نماز کے دوران مرد اور عورت کے درمیان کسی چیز کا حائل ہونا
کیا حالت نماز یا وعظ و نصیحت ( مجلس و غیرہ )کرتے وقت ، مردوں اور عورتوں کے درمیان ، پردے یا دیواروں کا ہونا ضروری ہے ؟
جواب: پردہ ہونا بہتر ہے واجب نہیں ہے ، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اسلامی قانون کی رعایت کی گئی ہو۔
روزے کا کفارہ ان اشخاص کو دینا جن کا نفقہ واجب ہے
جس خاتون نے اپنے بالغ ہونے کے پہلے سال ، روزے نہیں رکھے ، اس کا کیا وظیفہ ہے اور اگر قضا کرے تو کیسے ؟
جواب:۔ اس صورت میں اس پر کفارہ نہیں ہے ، خواہ جاہل مقصر تھی یاجاہل قاصر ، لیکن اگر عمداً او رجانتے ہوئے روزے نہیں رکھے تو کفارہ ہے ، نیز مسئلہ کی تمام صورتوں میں روزوں کی قضا لازم ہے ۔
طویل مدت سکونت میں وطن کا قصد نہ کرنا
جو طلاب تقریباً پندرہ سال سے شہر قم میں سکونت پذیر ہیں لیکن انہوں نے قم کو اپنا وطن قرارنہیں دیا ہے ، اور اپنے اپنے وطن کی طرف باز گشت کے وقت میں مرَّدد ہیں (یعنی وطن واپس جانا ہے لیکن کب اور کس وقت اس سلسلہ میں مرَّدد ہیں ) انہیں معلوم نہیں ہے کہ کب واپس جائیںگے ، ان کی نمازو روزے کاکیا حکم ہے ، نیز کیا اس مسئلہ میں ایرانی اور غیر ایرانی طلاب کے درمیان کوئی فرق ہے ؟
جواب:۔ مفروضہ مسئلہ میں ان سب کے لئے شہر قم وطن کے حکم میں ہے ۔
غیر ممالک سے آنے والا سوسےس ( گوشت اور دال وغیرہ کو پےس کربنایا جانے والا مخصوص کھانا)
غیر ممالک سے جو سوسیس (ایک مخصوص کھانا) بر آمد ہوتاہے ،اس کا کیا حکم ہے آیا حرام ہے یا حلال ؟
جواب :وہ کھانے کی اشیاء جن کے اندر غیر اسلامی ذبیحہ استعمال کیا گیاہے حرام ہیں۔
ظالم اور دوسروں کے حق پر ڈانکہ ڈالنے والوں سے مقابلہ میں مسلمانوں کا قتل ہو جانا
ہندوستان سے، برطانیہ کا قبضہ ختم ہونے اور اس کے مسلمان نشین صوبہ ”جمووکشمیر“ میں تقسیم ہونے کے بعد مسلمانوں کے مطالبہ اور تقسیم کے قانون کے برخلاف لشکر کشی، زورگوئی اور طاقت کے زور پر، یہ علاقہ، ہندوستان کے قبضہ میں آگیا، مسلمانوں نے اپنے مذہب، کلچر اور ناموس کی حفاظت اور آزادی کی خاطر، قبضہ کرنے والوں کے خلاف قیام کیا ہے اور اس جدوجہد میں بدترین مصائب منجملہ قتل عام، ٹارچر، قید، لوٹ مار وغیره میں گرفتار ہوئے ہیں، کیا اس قیام اور جد وجہد کی خاطر، قتل ہونے والے مسلمان، شہید کہلائیںگے، نیز کیا یہ تحریک، جہاد شمار ہوگی؟
جب تک مسلمانوں کی جان، مال، ناموس کی حفاظت اور بقائے اسلام اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کے لئے دفاع اور کوشش کررہے ہیں، ان کا یہ عمل ،جہاد ہے اور ان میں سے جو لوگ اس راہ میں قتل ہوئے ہیں، وہ شہید ہیں، لیکن کوشش کریں کہ مجتہد یا اس کے نمائندے سے، حکم، ضرور حاصل کریں ۔
اس شخص کا حج جس کی نماز صحیح نہ ہو
جو شخص جاہل ہے اور ا س کی نماز بھی کامل نہیں ہے یعنی نماز پڑھنا صحیح سے نہیں سیکھا ہے ، اس کے باوجود ، اب اپنے مرحوم باپ کی نیابت میں حج کرنا چاہتا ہے کیا اس کا حج صحیح ہے ؟
جواب:۔ اگر نماز طواف کا موقعہ آنے سے پہلے کی مدت میں ، اپنی نماز کو کامل کرسکتا ہے تو اس صورت میں کوئی ممانعت نہیں ہے ورنہ اس صورت کے علاوہ اس کی نیابت میں اشکال ہے ۔
کسی کو طمانچہ مارنے یا دھکّا دینے کی سزا
چنانچہ کسی شخص کو طمانچہ مارا جائے یا اسی کے مانند ستایا جائے جیسے زمین پر پٹک دینا، دھکا دینا، گریبان پکڑناوغیرہ سوء نیت اور معنوی عنصر کے لحاظ سے تو یہ جرم ہو لیکن کوئی ایسے آثار جیسے زخم ، سرخی، نیل پڑ جانا، سیاہی، یا منافع کا زوال، جو دیت یا ارش کا باعث ہوتا ہے، دکھائی نہ دیں تو حضور فرمائیں :الف : کیا یہ توہین اور اہانت کے موارد میں سے ہے؟ب : کیا توہین اور اہانت میں علنی ہونا شرط ہے یا خلوت میں بھی ممکن ہے؟ج : کیا عملی توہین کے مصداق، اشخاص خاص ، یا محل خا ص اور عرف کی نسبت برابر ہیں؟ کیا جواب کے مثبت ہونے کی صورت میں تعذیر ہے؟۔
