ولی فقیہ کی ولایت کی حدود
دور حاضر میں مہم ترین گفتگو، مطلقہ ولایت فقیہ یا غیر مطلقہ ولایت فقیہ کے بارے میں چل رہی ہے ، جنابعالی نے بھی اپنی فقہی کتابوں میں اس بحث کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا ہے لفظ مطلقہ کے معنی معلوم ہونا چاہیے، بندہٴ ناچیز اس لفظ کے لئے ایک معنی عرض کررہا ہے البتہ اس بات سے قطع نظر کہ آپ ان معنی کو قبول کرتے ہیں یا نہیں (اگرچہ قبول نہ کرنے کی صورت میں بہت زیادہ شکرگزار ہونگابلکہ میری خواہش ہوگی کہ اس کی دلیل بیان فرمائیں تاکہ مزید راہنمائی ہوسکے) کیا آپ اس معنی میں ولایت فقیہ کو قبول کرتے ہیں؟آپ کو معلوم ہے کہ یہ بحث امام خمینی رحمة الله علیہ کے ذریعہ اس طرح مفصل پیش کی گئی لیکن اس سلسلہ میں مرحوم امام خمینیۺ نے بھی جو کتاب تحریر کی ہے اس میں ہمیں ”ولایت مطلقہ“ کا عنوان نظر نہیں آتا ہے، وہ چیز جو وہ مرحوم فرماتے تھے یہ تھی کہ ولی فقیہ وسعت کے اعتبار سے وہی معصومین علیہم السلام کے اختیارات کا مالک ہے، لہٰذا یہ معنی (ولایت مطلقہ، ان مرحوم کے بعد یا ان ہی کے زمانے میں لیکن دوسروں کے ذریعہ، پیش ہوئے بہرحال اس سلسلہ میں تین نظریہ پیش کئے جاسکتے ہیں:۱۔ ولایت فقیہ کو معصومین علیہم السلام کے تمام اختیارات حاصل ہیں مگر وہ اختیارات جو دلیل خاص کے ذریعہ مستثنیٰ (علیحدہ) قرار دیئے جائیں ۔۲۔ ولایت فقیہ کو معصومین علیہم السلام کے تمام اختیارات حاصل نہیں ہیں اور حکومت کے بنیادی قانون کے دائرے میں بھی نہیں ہے بلکہ یہ پوری حکومت ولی فقیہ کی حقوقی (فقہی اور صاحب تقویٰ) شخصیت کے اختیار میں ہے اور جہاں پر بھی امر ونہی اور اصلاح کرنا ضروری سمجھیں، انھیں مداخلت کرنے کا حق ہے ۔۳۔ ولایت فقیہ حکومت کے بنیادی قانون کے دائرے میں ہے ۔تیسرے نظریہ پر متعدد اشکالات ہیں؛ لیکن اب اس وقت سیاسی میدان میں پہلا اور تیسرا نظریہ رائج ہے، برائے مہربانی منظور نظر معنی اور یہ کہ ان معنی کو دلیلوں سے کیسے حاصل کیا جائے، اس سلسلہ میں وضاحت فرمائیں ۔
نظاہر وہ سب حضرات جھنوں نے ولایت فقیہ کے بارے میں بحث کی ہے، یہاں تک کہ امام خمینیۺ، ان تمام حضرات نے ولایت فقیہ کے لئے مسلمانوں کی مصلحت کی مراعات کرنے کی قید لگائی ہے، یہ کوئی نہیں کہتا: ”اگر مسلمانوں کی مصلحت جنگ میں ہے فقیہ کو صلح کرنے کا حق ہے اور اگر مسلمانوں کی مصلحت، صلح میں ہے فقیہ کو اس کے برخلاف جنگ کرنے کا حکم دینے کا حق ہے“ اصل میں یہ ولایت ، اسلام اور مسلمانوں کی مصلحت کی حفاظت کے لئے ہے، اس کے خلاف نہیں ہے، اگر ہم اس اصل کو قبول کرلیں گے تو ولایت فقیہ کے اختیارات کی حد بھی مشخص ہوجائے گی اور مطلقہ سے مراد، وہی اسلام ومسلمین کی مصلحت کے دائرے میں مطلقہ ہے، یہاں تک کہ معصومین علیہم السلام