سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

حج واجب کو چھوڑ دینا

کیا حج واجب کو چھوڑا جاسکتا ہے ؟ اگر حج واجب کو چھوڑا جاسکتا ہے تو کس مرحلہ میں چھوڑا جاسکتا ہے اور اگر نہیں چھوڑا سکتا تو حج کے کس مرحلہ سے نہیں چھوڑا جاسکتا ؟

کسی بھی صورت میں واجب حج کو نہیں چھوڑا جاسکتا ؟ لیکن اگر انسان اس قدر مریض ہوجائے کہ وہ اپنے کام کو جاری نہ رکھ سکتا ہو، یا کوئی شخص اس کے لئے مانع ہوجائے (مثلا کوئی الزام لگا کر اس کو قید کردے) ان شرایط کو مدنظر رکھتے ہوئے احرام کو ترک کیا جاسکتا ہے (اگرمحرم ہو) یہ مسئلہ ہم نے مناسک حج میں لکھا ہے ۔

دسته‌ها: حج تمتع

ایسے شخص کو اجیر (نائب )بنا ناحس کی قرائت صحیح نہ ہو

جس شخص کی نماز کچھ زیادہ صحیح نہیں ہے اگر اپنے لئے یا دوسرے کی نیابت میں حج کرنے جائے کیا نماز طواف ادا کرنے کے لئے دوسرے شخص کو نائب بنا سکتا ہے ؟

جواب :۔ اپنے حج کے متعلق جس قدر توانائی رکھا ہے خود انجام دے اور جس قدر بھی ہو سکے نماز کی قرائت کی اصلاح کرنے کی کو شش کرے لیکن اگر اس کی قرائت صحیح نہیں ہے تو دوسرے کا نائب بنے میں اشکال ہے ۔

دسته‌ها: حج افراد

حج افراد میں عمرہ مفردہ کے اعمال کو التوا(تاخیر )میں ڈالنے کی مدت

وہ خاتون جس کا وظیفہ حج افراد ہے ، عمرہ مفردہ بجالانے میں بغیر کسی عذر کے کس وقت تک تاخیر کر سکتی ہے ؟

جواب:۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ حج کے بعد بلا فاصلہ بجالائے اور اگر تاخیر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے تو ماہ ذی الحجہ کے تمام ہونے سے پہلے پہلے بجالائے ۔

دسته‌ها: حج افراد