جواب : یقینا یہ امور ایذاء بھی ہیں اور توہین بھی، بالفرض اگر توہین نہ بھی ہوں تو ان پر ایذاء مومن ضرور صادق آتا ہے ؛ ہر حال میں تعزیر کا سبب ہیں۔
حائض کے احکام
سوال۸۴۔ کیا امام رضا علیہ السلام کی طیب و طاہر ضریح کے اطراف ایوانوں میں ، کسی خاتون کا حالت حیض میں داخل ہونا جائز ہے ؟ گرچہ وہ قبر اقدس کو دیکھے اور ضریح کے نزدیک ہو؟
جواب :کوئی اشکال نہیں لیکن حرم میں داخل نہ ہو۔
نکاح متعہ کی غرض سے مخصوص جگہوں پر حاضر ہونا
ایک شخص ، نکاح متعہ کی جستجو میں ہے، اور اس کو معلوم ہے کہ فلاں مقام پر کچھ تعداد میں خواتین سے سامنا ہوگا جو اس کام کیلئے تیار ہیں، کیا اس مقام پر جانا جائز ہے تاکہ وہاں جاکر انہیں دیکھے اور ان میں سے کسی ایک کو پسند کرلے ؟
جواب:۔ اگر شادی کے ارادے سے ہو تو کوئی حرج نہیں ہے .
علاج کی لیئے حرام گوشت حیوانات کے گوشت کو کھانا
بہت سے حیوانات کا گوشت بعض امراض کے علاج میں موثر ہے، اگرچہ اس کی علمی اور فقہی سند معتبر نہیں ہے ایسے حیوانات کا شکار کرنا یا ان کے خون اور گوشت کا استعمال، کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: اس وقت تک جائز نہیں ہے جب تک کسی متدیَّن طبیب کی تشخیص کے مطابق اس کے علاوہ کوئی اور علاج کی صورت نہ ہو ۔
الکحلی مشروبات کا کم مقدار میں استعمال کرنا
طبی نقطہ نظر سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ الکحلی مشروبات کم مقدار میں استعمال کرنا نہ صرف بدن کے لئے مضر ہے بلکہ دوسری مشروبات کی طرح مفید ہے، نیز الکحلی مشروبات خدا کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، ان باتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا اشکال رکھتا ہے کہ اس کا استعمال مثبت اور مفید پہلو کے لئے دوسری نعمات خداوندی کی طرح شرائط ومعین مقدار کے ساتھ کیا جائے؟اگر کوئی شخص تزکیہٴ نفس کے ذریعہ اپنے نفس پر اس درجہ تسلط حاصل کرلے جو محدود مقدار میں، الکحلی مشروبات کے کم استعمال سے نہ تو اس کا عادی بنے اور نہ مستی کی حد تک پہنچے کیا اس صورت میں اس کے لئے کم اور محدود مقدار میں الکحلی مشروبات کا استعمال جائز ہے؟
جواب: اوّلاً کوئی بھی اس کا قائل نہیں ہے کہ الکحلی مشروبات کم اور محدود مقدار میں استعمال کرنا مضر نہیں ہے بلکہ کم مقدار کا ضرر کم ہوتا ہے، ثانیاً: جب بھی ایسی اجازت لوگوں کو دے دی جائے تو یہ کسی بھی صورت کنٹرول میں نہیں رہے گی اور بہت جلدی پورا معاشرہ اس سے آلودہ ہوجائے گا، اسی وجہ سے شریعت نے اس کو بطور کلی ممنوع قرار دیا ہے، ثالثاً: قانون، عمومی پہلو رکھتا ہے اور یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ مختلف افراد کو مختلف بہانوں کے ذریعہ حکم سے جدا کیا جائے ، سعی کریں کہ انشاء الله ایسے شیطانی وسوسوں کا آپ شکار نہ ہوں۔
حاملہ کو دفن کرنے کی کیفیت
ایک مسلمان خاتون جس کے شکم میں سات مہینہ کا بچہ تھا ، مرگئی ہے ، بعض لوگ کہتے ہیں کہ میت کی پشت کی جانب ، آئینہ رکھنا ضروری ہے تاکہ بچہ کا منھ قبلہ رخ ہوجائے کیا ایسا کرنا ضروری ہے ؟
جواب : ماں کا رو بقبلہ ہونا کافی ہے آئینہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
دستانوں کے ساتھ نامحرم سے مصافحہ کرنا
دستانے پہن کر عورت کا مرد سے ہاتھ ملانا یعنی مصافحہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔اس کام کو ترک کرنا بہتر ہے مگر ضرورت کے موارد میں .