کے بارے میں بھی مسئلہ کچھ اور نہیں ہے، امام حسن علیہ السلام نے اسلام ومسلمین کی مصلحت کی خاطر صلح کی، اور امام حسین علیہ السلام نے اسلام اور مسلمانوں کی مصلحت کی خاطر جنگ کی اور شہید ہوگئے، خداوندعالم نے حضرت یونس علیہ السلام کو ترک اولیٰ جو اُمّت کی غیر ضروری مصلحتوں سے مربوط ہوتا ہے کی وجہ سے شکم ماہی میں قید کیا، اور اس سے زیادہ تفصیلی گفتگو کرنے کی یہاں پر گنجائش نہیں ہے ۔
تفسیر علی بن ابراہیم قمی
تفسیر علی بن ابراہیم قمی کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟
علی بن ابراہیم ثقہ اور معتبر افراد میں ہیں۔ جبکہ ان کی تفسیر کے سلسلہء سند میں جن رجال کا ذکر ہوا ہے۔ ان میں سے ہر ایک کی جدا اور مستقل تحقیق اور جستجو ضروری ہے۔ اس لیے کہ اس تفسیر میں مختلف حضرات سے مختلف باتیں بیان ہوئی ہیں۔
گمشدہ کی تعریف کا مطلب
گمشدہ چیزوں کے مالک کو کن صورتوں میں تلاش کیا جاسکتاہے اور کن صورتوں میں گمشدہ چیزوں کے متعلق اعلان کرنا ضروری نہیں ہے؟ زمانہ حاضر میں اعلان کرنے کی کیا کیفیت ہے ؟
جواب : جن صورتوں میں اعلان کرنے سے مالک کو ڈھونڈا جا سکتا ہے ان صورتوں میں اعلان کرنا لازم ہے اور ہمارے زمانے میں مساجد اور ان جگہوں پر پوشٹر لگانا جہاں زیادہ مجمع ہوتاہے اور جہا ں پر وہ چیزیں ملی ہیں اور اسی طرح اخبار اور رسالوں وغیرہ کے ذریعہ اعلان کیا جاسکتاہے۔
تمکین کرنے سے پہلے مہر کا مطالبہ
اگر کوئی عورت مہر بغیر ، تمکین پر تیار نہ ہو اور شوہر میں مہر ادا کرنے کی قدرت نہ ہو اور وہ اس کے باوجود کہے کہ میں طلاق نہیں دوںگا اور آخری عمرتک اس کا نفقہ دوں گا ، تو اس صورت میں مسئلہ کا کیا حکم ہے ؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ عورت کو تمکین دینے سے پہلے ، مہر مانگنے کا حق ہے ، حتی اگر شوہر مہر ادا کرنے پر قار بھی نہ ہو ، دوسری بات یہ ہے کہ اگر شوہر کے پاس مہر کی (رقم ) نہیں ہے تو نفقہ دےتیسری بات یہ ہے کہ اگر یہی صورت حال مدتوں تک باقی رہے اور زوجہ کے نقصان یا شدید مشقت کا باعث ہو تو حاکم شرع شوہر کو طلاق دینے پر مجبور کرے اور اگر طلاق نہ دے تو حاکم شرع طلاق دیدے گا اور آدھا مہر شوہر کے ذمہ ہوگا اس وقت تک جب تک وہ ادا کرنے پر قادر نہیں ہوتا ۔
اس احتمال سے سونے کا خریدنا کہ یہ چوری کا مال ہے
ایسے اشخاص سے سونا خریدنا کیسا ہےجن کے لئے احتمال دیا جاسکتا ہو کہ ان کا سونا چوری کا ہے؟
اگر احتمال، قابل ملاحظہ ہو تو اس صورت میں اشکال ہے۔
شعر کی صورت میں قرآن کا ترجمہ
یہ فرمائیں کہ اگر کوئی ادارہ قرآن کو فروغ دینے اور نظم و شعر کے عمیق اثرات کے پیش نظر اسے طبع کرنا چاہے تو آپ کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟
اگر بقیہ اشعار بھی اس جیسے یا اس سے بہتر ہوں اور اس کے مضامین کسی علمی گروہ کے ذریعہ چیک ہونے کے بعد اس پر لکھے گیے مقدمہ میں یہ بات لکھی جائے کہ یہ ترجمہ آزاد ہے بلکہ ترجمانی ہے تو اس کی طباعت میں کوئی حرج نہیں ہے۔
مہر سنّت سے نا آگاہی
اگر کوئی خاتون مہر سنت ( مہر محمدی ) کو اپنا مہر قرار دے کیا اس کے برابرا طلبگار ہوگی یا مہر مثلی کی ؟
چنانچہ طرفین ( شوہر و بیوی ) جانتے تھے کہ مہر سنت ( مہر محمدی ) مشہور قول کے مطابق ، پانچسو درہم ( چاندی کے سکہ ) ہیں تو اشکال نہیںاور سکہ رائج الوقت میں حساب کرے اور اگر دونوں یا دونوں میں سے کوئی ایک ، آگاہ نہیں تھا تو احتیاط یہ ہے کہ مہر کی مقدار کے بارے میں دونوں آپس میں صلح ومصالحت کریں ۔
بیابان میں گمشدہ جانور
ایک جانور کسی شخص کے مویشیوں کے ساتھ جنگل یا بیابان سے آجاتا ہے ، ایک سال تک انتظار کرنے کے بعد اس کے مالک کا کوئی پتہ نہیں چلتا تو اس جانور کو ذبح کر دیتے ہیں اور لوگ ان کا گوشت کھا لیتے ہیںان لوگوں کا حکم بیان فرمائیں جنہوں نے اس کا گوشت کھا یا ہے ، دونوں صورتوں میں یعنی جبکہ وہ لوگ اس جانور کے مالک کے لاپتہ ہونے کے متعلق ،جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ؟
جواب: جب بھی کوئی شخص کسی گمشدہ جانور کو پائے تو اس کو چاہیے کہ ایک سال تک اس کے مالک کو تلاش کرے ، اگر وہ نہ ملے تو اس جانور کو اس کے اصل مالک کی جانب سے راہ خدا میں صدقہ دے سکتاہے ، یا پھر خود ہی رکھ لے البتہ اس نیت سے کہ اگر اس کا مالک مل جائے تواس کا عوض (مثلاً قیمت) اس شخص کو دیدے گا ،اور اگر وہ جانور ، مجہول المالک ہو یعنی اس کے مالک کا پتہ نہ ہو تو حاکم شرع کی اجازت سے اس کو مستحق اشخاص کو دے سکتاہے ۔
مذاق میں جھوٹ بولنا یا کسی مصلحت کی غرض سے جھوٹ بولنا
آج کے زمانے میں بہت سے لوگوں سے جھوٹ سننے کو ملتا ہے اور جس وقت انھیں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کیا جاتا ہے تووہ کہدیتے ہیں: ”ہم نے تو مذاق کیا ہے!“ یا کہتے ہیں: ”کسی مصلحت سے جھوٹ بولا ہے“ برائے مہربانی آپ فرمادیں کہ مذاق میں جھوٹ بولنے کا کیا حکم ہے؟ اور مصلحت کے لئے جھوٹ بولنا کسے کہتے ہیں؟
اگر مخاطب سمجھ جائے کہ مذاق میں کہہ رہا ہے تو جھوٹ شمار نہیں ہوگا اور مصلحت کے لئے جھوٹ ، اُسے کہتے ہیں کہ سچ بولنے سے زیادہ جھوٹ بولنے میں مصلحت ہو جیسے دو حضرات کے درمیان میں صلح کرانے کے لئے جھوٹ سے کام لینا ۔
گذشتہ مجتہدین پر دور حاضر کے مجتہد کا اعلم ہونا
