سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

زندہ مجتہد کی اجازت کے بغیر، میت کی تقلید کرنا

اگر کوئی شخص زندہ مجتہد کی اجازت کے بغیر میّت کی تقلید پر باقی رہے تو اس دوران اس نے جو اعمال انجام دئیے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟

جواب:اس کو چاہئے کہ میّت کی تقلید پر باقی رہنے کے مسئلے میں ، زندہ مجتہد کی تقلید کرے لہٰذا ایسی صورت میں اگر اسکے زندہ مرجع کا فتوا میت کی بقا کے جواز پر ہو تو اسکے گذشتہ اعمال صحیح ہیں۔

مجلس ترحیم سے در آمد کا مصرف

مسجد میں مجلس یا فاتحہ خوانی کے سلسلے جو رقم دی جاتی ہے اسے کس مصرف میں استعمال کیا جائے ؟کیا مسجد کے خادم کا بھی اس میں کوئی حق ہے ؟

جواب : مجلس یا فاتحہ خوانی کے سلسلے میں دی گئی رقم کو ،متولی یا امام جماعت (جوبھی اس کام پر مامور ہو )کی زیر نگرانی ،مسجد کے فائدہ کے لئے خرچ کیا جائے خادم ان کی زیر نگرانی ،جس قدر عام طور پر معمول ہے خرچ کر سکتا ہے ،لیکن توجہ رہے کہ مسجد کو استعمال (مجلس وغیرہ کے لئے )کرنے کے عوض کوئی رقم نہیں لی جاسکتی ِالبتہ اگر کوئی اپنی مرضی سے دیدے یا جو انکے کام انجام دئے گئے ہیں ،اس کے عوض کوئی رقم دیدیں تو لی جاسکتی ہے

دسته‌ها: مسجد

کمپٹیشن میں پاس ہونے میں جعلسازی

میں نے گذشتہ سال انجینیری کے کمپٹیشن میں شرکت کی تھی لیکن افسوس کہ میں نے امتحان کے پورے پرچے کو نقل وغیرہ سے پُر کیا تھا، یہ ایسا کام تھا کہ جس کی وجہ سے اب تک میں نہیں جان سکا ہوں! بہرحال اس سال ”شہریور“ کے مہینے میں، جب نتائج کا اعلان ہوا تو مجھے مذکورہ درجہ میں قبول کرلیا گیا، اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ انتخاب، علمی نمبروں کے اعتبار سے انجام پاتا ہے تو گویا میں نے ایک شخص کے حق کو ضائع کیا ہے لہٰذابہت زیادہ روحی عذاب میں گرفتار ہوں اور تعلیم چھوڑنے کا قصد رکھتا ہوں، مہربانی فرماکر بتائیں کہ میرا کیا وظیفہ ہے؟

مفروضہ مسئلہ میں اگر تمھارا پڑھائی چھوڑنا سبب ہوتا ہو کہ کوئی دوسرا طالب علم تمھاری جگہ قبول کرلیا جائے گا تو ضروری ہے کہ تم تعلیم چھوڑدو، لیکن اگر اس کا وقت گذر گیا ہے تو ترک تعلیم لازم نہیں ہے لیکن کوشش کرو کہ آئندہ کبھی بھی نقل وغیرہ کے پیچھے نہ جاؤ اور گذشتہ خطاء اور ضائع شدہ حق کو صاحب حق کے حق میں اعمال صالحہ انجام دینے سے تلافی کرو ۔

دسته‌ها: تقلب

دوسرے کی جان اور ناموس کی طرف سے دفاع کرنا

نیچے دیے گئے سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ اگر کسی شخص پر کوئی حملہ کرے اور وہ شخص شرعی دفاع کی طاقت نہ رکھتا ہو اور ہم اس کی مدد کو جائیں لیکن اس کی جان خطرے میں ہونے کے باوجود ہماری مدد کو قبول نہ کرے بلکہ انکار کردے اس صورت میں ہمارا وظیفہ کیا ہے؟۲۔ مفروضہ مسئلہ میں ، اگر ہم اس کی مدد کی خاطر حملہ آور سے بھڑجائیں اور وہ قتل ہوجائے چنانچہ حملہ آور کے خطرے دورکرنا اس کے قتل پر متوقف ہو، کیا محمکہ عدالت میں شرعی دفاع کو دلیل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں؟۳۔ مذکورہ فرض میں ، یا دوسروں کی عزت وناموس کو خطرے میں دیکھ کر ، اگر شرعی دفاع کی راہ سے کوئی اقدام نہ کرسکیں تواس صورت میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کے باب سے کس حد تک مدد اور اقدام کا امکان پاجاتا ہے، اگر حملہ آور کو قتل کرنا پڑجائے، اس فرض کی بنیاد پر کہ دفاع اس کے قتل پر متوقف ہوتو کیا حکم ہے؟

جواب:مسئلہ کے فرض میں اس وقت جبکہ کسی کی جان خطرے میں ہو، مشروع راستے کو اختیار کرنا کوئی مانع نہیں رکھتا۔

کسی شخص کو حملہ آور سمجھ کر قتل کردینا

اگر کوئی شخص اس خیال سے کہ سامنے والا شخص حملہ آور ہے ، اس پر فائر کرے اور اس کو قتل کردے کیا اس کا قصاص ہوگا؟

اگر قاتل نے مدّمقابل شخص پر حملہ آور ہونے کا گمان کرکے گولی چلائی ہے، تو قصاص نہیں ہے لیکن دیت ضرور ادا کرے ۔

میت کے مال کے تیسرے حصّہ کو مصرف کرنے کیلئے بہتریں راستہ وطریقہ

ایک شخص نے وصیت کی ہے: میرا ایک تہائی مال ایسی جگہ پر خرچ کیا جائے جو قرآن اور سنت کی نظر میں سب سے بہتر ہو اور اس سے کوئی چیز بہتر نہ ہو، اس سلسلہ میں آپ اپنا مبارک نظریہ بیان فرمائیں؟

جواب: دینی مدارس اور ان باتقویٰ اشخاص پر، خرچ کریں، جو ان مدارس میں تعلیم دینے، تمام خلائق کو تبلیغ اور راہنمائی کرنے نیز امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جیسے فریضوں میں مصروف ہیں، اس لئے کہ حدیث میں وارد ہوا ہے: ''وما اعمال البر کلّہا والجہاد فی سبیل اﷲ، عند الامر بالمعروف والنہی عن المنکر، الّا کنفثہ فی بحر لجّی؛تمام نیک اعمال یہاں تک کہ راہ خدا میں جہاد کرنا، امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے مقابلہ میں ایسا ہے، جیسے دریا کے مقالہ میں منھ کا پانی

قتل کے خوف سے ناجائز بچے کا ساقط کرانا

ایک لڑکی زنا سے حاملہ ہوئی ہے ۔ گھر والوں کے مطلع ہوجانے کی صورت میں لڑکی کے قتل کا خطرہ ہے ۔ کیا وہ سقط جنین کرسکتی ہے ؟ اس کی دیت کیا ہے ؟

جواب: جبکہ واقعاً اس کی جان کو خطرہ ہو اور بچہ بھی چار مہینے سے کم کا ہو تو سقط جنین جائز ہے اور اس کی دیت بیت المال کو ادا کرے گی ۔

دسته‌ها: ارش

کُفّار کی آبادی (بلادِ کفر) میں پانے والے قیمتی سامان

اس قیمتی ساما ن یا جنس کا کیا حکم ہے جو غیر اسلامی سر زمین (ممالک) میں پائی جاتی ہے ؟

جواب: اگر اس پر کوئی علامت یا نشانی نہیں ہے تو اس کو اپنی ملکیت بنا سکتاہے اور اگر اس پر کوئی نشانی ہے اور اس کو اس کے اصل مالک تک پہونچانا ممکن ہے تو اسے چاہئیے کہ اس کے مالک کو دیدے لیکن ان ممالک میں جہاں اسلام کے ساتھ جنگ ہو رہی ہے اس چیز کو اپنی ملکیت بنانے میں ہر حال میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

وقف کے ثابت ہونے کے طریقہ

کونسے طریقوں سے، وقف ہونا ثابت ہوجاتا ہے؟

جواب: وقف ہونا، یا اس کے محل وقوع میں مشہور ہونے یا معلوم ہونے سے ثابت ہوجاتا ہے اور یا شرعی بیّنہ (دو عادل گواہوں) کے ذریعہ ثابت ہوجاتا ہے اور وقف کا دعویٰ یا مشکوک وقف نامہ کے ذریعہ کوئی چیز ثابت نہیں ہوتی، مگر یہ کہ وہ وقف نامہ، قابل اعتماد ہو۔

دسته‌ها: وقف
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت