مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1209وہ موارد جن میں ماں باپ کی قضا نمازیں بڑے بیٹے پر واجب ہیں (1206)

بڑا بيٹا معلوم نہ ہو

مسئلہ1209 : اگر یہی معلوم نہ ہو کہ بڑا بیٹا کون ہے ”یعنی لڑکوں کی تاریخ پیدائش صحیح طور سے واضح نہ ہو“ تو ماں باپ کے نماز و روزہ کی قضا کسی پر واجب نہیں ہے۔ ہاں احتیاط مستحب ہے کہ وہ لڑکے آپس میں تقسیم کرلیں۔

مسئله شماره 2406ميراث کے متفرق مسائل(2406)

بڑے بيٹے کيلئے مخصوص چيزيں

مسئلہ 2406: کسي شخص کے مرنے کے بعد اس کا قران، انگوٹھي، تلوار، پہنا ہو لباس، جس لباس کو پہننے کے لئے بناياتھا يہ سب چيزيں ميت کي بڑے لڑکے کي ہوں گي اور اگر يہ چاروں چيزيں يا ان ميں سے کوئي ايک متعدد ہو مثلا در قران مجيد ہو اور ميت دونوں کو استعمال کرتي رہي ہو تو وہ سب بھي بڑے لڑکے کا ہوگا.

مسئله شماره 1532معدنيات (1526)

بڑے معادن کا حکم

مسئلہ 1532: اگر معدن بڑے معادن ميں سے ہو اور مباح يا ملکي زمين ميں ہو تو حاکم شرع (مجتہد عادل) اس کے نکالنے اور امور مسلمين پر خرچ کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس صورت ميں نکالنے والوں کو حاکم شرع کے نظريہ کي رعايت کرنا ہوگي.

مسئله شماره 2132دودھ پلانے کے مختلف مسائل(2128)

بھاوج کو محرم بنانے کا طريقہ

مسئلہ 2132 اگر کوئي اپني بھاوج کو محرم بنانا چاہتا ہے تو کسي دودھ پينے والي بچي سي اس کے ولي کي اجازت سے متعہ کرے اور اپني بھاوج سے کامل دودھ پلوارے ليکن بنابر احتياط واجب متعہ کي مدت اتني ہو کہ لڑکي اس ميں جنسي استفادے کے قابل ہوسکتي ہو اور اس عقد ميں بچي کے لئے مصلحت بھي ہو جب دودھ پلانے کي مدت ختم ہوجائے تو باقي مدت کو بخش بھي سکتاہے اسي طرح بھاوج محرم ہوجائے گي.

مسئله شماره 1346جماع (1345)

بھولے سےجماع کرنا

مسئلہ ۱۳۴۶: اگر کوئی بھولے سے جماع کرے یا جماع پر اس قدر مجبور کیاجائے کہ اس کا اختیار نہ رہے تو روزہ باطل نہیں ہوتا لیکن اگر جماع کرتے ہوئے یادآجائے یا مجبوری ختم ہوجائے تو فورا جماع کو ترک کردے ورنہ اس کا روزہ باطل ہوجائے گا۔

مسئله شماره 1107نماز (669)

بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا

مسئلہ 1107: اگر کوئي نماز کے ايک ياکئي سجدوں کو بھول جائے تو نماز کے بعد قضا کرے (ليکن اگر ايک ہي رکعت کے دو سجدے بھول جائے تو نماز باطل ہے) اسي طرح اگر تشہد کو بھول گيا ہے تو بلا فاصلہ نماز کے بعد اس کي قضا کرے اور تشہد و سجدہ کي قضا کرنے کے علاوہ بنابرا حتياط واجب ہر ايک کے لئے دو سجدہ سہو بجالا ئے (ليکن جيسا کہ پہلے بيان کيا گيا ہے تشہد سجدہ سہو بھولے ہوئے تشہد کي جگہ کافي ہوجاتا ہے).

مسئله شماره 1109بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

بھولے ہوئے سجدے اور تشھد ميں ترتيب کا لحاظ کرنا

مسئلہ 1109 : اگر ایک سجدہ اور تشہد کو بھول جائے تو احتیاط واجب ہے کہ جس کو پہلے بھولا ہو اس کی قضابھی پہلے کرے اور اگر یہ معلوم نہ ہو کہ پہلے کون سا بھولا ہے تو بنابر احتياط واجب ایک سجدہ اس کے بعد ایک تشہد پھر ایک سجدہ کی قضا کرے تاکہ یقین ہوجائے کہ جس ترتیب سے بھولا ہے اسی ترتیب سے قضابجا لایا۔

مسئله شماره 1114بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

بھولےہوئے تشھد يا سجدےکي قضا کا طريقہ

مسئلہ 1114 : سجدہ یا تشہد کی قضا کے لئے نماز کے بعد نیت کرکے (اللہ اکبر کہے بغیر یا اور کسی چیز کے اضافہ کے بغیر) سجدہ یا تشہد بجا لائے اور بناء بر احتیاط واجب اس کے بعد سجدہ سہو بجا لائے،بھولے هوئے تشهد کي قضا کے ساتھ سلام بھي پڑھنا چاهئے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی