کمپٹیشن میں پاس ہونے میں جعلسازی
میں نے گذشتہ سال انجینیری کے کمپٹیشن میں شرکت کی تھی لیکن افسوس کہ میں نے امتحان کے پورے پرچے کو نقل وغیرہ سے پُر کیا تھا، یہ ایسا کام تھا کہ جس کی وجہ سے اب تک میں نہیں جان سکا ہوں! بہرحال اس سال ”شہریور“ کے مہینے میں، جب نتائج کا اعلان ہوا تو مجھے مذکورہ درجہ میں قبول کرلیا گیا، اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ انتخاب، علمی نمبروں کے اعتبار سے انجام پاتا ہے تو گویا میں نے ایک شخص کے حق کو ضائع کیا ہے لہٰذابہت زیادہ روحی عذاب میں گرفتار ہوں اور تعلیم چھوڑنے کا قصد رکھتا ہوں، مہربانی فرماکر بتائیں کہ میرا کیا وظیفہ ہے؟
مفروضہ مسئلہ میں اگر تمھارا پڑھائی چھوڑنا سبب ہوتا ہو کہ کوئی دوسرا طالب علم تمھاری جگہ قبول کرلیا جائے گا تو ضروری ہے کہ تم تعلیم چھوڑدو، لیکن اگر اس کا وقت گذر گیا ہے تو ترک تعلیم لازم نہیں ہے لیکن کوشش کرو کہ آئندہ کبھی بھی نقل وغیرہ کے پیچھے نہ جاؤ اور گذشتہ خطاء اور ضائع شدہ حق کو صاحب حق کے حق میں اعمال صالحہ انجام دینے سے تلافی کرو ۔