امانت میں خیانت
کیا امانت میں خیانت حقّ الناس اور قابل گذشت ہے؟ یا حقّ الله ہے اور غیر قابل گذشت؟
اگر امانت میں خنایت عین مال کے تلف ہونے یا منفعت کے ختم ہونے کا سبب ہوتی ہو تو حق الناس ہے اور اس کی خسارت کو اس کے مالک کو ادا کیا جائے گا ۔
اگر امانت میں خنایت عین مال کے تلف ہونے یا منفعت کے ختم ہونے کا سبب ہوتی ہو تو حق الناس ہے اور اس کی خسارت کو اس کے مالک کو ادا کیا جائے گا ۔
اگر پیسہ کا مالک کسی رقم کو صدقہ یا خمس کے عنوان سے الگ کردے، اس میں تصرف کرسکتا ہے؛ لیکن اسے کسی کی امانت میں تصرف کا حق نہیں ہے ۔
یہ کام حقیقت میں تصرف کی اجازت کے ساتھ ایک قسم کا کلی وثیقہ ہے اور اس میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
اگر امانت دار ایسا شخص ہو جس پر پہلے سے کوئی الزام نہیں ہے تو امانت واپس کرنے کے بارے میں اس کا دعویٰ قبول کیا جائے گا، لیکن اگر اس پر پہلے سے کوئی الزام ہو تب اس کی بات قبول نہیں کی جائے گی، البتہ اس صورت میں چونکہ صاحب مال منکر ہے لہٰذا امانت دار اس سے قسم کھانے کا مطالبہ کرسکتا ہے اور اگر منکر قسم کھالے تو امانت دار کو اس کا مال واپس کرنا پڑے گا ۔