روز کے رکھنے سے ڈاکٹروں اور طبیبوں کا منع کرنا
اگر ڈاکٹر کسی مریض کو روزہ رکھنے سے منع کرے ( یہ بات نظر میں رکھتے ہوئے کہ بعض ڈاکٹر حضرات شرعی مسائل سے واقف نہیں ہیں )کیا اس سلسلہ میں اس کی رائے قابل قبول ہے ؟
جواب:۔ اگر قابل اطمنان ہے تو اس کی رائے قابل قبول ہے ۔
دوسرے کی جان اور ناموس کی طرف سے دفاع کرنا
نیچے دیے گئے سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ اگر کسی شخص پر کوئی حملہ کرے اور وہ شخص شرعی دفاع کی طاقت نہ رکھتا ہو اور ہم اس کی مدد کو جائیں لیکن اس کی جان خطرے میں ہونے کے باوجود ہماری مدد کو قبول نہ کرے بلکہ انکار کردے اس صورت میں ہمارا وظیفہ کیا ہے؟۲۔ مفروضہ مسئلہ میں ، اگر ہم اس کی مدد کی خاطر حملہ آور سے بھڑجائیں اور وہ قتل ہوجائے چنانچہ حملہ آور کے خطرے دورکرنا اس کے قتل پر متوقف ہو، کیا محمکہ عدالت میں شرعی دفاع کو دلیل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں؟۳۔ مذکورہ فرض میں ، یا دوسروں کی عزت وناموس کو خطرے میں دیکھ کر ، اگر شرعی دفاع کی راہ سے کوئی اقدام نہ کرسکیں تواس صورت میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کے باب سے کس حد تک مدد اور اقدام کا امکان پاجاتا ہے، اگر حملہ آور کو قتل کرنا پڑجائے، اس فرض کی بنیاد پر کہ دفاع اس کے قتل پر متوقف ہوتو کیا حکم ہے؟
جواب:مسئلہ کے فرض میں اس وقت جبکہ کسی کی جان خطرے میں ہو، مشروع راستے کو اختیار کرنا کوئی مانع نہیں رکھتا۔
ناچ دیکھنا
کیا ناچ دیکھنا جائز ہے ؟
جواب : ناچ دیکھنے کا وہی حکم ہے جو خود ناچ اور رقص کرنے کا ہے
پھیپڑوں پرا سپرے کا استعمال
ایک شخص شدیدطورپر سانس ( دمہ) کے مرض میں مبتلاہے ، علاج کے لئے ایک ایسے طبی آلہ سے استفادہ کرتا ہے ، جس کی سوئی کو دبانے سے ،سیال دوا، گیس پوڑدی کی شکل میں منھ کے راستہ ، پھیبھڑوںمیں یہ عمل اس کی تسکین کا باعث ہوتا ہے ( یہ عمل دن کے اوقات میں چند مرتبہ انجام دیا جاتا ہے ) کیا مذکورہ طبی آلہ سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ شخص روزہ بھی رکھ سکتا ہے ؟ ملحوظ رہے کہ اس کے بغیر اس کا روزہ رکھنا ، نہ قابل تحمل اورمقشقت کا باعث ہے ؟
جواب:۔ اگر رقیق گیس کی شکل میں ، جسم میں داخل ہو جائے تو کوئی حرج نہیں ہے اس کا روزہ صحیح ہے ، ہم نے اس کے عام معمولی نمونے کو دیکھے ہےں لہٰذا کوئی اشکال نہیں ہے۔
زندہ مجتہد کی اجازت کے بغیر، میت کی تقلید کرنا
اگر کوئی شخص زندہ مجتہد کی اجازت کے بغیر میّت کی تقلید پر باقی رہے تو اس دوران اس نے جو اعمال انجام دئیے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:اس کو چاہئے کہ میّت کی تقلید پر باقی رہنے کے مسئلے میں ، زندہ مجتہد کی تقلید کرے لہٰذا ایسی صورت میں اگر اسکے زندہ مرجع کا فتوا میت کی بقا کے جواز پر ہو تو اسکے گذشتہ اعمال صحیح ہیں۔
میراث کے تمام طبقوں کو قصاص کا حق ہے
کیا میراث کے دوسرے طبقہ کے وارثوں کو، قصاص کا حق ہے؟
جواب: تما م وارثوں کو جنھیں میراث ملتی ہے، قصاص کا حق ہے، مگر شوہر اور زوجہ کہ انھیں قصاص کا حق نہیں ہے البتہ دیت کی رقم میں حصّہ دار ہیں ۔
قتل کے خوف سے ناجائز بچے کا ساقط کرانا
ایک لڑکی زنا سے حاملہ ہوئی ہے ۔ گھر والوں کے مطلع ہوجانے کی صورت میں لڑکی کے قتل کا خطرہ ہے ۔ کیا وہ سقط جنین کرسکتی ہے ؟ اس کی دیت کیا ہے ؟
جواب: جبکہ واقعاً اس کی جان کو خطرہ ہو اور بچہ بھی چار مہینے سے کم کا ہو تو سقط جنین جائز ہے اور اس کی دیت بیت المال کو ادا کرے گی ۔
نماز پڑھتے ہوئے منھ میں غصبیکھانے کے ذرّوں کو ہونا
منھ کے اندر غصبی یا مشتبہ کھانے کے ذرّات، کیا نماز کوباطل کردیتے ہیں؟
اس طرح کے ذرّات یہاں تک کہ اگر ان کے باقی رہنے کا علم بھی ہو غصبکے احکام میں نہیں ہیں بلکہتلف کے حکم میں ہیں ۔
شرعیت کی نظر میں علوم فلسفہکا سیکھنا
فلسفہ کے سلسلے میں حضور کی کیا نظر ہے؟ کیا جنابعالی جدید فلسفہ کے موافق ہیں؟ اس سوال کے ذکر کرنے کا مقصد فلسفہ کی وضاحت نہیں ہے، بلکہ ایک طرح کا تجسس ہے کیونکہ بہت سے علماء فلسفے کے مخالف ہیں؟
ان افراد کے لئے فلسفہ کا سیکھنا جنھوں نے اپنے اعتقاد کی بنیادوں کو مضبوط کرلیا ہو نہ یہ کہ مضر ہو بلکہ فکروں میں ترقی کا سبب بھی ہوتا ہے، لیکن اس کو متدین اُستاد سے حاصل کرے ۔
چھوٹے بچّے(نابالغ) کی ماں کاقیمّ وسرپرست ہونا
اگر کسی کے بچہ کا دادا موجود نہ ہو (باپ کے مرنے کے بعد) کیا حاکم شرع کی اجازت سے ماں اس کی سرپرست بن سکتی ہے ؟
جواب:۔حاکم شرع کی اجازت سے کوئی حرج نہیں ہے .
کُفّار کی آبادی (بلادِ کفر) میں پانے والے قیمتی سامان
اس قیمتی ساما ن یا جنس کا کیا حکم ہے جو غیر اسلامی سر زمین (ممالک) میں پائی جاتی ہے ؟
جواب: اگر اس پر کوئی علامت یا نشانی نہیں ہے تو اس کو اپنی ملکیت بنا سکتاہے اور اگر اس پر کوئی نشانی ہے اور اس کو اس کے اصل مالک تک پہونچانا ممکن ہے تو اسے چاہئیے کہ اس کے مالک کو دیدے لیکن ان ممالک میں جہاں اسلام کے ساتھ جنگ ہو رہی ہے اس چیز کو اپنی ملکیت بنانے میں ہر حال میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
بہن کے ساتھ زنا کا دعوا کرنے والے کا قتل
علی کے ایک بائیس(۲۲) سالہ بہن ہے حسن کئی مرتبہ اس کا رشتہ مانگنے گیا لیکن ہر بار لڑکی کے گھر والوں نے مخالفت کا اظہار کیا، یہاں تک کہ چند مہینے پہلے دوبارہ لڑکی کے گھر رشتہ مانگنے گیا، لیکن پھر بھی انھوں نے رشتہ دینے سے انکار کردیا، اس کے بعد حسن نے یہ دعوا کیا کہ اس نے جبراً علی کی بہن پر تجاوز کیا ہے! علی یہ سن کر غصہ میں آگیا اور غیرت میں آکر گرم اسلحہ (بندوق وغیرہ) سے حسن کو قتل کردیا، یہ پورا قصہ عدالت کی مختلف تاریخوں اور انتظامیہ کے دفتر میں قاتل کی زبان سے بیان ہوا ہے، اس کی بہن نے بھی تھوڑے اختلاف کے ساتھ اسواقع ہ کی تائید کرتے ہوئے حسن کے بیان پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے، اس مسئلہ کا حکم کیا ہے؟
جواب: اگر یہ قتل، عمد کا پہلو رکھتا ہو تو اس صورت میںاس کا حکم، قصاص ہے اور اگر بے اختیاری صورت تھی اور اپنی معمولی حالت سے خارج ہوگیا تھا یا خیال کررہا تھا کہ شرعاً متجاوز کا قتل اس کے لئے جائز ہے، تو قصاص نہیں ہے، لیکن دیت ثابت ہے اور اگر صورتحال مشکوک ہو تب بھی دیت ہے قصاص نہیں ہوگا۔
نماز پنجگانہ کی جماعت میں خواتین کی شرکت
کیا یومیہ نمازوں کی جماعت میں خواتین کا شرکت کرنا مکروہ ہے ؟
جواب:۔ موجودہ حالات میں ان کی شرکت بہتر اور بعض اوقات لازم ہے ۔