض نہیں ہوسکتی یعنی اس طرح سے اسکو ماہواری نہیں آسکتی ، تو پھر کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ خون بچہ کیغذا بن جاتا ہے ۔ ؟جواب: مقصود یہ نہیں ہے کہ رحم سے خونر یزی ہوتی ہے جس کو بچہ نگل لیتا ہے بلکہ مقصود یہ ہے کہ حاملہ ہونے کی صورت میں ، خون ماں (حاملہ) کی رگوں میں ذخیرہ ہوجاتا ہے اور جفت وغیرہ کے ذریعہ،جنین کی طرف منتقل ہوجاتا ہے اور وہ آکسیجن اور خوراک کو بچہ ، اپنی ماں کے اسی خون سے حاصل کرتا ہے ، جیسا کہ بچہ کو دودھ پلانے کے زمانے میں بھی اکثر اوقات ، ماہواری نہیں ہوتی ، اس لئے کہ خون کا کچھ حصہ ، دودھ میں تبدیل ہو کر ، بچہ کی غذا بن جاتا ہے ۔ لہٰذ ااگر ہم کہیں کہ وہ خون ،بچہ کی غذا ہے ، تو مقصود یہ ہے ہم نے بیا ن کیا ہے وہ نہیں جو آپ نے تحریرکیا ہے ۔

پے در پے خون کے دھبے دیکھنا

ایسی خاتون کا وظیفہ کیا ہے جو چند مہینوں سے متواتر خون کے دھبہ دیکھ رہی ہے ؟ البتہ اس بات کی یاد دہانی بھی ضروری ہے کہ اطبّا اور ڈاکٹر حضرات احتمال دیتے ہیں کہ یہ خون کے دھبّہ اندرونی زخم سے مربوط ہو سکتے ہیں ؟

جواب: اس مسئلہ کی دو صورتیں ہیں ، اگر ثابت ہو جائے کہ یہ خون زخم ، پھوڑا، یا رحم سے مربوط ہے ، تو اس صورت میں غسل نہیں ہے ، معمول کے مطابق وضو کرے اور نماز پڑھے ، اور اگریہ خون عارضہ رحم سے مربوط ہے تو استحاضہ ہے، چنانچہ اگر کم ہو ، یعنی مختصر دھبّو کی حد تک ہو تو ہر نماز کے لئے وضو کرے ، اس صورت میں غسل نہیں ہے ، بدن کو دھولے اور نماز پڑھے لیکن خون جاری ہوجائے تو اس صورت میں غسل واجب ہو جاتاہے( نماز صبح کے لئے ایک غسل ، نماز ظہر و عصر کے لئے دوسرا غسل اور نماز مغرب و عشاء کے لئے تیسرا غسل) ہا ںاگر اس کے لئے غسل کرنا ، مضر یا مشقت کا باعث ہو تو تیمم کر سکتی ہے ۔