بارہوں کی شب میں رمی جمرات کرنا
بوڑھے سن رسیدہ اور عذر رکھنے والے معذوراشخاص کو بارہویں تاریخ کی آدھی رات گذرنے کے بعد ، آئندہ روز کے اعمال بجا لانے کے لئے منیٰ سے جمرات میں لایا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد مکہ مکرمہ لے جایا جاتا ہے اور بعد کے اعمال ، اسی شب میں انجام دیتے ہیں ، عذرنہ رکھنے والے غیر معذور حضرات نے بھی ایسا ہی کیا ہے البتہ رمی جمرات کے علاوہ کہ آنے والی کل یعنی آئندہ روز اس کو (رمی ) کو انجام دینے کے لئے واپس پلٹ آتے ہیں کیا ان کے اعمال صحیح ہیں ؟
جواب :۔ مکہ مکرمہ کے اعمال ( دونوں طواف اور سعی ) کو غیر معذور اشخاص کے لئے بھی بارہویں کی شب بلکہ گیارہویں کی شب میں آدھی رات گذر نے کے بعد انجام دیناجائز ہے ۔
ظالم اور دوسروں کے حق پر ڈانکہ ڈالنے والوں سے مقابلہ میں مسلمانوں کا قتل ہو جانا
ہندوستان سے، برطانیہ کا قبضہ ختم ہونے اور اس کے مسلمان نشین صوبہ ”جمووکشمیر“ میں تقسیم ہونے کے بعد مسلمانوں کے مطالبہ اور تقسیم کے قانون کے برخلاف لشکر کشی، زورگوئی اور طاقت کے زور پر، یہ علاقہ، ہندوستان کے قبضہ میں آگیا، مسلمانوں نے اپنے مذہب، کلچر اور ناموس کی حفاظت اور آزادی کی خاطر، قبضہ کرنے والوں کے خلاف قیام کیا ہے اور اس جدوجہد میں بدترین مصائب منجملہ قتل عام، ٹارچر، قید، لوٹ مار وغیره میں گرفتار ہوئے ہیں، کیا اس قیام اور جد وجہد کی خاطر، قتل ہونے والے مسلمان، شہید کہلائیںگے، نیز کیا یہ تحریک، جہاد شمار ہوگی؟
جب تک مسلمانوں کی جان، مال، ناموس کی حفاظت اور بقائے اسلام اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کے لئے دفاع اور کوشش کررہے ہیں، ان کا یہ عمل ،جہاد ہے اور ان میں سے جو لوگ اس راہ میں قتل ہوئے ہیں، وہ شہید ہیں، لیکن کوشش کریں کہ مجتہد یا اس کے نمائندے سے، حکم، ضرور حاصل کریں ۔
قرض کی قسطوں کا سال کے خرچ میں شامل ہونا
میں نے یونیورسٹی سے قرض لیا ہے جو مجھے پانچ سال کے اندر ادا کرنا ہے، دوسرے لفظوں میں اب میں اُن کا مقروض ہوں، کیا میں ہر سال کے خمس کی تاریخ پہنچنے پر مذکورہ رقم کو موجودہ رقم سے کم کرسکتا ہوں؟ یا پانچ سال بعد جب قرض کی قسطیں ادا ہوجائیں تب وہ اسی سال کا خرچ شمار ہوںگی اور مجھے پانچ سال کے بعد خمس کی تاریخ آنے پر اس رقم کو موجودہ رقم میں اضافہ نہ کرنا چاہیے؟
مذکورہ قسطیں اسی سال کے سال کا خرچ شمار ہوں گی جس سال وہ ادا ہوئی ہیں ۔
حائض کے احکام
سوال۸۴۔ کیا امام رضا علیہ السلام کی طیب و طاہر ضریح کے اطراف ایوانوں میں ، کسی خاتون کا حالت حیض میں داخل ہونا جائز ہے ؟ گرچہ وہ قبر اقدس کو دیکھے اور ضریح کے نزدیک ہو؟
جواب :کوئی اشکال نہیں لیکن حرم میں داخل نہ ہو۔
حاملہ کو دفن کرنے کی کیفیت
ایک مسلمان خاتون جس کے شکم میں سات مہینہ کا بچہ تھا ، مرگئی ہے ، بعض لوگ کہتے ہیں کہ میت کی پشت کی جانب ، آئینہ رکھنا ضروری ہے تاکہ بچہ کا منھ قبلہ رخ ہوجائے کیا ایسا کرنا ضروری ہے ؟
جواب : ماں کا رو بقبلہ ہونا کافی ہے آئینہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
مستطیع شخص کی نیابت
ایک شخص مالی استطاعت تو رکھتا تھا لیکن حج کے لئے نام نہ لکھوانے کی وجہ سے ، حج کے لئے جانے پر قادر نہیں تھا ، لیکن اب اپنے والد ( جنہوں نے حج کے لئے نام لکھوایا تھا لیکن اس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا ہے ) کی نیابت میں ، عازم حج ہے کیا یہ نیابت صحیح ہے ؟
جواب :۔ چنانچہ استطاعت مالی تھی لیکن موانع ہونے کی وجہ سے نام لکھوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تو اس کی نیابت صحیح ہے ۔
غیر ممالک سے آنے والا سوسےس ( گوشت اور دال وغیرہ کو پےس کربنایا جانے والا مخصوص کھانا)
