شہر کے اطراف میں صنعتی مراکز کی وجہ سے حدترخص کا معین نہ ہونا
شہروں کی وسعت اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر، حدترخص کو معین کرنا مشکل ہوگیا ہے ، توضیح المسائل میں حدترخص کی جو تعریف بیان ہوئی ہے وہ شہر اور آبادی کی آخری دیوار ہے ،اس وقت آخری دیوار اور گھر کے بجائے صعنتی مراکز اور فیکٹری وغیرہ ہیں جنہوں نے ہر طرف سے شہر کا احاطہ کررکھا ہے۔ اس بناء پرنماز و روزہ انجام دینے کے لئے وطن میں آنے والے یا سفر پر جانے والے کا وظیفہ کیا ہے ؟
اکثر صنعتی مراکز اور فیکٹری وغیرہ شہر سے باہر ہوتی ہیں اور وہ شہر کا جزء شمار نہیں ہوتی ہیں ۔
مسجد میں ٹہرنے کے لیے مجنب کا تیمم کرنا
اگر مجنب شخص حمام جائے اور غسل کرنا بھول جائے تو کیا وہ مسجد میں داخل ہوسکتا ہے؟
جواب: جی نہیں داخل نہیں ہوسکتا ۔
انجکشن لگانے والے کا بچّہ ساقط کرانے کی دوا سے آگاہ نہ ہونا
اگر انجکشن لگانے والا جنین کے ساقط ہوجانے والی دوا کے اثر سے بے خبر ہو تو دیت کس کی گردن پر ہوگی ؟
جواب: جو شخص اس کو حکم دے رہا ہے اس کی گردن پر ہے ۔
لوگوں کا قانون کو جاری کرنا
اگر مثلاً ایک دور دراز کے علاقے میں اسلام کے اوامر و نواہی کامل طور سے جاری نہ ہوتے ہوں، اور بے نوا و غریبوں کے حقوق اور مالی مسائل پائمال ہوتے ہوں، اور وہاں کوئی مذہبی نظم ونسق موجود نہ ہو ، کیا ایسی جگہ پر ایک کمیٹی بنائی جاسکتی ہے تاکہ وہ کچھ قوانین و ضوابط بنا کر نظم میں خلل انداز افراد سے جرمانہ لے اور اس کو عمومی نظم میں صرف کرے اور بوقت ضرورت خلل اندازوں سے مقابلہ کرے ۔
اس طرح کے امور مجتہد جامع الشرائط کے زیر نظریا ایسے شخص کے زیر نظر انجام پانا چاہیے جو اس کی طرف سے ماٴذون ہو ۔
اہل کتاب اور کفّار کو قرآن فروخت کرنا
کیا کفار زاور اہل کتاب کو ، قرآن فروخت کرنا جائز ہے ، خصوصا اگر ہمیں معلوم ہو کہ وہ لوگ توہین کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ، بلکہ مطالعہ کرنے کی غرض سے لینا چاہتے ہیں ؟
اگر ان کے اندر اثر کرنے کی امید ہو اور ہتک یا توہین کا باعث بھی نہ ہو تو اس صورت میں جائز ہے۔
امام زمانہ (عج) کے ذریعہ قبلہ کو بدلنے کا امکان
کیایہ بات صحیح ہے کہ جب حضرت جحت ( عج ) ظہور فرمائیں گے ، قبلہ کو امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس کی جانب ، بدل دیں گے ؟
جواب: یہ روایت قرآن اور ان رویات کے مخالف ہے جو ائمہ معصومین علیہم السلام سے ثابت ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ اس روایت کو چھوڑ دیا جائے اوراس سے صرف نظر کیا جائے ۔
عزاداری میں طبل اور جھانجھ کا استعمال
عزاداری اور غیر عزاداری میں طبل ،جھانجھ، تاشہ کے استعمال کا کیا حکم ہے ؟
جواب : عزاداری کے جلوسوں میں طبل اور جھانجھ ،تاشہ کا استعمال جیسا کہ مرسوم ہے کہ اس میں لہو کا سر اور ساز نہیں ہوتا کوئی اشکال نہیں ہے
اس شخص کو امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا جو لوگوں کے آزار واذیت کا سبب بنے
اگر عمومی جگہوں پر چلنا یا بات کرنا دوسروں کی آ زار واذیت کا سبب بنے تو اس کا کیا حکم ہے؟ بالفرض اگر حرام ہو، کیا نہی عن المنکر کرنا چاہیے؟
جواب: اس نے برا کام کیا ہے، لازم ہے کہ اس کو خوش زبانی کے ساتھ نہیں عن المنکر کیا جائے۔
