سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

تشہد اور سجدے کا بھول جانا

اگر کوئی شخص نما زکی پہلی رکعت میں سجدہ اور دوسری رکعت میں تشہد اور تیسری رکعت میں رکوع بھول جائے تو اس کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔ اگر تیسری رکعت کے پہلے سجدہ میں متوجہ ہو جائے تو اس کو دوسری رکعت قرار دے، تشہد پڑھے اور نماز تمام کرنے کے بعد، بھولے ہوئے سجدے کی قضا بجالائے، اور پھر توضیح المسائل کے دستور کے مطابق ، سجدہ ٴ سہو بجالائے نیز احتیاط کے طور پر نماز کو دوبارہ پڑھے، اور اگر تیسری رکعت کے دوسرے سجدے کے بعد متوجہ ہوتو اس کی نماز باطل ہے ۔

تشہد میں شہادت ثالثہ(اشہد ان علیا ولی اللہ)کہنا

کیانماز کے تشہد میں شہادت ثالثہ یعنی ” اشھد انّ علیاً ولی اللہ “ کہنا جائز ہے ؟

جواب:۔ ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرامین کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، چونکہ ائمہ معصومین علہم السلام نے شہادت ثالثہ کے اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے لہٰذا یہ عمل صحیح نہیں ہے ، اور اس طرح کی جگہوں پر ہمارا وظیفہ ،ائمہ معصومین علیہم السلام کے ارشادات کی پیروی کرنا ہے۔

دسته‌ها: تشهد

کاغذی رومال یا خط کشیدہ کاغذ پر سجدہ

کیا کاغذی رومال ( ٹیشوپیپر) اورلائینوں والے کاغذ پر سجدہ کرنا جائز ہے؟

جواب:۔ اس صورت میںکاغذی رومال اور خط دار کاغذ پر سجدہ کرنا جائز ہے جب کاغذ کے خطوط (لائین) کاغذ تک پیشانی کے پہنچنے میں مانع نہ ہوں، یا خطوط کے درمیان سجدہ صحیح ہونے کی وجہ مقدار بھر فاصلہ ہو۔

ریڈیو یا ٹیلی ویژن سے سجدے کی آیت کو سنا

اگر سجدہ کی آیت کو ریڈیو یا ٹیلیویژن سے سنے تو کیا سجدہ واجب ہے ؟

جواب:۔ اگر تلاوت قرآن، ڈائریکٹ ، آرہی ہے تو سجدہ واجب ہے اور اگر ڈائریکٹ نہیں ہے ( یعنی محفوظ کرنے کے بعد میں ٹیلی کاسٹ ہو رہی ہے ) تو احتیاط کے طور پر سجدہ کرے۔

یوم الدین میں یاء کو پیش کے ساتھ پڑھنا

جو شخص نماز میں ، سورہ حمد کی قرائت کرتے وقت” مَالِکِ یَومِ الدین“ میں یَوم “ کے بجائے یعنی زبر کے بجائے پیش ، کا تلفظ کرتا ہے، جبکہ یوم یعنی زبر کے تلفظ پر بھی قادر تھا لیکن مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے، یُوم ، تلفظ کرے کیا اس شخص کی نمازیں صحیح ہیں َ یادوبارہ اعادہ اور قضا کرے ؟

جواب:۔ اگر مقصود یہ ہے کہ ” یوم کی “ یاء کے تلظ میں ، پیش کی بو آتی ہے تو کوئی حرج نہیں ، اس لئے کہ عرب حضرات بھی اس جگہ پر اسی طرح تلفظ کرتے ہیں لیکن اگر صراحت کے ساتھ یاء کوکو پیش کے ساتھ پڑھے تو اشکال ہے التبہ اگر جاہل قاصر ہے تو کوئی حرج نہیں ہے

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت