شادی کی تقریبات میں ناچنا
کیا شادی کی تقریبات میں رقص کرنا جائز ہے ؟
رقص فساد کی جڑ ہےرقص کرنے میں اشکال ہے خواہ عورت عورت کے لئے رقص کرے یا مرد مردوں کے لئے رقص کرے یا عورت مردوں کے لئے البتہ عورت کا اپنے شوہر کے لئے رقص کرنے میںاشکال نہیں ہے
خواتین کیلئے چہرے اور کلائیوں کا چھپانا واجب ہے
عورت کا اپنے چہرے اور ہاتھوں کو نہ چھپانا ، اگر معاشرہ میں عورت کے لئے فساد اور مشکلات کا باعث ہو تو کیا چہرے اور ہاتھوں کو چھپانا واجب ہے ؟
جواب : اگر فساد و مشکلات کا باعث ہے تو واجب ہے ۔
ڈاکٹروں اور میڈیکل کے طلباء کا بیت المال سے استفادہ کرنا
اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ بہت سے ڈاکٹر حضرات اور طب کے طلباء، طب سے متعلق سرکاری اور بیت المال کے وسائل، اپنے ذاتی استفادہ کے لیے استعمال کرتے ہیں جیسے ہاسپیٹل کے فارم، لیٹر پیڈ وغیرہ جبکہ ان وسائل کا پیسا یا تو بیت المال کی طرف سے ہوتا ہے یا مریض کے اخراجات میں شامل کر کے ان سے وصول کیا جاتا ہے، کیا یہ کام جائز ہے؟
جواب: جائز نہیں ہے مگر یہ کہ ہاسپیٹل کے ذمہ داران، تمام اسٹاف اور کارکنان کو کسی مصلحت کے تحت ایسا کرنے کی اجازت دے دیں۔
اس قربانی کا مصرف جو کسی امام زادے کے مزار کیلئے نذرکی گئی ہو
جس بھیڑ کو امام زادہ کے مزار کے لئے نذر کیا گیا ہے اس کو کیسے مصرف کریں ؟ کیا نذر کرنے والا شخص بھی بذات خود استعمال کر سکتاہے؟
جواب: اس بھیڑ کو جسے امام زادے کے لئے نذر کیا ہے، اس کے گوشت کو اس مقام پر آنے والے زائرین اور فقیروں کے لئے استعمال کرنا چاہیئے ،اور اگر خود بھی زائر ہو تو وہ بھی اس میں سے حصہ حاصل کر سکتاہے۔
ایسے قتل کے حادثہ کی دیت جو دواشخاص کی طرف منسوب ہو
ایک مینی بس قانونی رفتار سے زیادہ ایک سڑک پر جارہی تھی ، اسی وقت ایک موٹر سائیکل سوار ذیلی سڑک سے اصلی سڑک پر وارد ہوا جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوگیا،جس میں موٹر سائیکل سوار فوت ہوجاتا ہے ، فنی ماہر نے نظر دی ہے کہ ذیلی سڑک سے اصلی سڑک پر موٹر سائیکل سوار کا وارد ہونا حادثہ کا سب ہوا ہے لیکن مینی بس کی رفتار بھی زیادہ ہونے کی وجہ سے حادثہ میں شدت پیدا ہوگئی ہے، کیا پوری دیت کو مینی بس کا ڈرائیور ادا کرے گا یا دیت کے کچھ حصہ کو ، یا کوئی ذمہ داری اس پر عائد نہیں ہوتی؟
جواب: چنانچہ قتل کے وقوع کو دونوں کی طرف منسوب کرسکتے ہوں ، ان میں سے ہر ایک ، وقوع قتل میں جتنی تاثیر رکھتے ہوں گے اسی کی مناسبت سے دیت کے ضامن ہوں گے، اس بنا پر وقوع حادثہ میں ذمہ داری کا معیار سببیت ہے اورجب بھی حادثہ دو یا دو سے زیادہ افراد کی طرف منسوب ہو، ہر ایک اپنی تاثیر کی مقدار بھر ضامن ہے۔
وطن میں حج کے کفاروں کو ادا کرنا
کیا حاجی حضرات عمرہ اور حج تمتع کے کفاروں کو اپنے شہروں میں واپس آنے کے بعد ادا کرسکتے ہیں ؟
جواب :۔ کوئی حرج نہیں ہے لیکن وہ سب کا سب ضرورتمندلوگوں کو دیدیں ۔
نویں اور دسویں محرم میں کی گئی قربانی کا مصرف