غیر ممالک سے جو سوسیس (ایک مخصوص کھانا) بر آمد ہوتاہے ،اس کا کیا حکم ہے آیا حرام ہے یا حلال ؟
جواب :وہ کھانے کی اشیاء جن کے اندر غیر اسلامی ذبیحہ استعمال کیا گیاہے حرام ہیں۔
آیت سجدہ کا سننا
قرآن کے واجب سجدوں کے سلسلے میں درج ذیل سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ اگر سجدہ کی آیتوں کا ایک حرف یا ایک کلمہ پڑھا جائے کیا سجدہ واجب ہوجاتا ہے؟۲۔ کیا سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا واجب ہے یا انگلیوں کوسجدہ کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے؟۳۔ باواسطہ طریقے سے سجدہ کی آیت کے سننے کا کیا حکم ہے؟
پوری آیت سجدہ کے پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہوتا ہے اور ریڈیوں یا کیسٹ وغیرہ سے سننے میں احتیاط سجدہ کرنے میں ہے اور پیشانی کو ایسی چیز پر رکھا جائے جس پر سجدہ کرنا جائز ہے ۔
طویل مدت سکونت میں وطن کا قصد نہ کرنا
جو طلاب تقریباً پندرہ سال سے شہر قم میں سکونت پذیر ہیں لیکن انہوں نے قم کو اپنا وطن قرارنہیں دیا ہے ، اور اپنے اپنے وطن کی طرف باز گشت کے وقت میں مرَّدد ہیں (یعنی وطن واپس جانا ہے لیکن کب اور کس وقت اس سلسلہ میں مرَّدد ہیں ) انہیں معلوم نہیں ہے کہ کب واپس جائیںگے ، ان کی نمازو روزے کاکیا حکم ہے ، نیز کیا اس مسئلہ میں ایرانی اور غیر ایرانی طلاب کے درمیان کوئی فرق ہے ؟
جواب:۔ مفروضہ مسئلہ میں ان سب کے لئے شہر قم وطن کے حکم میں ہے ۔
جس شخص نے حج نہیں کیا ہے اس کا حج میقاتی انجام دینا
جو شخص حج پر نہیں گیا ہے کیا وہ کسی کا حج میقاتی بجالاسکتا ہے ؟
جوشخص حج پر نہیں گیا ہے وہ حج میں نایب ہوسکتا ہے اگر چہ بہتر یہ ہے کہ جو پہلے حج پرجا چکا ہے وہ حج بجالائے ۔
روزے کا کفارہ ان اشخاص کو دینا جن کا نفقہ واجب ہے
جس خاتون نے اپنے بالغ ہونے کے پہلے سال ، روزے نہیں رکھے ، اس کا کیا وظیفہ ہے اور اگر قضا کرے تو کیسے ؟
جواب:۔ اس صورت میں اس پر کفارہ نہیں ہے ، خواہ جاہل مقصر تھی یاجاہل قاصر ، لیکن اگر عمداً او رجانتے ہوئے روزے نہیں رکھے تو کفارہ ہے ، نیز مسئلہ کی تمام صورتوں میں روزوں کی قضا لازم ہے ۔
الکحلی مشروبات کا کم مقدار میں استعمال کرنا
طبی نقطہ نظر سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ الکحلی مشروبات کم مقدار میں استعمال کرنا نہ صرف بدن کے لئے مضر ہے بلکہ دوسری مشروبات کی طرح مفید ہے، نیز الکحلی مشروبات خدا کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، ان باتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا اشکال رکھتا ہے کہ اس کا استعمال مثبت اور مفید پہلو کے لئے دوسری نعمات خداوندی کی طرح شرائط ومعین مقدار کے ساتھ کیا جائے؟اگر کوئی شخص تزکیہٴ نفس کے ذریعہ اپنے نفس پر اس درجہ تسلط حاصل کرلے جو محدود مقدار میں، الکحلی مشروبات کے کم استعمال سے نہ تو اس کا عادی بنے اور نہ مستی کی حد تک پہنچے کیا اس صورت میں اس کے لئے کم اور محدود مقدار میں الکحلی مشروبات کا استعمال جائز ہے؟
جواب: اوّلاً کوئی بھی اس کا قائل نہیں ہے کہ الکحلی مشروبات کم اور محدود مقدار میں استعمال کرنا مضر نہیں ہے بلکہ کم مقدار کا ضرر کم ہوتا ہے، ثانیاً: جب بھی ایسی اجازت لوگوں کو دے دی جائے تو یہ کسی بھی صورت کنٹرول میں نہیں رہے گی اور بہت جلدی پورا معاشرہ اس سے آلودہ ہوجائے گا، اسی وجہ سے شریعت نے اس کو بطور کلی ممنوع قرار دیا ہے، ثالثاً: قانون، عمومی پہلو رکھتا ہے اور یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ مختلف افراد کو مختلف بہانوں کے ذریعہ حکم سے جدا کیا جائے ، سعی کریں کہ انشاء الله ایسے شیطانی وسوسوں کا آپ شکار نہ ہوں۔