مجتہدین کے اختلافی مسئلے میں اعلم کی طرف رجوع کرنے کا ایسا مسئلہ ہے جو تقریباً سبھی مجتہدین کرام کی توضیح المسائل میں آیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اعلم کی شناخت کرنا بہت مشکل بلکہ شاید محال ہو کیونکہ ہر شخص یا گروہ اپنے مجتہد تقلید کو اعلم بتاتا ہے اوردوسرے کو نہیں ،سوال یہ ہے کہ قدیم کے کچھ مجتہدین کرام تھے جن کے بارے میںکہا جاتا ہے کہ وہ اپنی حیات میں کیا بلکہ مرنے کے بعد بھی آج کے مجتہدین تقلید کے مقابلہ میں اعلم ہیںتو کیا ممکن ہے اس طرح کے مجتہدین کرام (رضوان اللہ علیھم ) جن کو اس دنیا سے گئے کافی زمانہ ہوگیا ہے آج کے زندہ مجتہدین ( جو بحث و مباحثہ اور درس وتدریس میں مشغول ہیںاور جدید علوم و فنون میں بھی دسترس رکھتے ہیں ) کے ہوتے ہوئے بھی گذشتہ مجتہدین اعلم ہوں؟
مجتہدین کے اختلافی مسئلے میں اعلم کی طرف رجوع کرنے کا ایسا مسئلہ ہے جو تقریباً سبھی مجتہدین کرام کی توضیح المسائل میں آیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اعلم کی شناخت کرنا بہت مشکل بلکہ شاید محال ہو کیونکہ ہر شخص یا گروہ اپنے مجتہد تقلید کو اعلم بتاتا ہے اوردوسرے کو نہیں ،سوال یہ ہے کہ قدیم کے کچھ مجتہدین کرام تھے جن کے بارے میںکہا جاتا ہے کہ وہ اپنی حیات میں کیا بلکہ مرنے کے بعد بھی آج کے مجتہدین تقلید کے مقابلہ میں اعلم ہیںتو کیا ممکن ہے اس طرح کے مجتہدین کرام (رضوان اللہ علیھم ) جن کو اس دنیا سے گئے کافی زمانہ ہوگیا ہے آج کے زندہ مجتہدین ( جو بحث و مباحثہ اور درس وتدریس میں مشغول ہیںاور جدید علوم و فنون میں بھی دسترس رکھتے ہیں ) کے ہوتے ہوئے بھی گذشتہ مجتہدین اعلم ہوں؟
عمدا نامحرم کے جسم کو چھونا
کوئی شخص یہ جانتے ہوئے کہ عورت کے بدن سے مس ہونا حرام ہے ، طواف کرتے ہوئے ، شہوت کے ساتھ ، کسی عورت کے جسم سے مس ہو جاتا ہے اور اس لمس سے اس کو لذت حاصل ہوتی ہے ، کیا اس کے طواف میں اشکال ہے ؟ اس کاوظیفہ کیا ہے ؟ کیا واجب طواف اور مستحب طواف میں فرق ہے ؟
جواب :۔ طواف کے لئے مضر اور نقصان دے نہیں ہے اور اگرلباس کے اوپر سے لمس کیا ہے تو کفارہ نہیں ہے لیکن گناہ کیا ہے ۔
مُتعی بیوی کی عدّت کے سلسلے میں تحقیق
ایک شخص ایک عورت کو اپنے حبالہ نکاح متعہ میں لے لیتا ہے اور مباشرت کے دوران اس کو شک ہوتا ہے کہ کہیں یہ عورت اُن عورتوں میں سے تو نہیں ہے جو زیادہ متعہ کرتی ہیں اور پتہ نہیں عدّت گزارتی ہیں یا نہیں، کیا اس سلسلہ تحقیق کرنا واجب ہے ؟
جواب:۔ عورت سے سوال یا تحقیق کرنا واجب نہیں ہے .
باکرہ نہ ہونے کی صورت میں، نکاح کا فسخ ہونا
کیا لڑکی کی بکارت کا نہ ہونا عقد کے فسخ ہونے کا جواز ہے ؟ فسخ کے معنی کیا ہیں ؟
اگر لڑکی کے باکرہ ہونے کی شرط لگائی گئی تھی ، تو لڑکے کو فسخ کرنے کا حق ہے ، عام طور پر ہمارے ماحول میں باکرہ ہونے کی شرط پہلے سے ہی ذہنوں میں موجود ہوتی ہے جس پرسب متفق ہوتے ہیں ، اور فسخ کے معنی یہ ہیں کہ کہے : میں نے نکاح فسخ کر دیا ، یا تو ڑ دیاہے ، وہ کسی بھی زبان میں ہو ۔