روز کے رکھنے سے ڈاکٹروں اور طبیبوں کا منع کرنا
اگر ڈاکٹر کسی مریض کو روزہ رکھنے سے منع کرے ( یہ بات نظر میں رکھتے ہوئے کہ بعض ڈاکٹر حضرات شرعی مسائل سے واقف نہیں ہیں )کیا اس سلسلہ میں اس کی رائے قابل قبول ہے ؟
جواب:۔ اگر قابل اطمنان ہے تو اس کی رائے قابل قبول ہے ۔
دو شہروں کے درمیان ہمیشہ سفر میں رہنا
جو شخص دوشہر مثلاً قم اور شہرکَرَج کے درمیان ، ہمیشہ سفر میں رہتا ہے، لیکن ہر روز شہر کرج سے جو اس کا وطن نہیں ہے ، درس دینے یا دوسرے کام کے لئے ، دو فرسخ کے فاصلہ پر جاتا ہے ، اور واپس آجاتا ہے ، کیا یہ شخص، شہر قم ، شہر کرج، اور اس کے اطراف میں نماز کامل پڑھے؟
جواب:۔ نماز کامل پڑھنا ضروری ہے ۔
علمی اور ثقافتی مراکز کھولنے کے لئے غیر مسلمانوں کی مدد کرنا
ہمارے علاقے میں سب لوگ شیعہ اثنا عشری ہیں لیکن علمی اور سماجی لحاظ سے (چاہے وہ دینی ہو یا دنیوی) بہت پیچھے ہیں، اور اس علاقے کی زیادہ اہمیت ہونے کی وجہ سے مشرقی اور مغربی سیّاح پہاڑوں کو سرکرنے کے لئے یہاں پر آتے ہیں، ثقافتی ضعف اور مدارس اور امکانات کے فقدان کی وجہ سے مذکورہ افراد لوگوں کے لئے فرہنگی اور تہذیبی مراکز کھلواتے اور باغ لگواتے ہیں ۔ سیدھے سادھے آدمی اس کے نتیجے سے واقف نہیں ہیں، اور ان کے زیر اثر آجاتے ہیں؛ کیا ایسے علاقوں میں ثقافتی مراکز کھولنے کے لئے غیرمسلموں کو زمین دینا اور ان مراکز میں اپنے بچوں کوبھیجنا جائزہے؟
جیسا کہ آپ نے وضاحت کی ہے یہ چیز اس مشکوک الفساد یا مقطوع الفساد کام کی کی مدد میں شمار ہوتا ہے، مومنین کے لئے ضروری ہے کہ اس سے پرہیز کریں اور دشمن کے نقشے کے فریب میں نہ آئیں، لیکن اگر اسلامی یا غیر جانبدار ملکوں، یا عالمی مراکز کی طرف سے بلاقید وشرط اور عزّت وآبرومند کے ساتھ کمک ہو تو اس کے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کے علاوہ لوگ امام علیہ السلام کے سہم کے آدھے حصّے کو علاقے کے معتمد علماء کی نگرانی میں اس مدد کی جگہ خرچ کرسکتے ہیں ۔
وقف کے ثابت ہونے کے طریقہ
کونسے طریقوں سے، وقف ہونا ثابت ہوجاتا ہے؟
جواب: وقف ہونا، یا اس کے محل وقوع میں مشہور ہونے یا معلوم ہونے سے ثابت ہوجاتا ہے اور یا شرعی بیّنہ (دو عادل گواہوں) کے ذریعہ ثابت ہوجاتا ہے اور وقف کا دعویٰ یا مشکوک وقف نامہ کے ذریعہ کوئی چیز ثابت نہیں ہوتی، مگر یہ کہ وہ وقف نامہ، قابل اعتماد ہو۔
حمل کا ایک رحم سے دوسرے رحم میں منتقل کرنا
ڈاکٹر بچے کو اس عورت کے رحم سے نکال سکتے ہیں جس میں حمل مستقر (ٹھر) نہیں رہ پاتا اور اسے کسی دوسری عورت کے رحم میں ڈال سکتے ہیں جس میں وہ سالم طور پر پرورش پا کر پیدا ہو، اس تمہید کے ضمن میں درج ذیل سوالوں کے جواب عنایت کریں:الف: اگر ایک مرد کی دو بیویاں ہوں (نطفہ ایک ہی شوہر کا ہونے کی صورت میں) کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ب: اگر عورت اجنبی ہو تو ایسا کرنے کا کیا حکم ہے؟ج: ایسا کرنے میں روح پڑنے یا نہ پڑنے سے کوئی فرق پڑتا ہے؟
جواب: مذکورہ تینوں صورتوں میں (حمل ٹھرنے کے بعد) نطفہ منتقل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ لیکن چونکہ ایسا کرنا عام طور پر حرام لمس و نظر کا باعث ہوتا ہے لہذا صرف ایسی صورت میں جائز ہے جہاں شدید ضرورت کا تقاضا ہو۔