ہر سال محرم کے نویں اور دسویں تاریخ کو ''ہل محلہ'' کچھ بھیڑ بکریوں کو نذر کے عنوان سے ماتمی دستہ اور حضرت عباس (علیہ السلام) کے علم کے سامنے ،ذبح کرتے ہیں اور ان کی قیمت کو امام باڑے کی کمیٹی کے زیر نظر ، امام باڑے کی مرمت اور دیگر تعمیرات پر خرچ کیا جاتاہے ،سوال یہ ہے کہ کیا ان قربانی کی بھیڑوں کی قیمت کو حضرت ابوالفضل (علیہ السلام) جامی مسجد پر خرچ کیا جا سکتا ہے کہ جو سڑک کے کنارے عبادت اور مسافروں کے آرام کے لئے بنائی جا رہی ہے ، جبکہ وہ امام باڑہ بھی بہت زیادہ مرمت کا محتاج ہے َ
جواب: احتیاط یہ ہے کہ قربانی کی ان بھیڑ بکریوں کو عزاداروں کو کھانا کھلانے میں استعمال کیا جائے ، مگر یہ کہ قرائن و شواہد سے معلوم ہوجائے کہ نذر کرنے والوں کا کوئی دوسرا مقصد تھا۔
اسلامی حکومتوں کے مخالفوں پر تہمت لگانا
بعض اوقات کچھ اشخاص، عوام میں مقبول ہوتے ہیں لیکن وہ شریعت پر عمل نہیں کرتے اور اسلامی نظام حکومت کے لئے مفید ہوتے ہیں کیا لوگوں کو ان سے بیزار کرنے کے لئے تہمت کا سہارا لیا جاسکتا اور اس طرح ان کی اہمیت کو گرایا جاسکتا ہے؟
تہمت، جھوٹ وغیرہ کا سہارا لینا ایک مسلمان اور شریعت پر پائبند پرپائبند خبرنگار کے شایانِ شان نہیں ہے ۔
تارک الصلاة مدیروں کی پیروی
تارک الصلاة مدیروں کی اتباع کرنا کیسا ہے ؟
جواب : ۔ ان کے غیر شرعی احکام کی پیروی کرنا جائز نہیں ہے ، لیکن صحیح اور شرعی ( جائز) دستورات میں ان کی اتباع کرنا چاہئیے ، اور ضروری ہے کہ اسلامی معاشرے کے کاموں پر نگراں ، ایسے ، اشخاص رکھے جائیں جو اسلامی احکام کے پا بند ہوں ۔
اسلام دشمن عناصر کے ساتھ ہمنشینی اختیار کرنا
ایسے افراد جو مشکوک ہیں اس بات پر کہ وہ اسلام دشمن طاقتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، ان کے ساتھ ہم نشینی کا کیا حکم ہے؟
ایسے لوگوں کی ہمنشینی ترک کرنا بہتر ہے اور اگر شک قوی ہو تو ان کی صحبت ترک کرنا واجب ہے۔
ایسے امام جماعت کی اقتداء کرنا جو دوسرے مجتہد کا مقلد ہے
میں ایک مسجد کا امام جماعت ہوں ، برائے مہر بانی میرے لئے ایک اجازہ مرحمت فرمائیے ؟
جواب:۔ اگر مسجد میں جماعت کرانا آپ کی مرادہے تو اجازہ کی ضرورت نہیں ہے اور اگر کوئی دوسری چیز مقصود ہے تو تحریر کریں تاکہ جواب دیا جائے۔
سیاہ لباس میں نماز پڑھنا
سیاہ لباس میں نما ز پڑھنامکروہ ہے کیا یہ حکم خواتین کے کالے برقعہ اور سیاہ عباء کو بھی شامل ہے ؟
جواب : مشہور و معروف ہے کہ نماز میں سیاہ لباس مکروہ ہے ، جو دلیل اس حکم کے لئے بیان ہوئی ہے ، عورت اور مرد دونوں کو شامل ہے لیکن عبا اس دلیل سے مستثنیٰ ہے ( یعنی عبا ء کے لئے یہ حکم نہیں ہے ) اور بعید نہیں خواتین کے سیاہ برقعہ بھی اس حکم سے جد اہو۔
پیشانی اور ہتھیلی کی پشت پر زخم لگنا
پیشانی ، ہتھیلی اور انگلی کی پشت پر گوشت کی قلت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ، کیا ”حارصہ“اور ”دامیہ“ زخموں کے علاوہ یہاں پر کوئی اور زخم بھی قابل تصور ہے ؟
جواب: اس جہت سے اشخاص مختلف ہیں ؛ گوشت کے بقدر کافی نہ ہوئے کی صورت میں ”ملتحمہ“ یا اس کے مانند کوئی اور زخم قابل تصور نہیں ہے ، لیکن ”سمحاق“اور ”موضحہ“ جیسے زخم قابل تصور ہو سکتے ہیں ۔