مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1846صلح کے احکام و شرائط (1841)

جس قرض کي ادائيگي کا وقت نہ آيا ہو اس ميں صلح کرنا

مسئلہ1846:جس کا کسي پر قرض ہو اور ادائيگي قرض کا وقت نہ اياہواور قرض دينے والا اپنے قرضوں کي کچھ مقدار کم کرکے صلح کرے اور باقي قرض کو نقدا وصول کرے تو درست ہے مثلا دس ہزار قرض دے رکھاتھا کہ چھ ماہ کے بعد واپس لوٹانا، اب وقت سے پہلے ايک ہزار روپے سے صرف نظر کرکے قرضدار کي مرضي سے نوہزار نقد لينے پر راضي ہو تو جائزہے.

مسئله شماره 2113دودھ پلانے کے احکام (2109)

جس لڑکي کوکسي کي بہن يا بھاوج نے دودھ پلايا ہو وہ اس شخص کي محرم ہوجائے گي

مسئلہ 2113:جس لڑکي کو کسي کي بہن نے يا بھاوج نے (بشرطيکہ دودھ بھائي کاہو)مکمل دودھ پلاديا ہو وہ لڑکي اس شخص کي محرم ہوجائے گي اور وہ اس لڑکي سے عقد نہيں کرسکتا اس طرح بھانجي نے يا بھيتجي نے يا نو اسي يا پوتي نے دودھ پلايا ہوتو اس لڑکي سے شادي نہيں ہوسکتي.

مسئله شماره 431ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

جس لڑکی کے بالغ ہونے اور جس عورت کو یائسہ ہونے میں شک ہو انکا خون دیکحنا

مسئلہ 431 : جس لڑکی کو معلوم نہ ہو کہ نو سال کی ہوچکی ہے کہ نہیں اگر وہ ایسا خون دیکھے جس میں حیض کی علامتیں نہ ہوں تو وہ حیض نہیں ہے اور اگر حیض کی علامتیں موجود ہوں اوراطمینان ہوجائے کہ حیض ہی ہے تو پھر یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ نو سال کی ہوگئی ہے اور بالغ ہوگئی ہے لیکن جس عورت کو شک ہو کہ یائسہ ہوئی کہ نہیں اگر اس کو خون آئے اور وہ نہ جانتی ہو کہ حیض ہے کہ نہیں تو اس خون کو حیض فرض کرے اور سمجھ لے کہ ابھی یائسہ نہیں ہوئی ہے۔

مسئله شماره 1516کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جس مال کا خمس نہ ديا ہو اس ميں تصرف جايز نہيں ہے

مسئلہ 1516: انسان جب تک مال کا خمس نہ ديدے اس مال ميں تصرف نہيں کرسکتا، صرف خمس دينے کي نيت کرلينا کافي نہيں ہے اسي طرح يہ بھي نہيں کرسکتا کہ خمس کو اپنے ذمہ ميں لے کر مال ميں تصرف کرنے لگے اور اگر تصرف تو فعل حرام کا ارتکاب کيا اور اگر مال تلف ہوجائے تو بھي اس کا خمس دينا ہوگا.

مسئله شماره 798پہلی شرط: جگہ غصبي نہ ہو (793)

جس مال کا خمس و زکات نہ ديا گيا ہو اس سے خريدي ہوئي ملک ميں نماز

مسئلہ798 وہ مال کہ جس کاخمس يازکات نہ دي گئي ہواس سے خريدي ہوئي جائدادميں تصرف حرام ہے اور نماز ميں بهي اشکال ہے، اوراسي طرح اگر ذمے ميں خريدے اورخريدتے وقت نيت رہي ہوکہ اس کي قيمت اس مال ميں سے دے گاجس کاخمس يازکات ادانہيں کي تو بناء بر احتياط واجب اس سے پرهيز کرنا چاهئے.

مسئله شماره 1788رقم و جنس کے شرائط (1782)

جس ملک کو کرائے پر ديا ہو اس کو مالک فروخت کر سکتا ہے

مسئلہ 1788: جس ملکيت کو اجارہ پر ديا گياہے اس کا مالک اپني ملک کو بيچ سکتا ہے اور اجازہ بھي باطل نہ ہوگا جب تک کا اجارہ ہے کرايہ دار کو حق ہے کہ وہ اس سے استفادہ کرے ليکن اگر خريدار کو معلوم نہ ہو کہ يہ جگہ کرايہ پر اٹھي ہے يا اس کو خيال ہو کہ کرايہ کي مدت بہت کم ہے تو علم حاصل ہوجانے کے بعد معاملہ کو فسخ کرسکتا ہے.

مسئله شماره 1861کرائے کے شرائط (1858)

جس منفعت کو حاصل کرنے کے لئے مال کو کرايہ پر ديں

مسئلہ 1861: جس منفعت کو حاصل کرنے کے لئے مال کو کرايہ پرديں اس منفعت کے لئے چند شرطيں ہيں:.1وہ منفعت (منافع) حلال ہو لہذا دو کانف گاڑي و غيرہ کو شراب فروشي کے لئے يا شراب لے جانے کے لئے کرايہ پردينا باطل ہے.2اس منفعت کے مقابلے ميں رقم دينا لوگوں کي نظروں ميں بيہودہ نہ ہو.3اگر اس مال سے مختلف فائدے حاصل ہوتے ہوں تو جس فائدے کے لئے کرايہ پرديں اس کو معين کرديں مثلا جو حيوان سواري اور سامان اٹھانے کے کام اتا ہو اس کو معين کرديں کہ فلان فائدے کيلئے اور اگر دونوں فائدوں کے لئے ہوں تب بھي واضح کرديں 4 کرائے کي مدت بھي معين ہو.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی