مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1388روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

بہنے والي چيزوں سے انيما لينا

مسئلہ 1388: بہنے والي چيزوں سے حقنہ لينا روزہ کو باطل کرديتا ہے چاہے اينما بيماري يا کسي مجبوري کي بناء پرلياگياہو البتہ شياف (خشک چيزوں سے اينما) کا استعمال علاج کے لئے کوئي اشکال نہيں رکھتا اور احتياط واجب ہے کہ غذا والے شياف کے استعمال سے اجتناب کرے.

مسئله شماره 1389روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

عمدا قے کرنا

مسئلہ ۱۳۸۹: جان بوجھ کر اُلٹی کرنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے چاہے اُلٹی زہر سے نجات حاصل کرنے کے لئے اور بیماری کے علاج و غیرہ کے لئے ہو۔ البتہ بے اختیاری طور سے یا بھول کر اُلٹی کردینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔

مسئله شماره 1336کھانا اور پينا (1336)

عمدا کھانا اور پينا

مسئلہ 1336: جان بوجھ کر کہاني پينے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے خواہ وہ عام طور سے کہائي جانے والي چيز ہو جيسے روٹي پاني يا عام طور سے کہائي پينے جانے والي چيز نہ ہو جيسے درخت کے پتے کم کہائے يا زيادہ انتہا يہ ہے کہ اگر مسواک کو منہ سے نکال کر دوبارہ منہ ميں ڈالے او اسکي رطوبت کو نگل لے تو روزہ باطل ہوجاتاہے البتہ اگر مسواک کي رطوبت بہت کم ہو جو تہوک ميں گہل مل کر ختم ہوجائے تو روزہ باطل نہ ہوگا.

مسئله شماره 1339کھانا اور پينا (1336)

روزہ کي حالت ميں انجکشن لگوانا

مسئلہ ۱۳۳۹: روزہ دار کے لئے تمام دوا اور تقویت والے انجکشن جو نس کےعلاوہ دوسری جگہ سے لگائے جاتے ہیں اور اسی طرح سے ٹیکے لگوانے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن جو انجکشن اور ٹیکے نس میں لگائے جاتے ہیں انکا لگوانا جائز نہیں ہے اسی طرح سے خون چڑھوانے سے بھی روزہ باطل ہوجاتا ہے لیکن [اگر کوئی ایسا کرتا ہے تواس کو چاہئے کہ]مغرب تک ایسے کاموں سے پرہیز کرے جو روزے کو باطل کردیتے ہیں اور احتیاط واجب کی بناپر روزے کی قضا بھی بجالائے۔

مسئله شماره 1340کھانا اور پينا (1336)

اذان سے پہلے دانتوں ميں خلال کرنا

مسئلہ ۱۳۴۰:روزہ رکھنے والے کے لئے بہتر ہے کہ صبح کی اذان سے پہلے دانتوں کو مانجھے اور ان میں خلال کرے اور اگر معلوم ہو کہ دانتوں کے بیچ میں رہ جانے والی غذا دن میں حلق سے اُتر جائے گی تو احتیاط واجب یہ ہے کہ صبح کی اذان سے پہلے دانتوں کوصاف کر ے ا ور خلال کرے اور اگر ایسانہیں کیا اور غذا نگل لی توروزہ کوپوراکرے اور بعد میں قضا رکھے ۔

مسئله شماره 1341کھانا اور پينا (1336)

روزہ کي حالت ميں تھوک کو نگلنا

مسئلہ1341: تھوک کو نگلنا روزے کو باطل نہيں کرتا چاہے وہ تھوک کھٹاس يا اسي طرح کي کسي چيز کے تصور سے منہ ميں جمع ہوگيا ہو اسي طرح سر و سينہ کے اخلاط (بلغم و غيرہ) اگر منہ کے اندر تک نہيں پہو نچے تو ان کے نگلنے ميں بھي کوئي اشکال نہيں ہے ليکن اگر منہ کے اندر تک پہونچ جائيں تو احتياط واجب ہے کہ حلق سے نيچے نہ اتاريں.

مسئله شماره 1342کھانا اور پينا (1336)

بچہ کيلئے کھانے کو چبانا اور چکھنا

مسئلہ ۱۳۴۲: بچہ کے لئے کھانے کو چبانے اوراسی طرح کھانے و غیرہ کوچکھنے ، پانی یا دوا سے منہ کو دھونے ،اگر کوئی چیز حلق سے نیچے نہ اترےتو روزہ باطل نہیں ہوتا اور اگر بغیر ارادہ حلق سے نیچے کوئی چیزچلی جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر پہلے ہی سے جانتا ہو کہ بے اختیار حلق کے نیچے کچھ چلا جائیگا تو روزہ باطل ہے اور قضا و کفارہ بھی ہے۔

مسئله شماره 1343کھانا اور پينا (1336)

روزہ دار اگر نا قابل برداشت حد تک پياسا ہو

مسئلہ 1343: روزہ دار اگر نا قابل برداشت حد تک پياسا ہوجائے اور بيمار يا ہلاک ہونے کا خوف ہو تو بقدر ضرورت پاني پي سکتا ہے ليکن اس کا روزہ باطل ہوجائے گا اور اگر رمضان کا مہينہ ہے تو اسے چاہئے کہ دن کے بقيہ حصے ميں وہ کام کرنے سے پرہيز کرے جن سے روزہ باطل ہوجاتا ہے.

مسئله شماره 1346جماع (1345)

بھولے سےجماع کرنا

مسئلہ ۱۳۴۶: اگر کوئی بھولے سے جماع کرے یا جماع پر اس قدر مجبور کیاجائے کہ اس کا اختیار نہ رہے تو روزہ باطل نہیں ہوتا لیکن اگر جماع کرتے ہوئے یادآجائے یا مجبوری ختم ہوجائے تو فورا جماع کو ترک کردے ورنہ اس کا روزہ باطل ہوجائے گا۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی