مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2282نذر کے شرائط و احکام (2274)

جس کام کي نذر کرے اس کي تفصيلات و خصوصيات کي ضرورت نہيں ہے

مسئلہ 2282: جس کام کي نذر کرے اس کي تفصيلات و خصوصيات کي ضرورت نہيں ہے بس اتني سي بات کافي ہے کو وہ شرعا جائز ہے مثلا اگر کوئي نذر کرے کہ ہرماہ کي پہلي شب کو نمازشب پڑھونگا تو صحيح ہے اور اس پر عمل کرنا چاہئے يا اگر نذر کرے کہ کسي خاص جگہ فقرا کو کھانا کھلائے گا تو اپنے نذر کے مطابق عمل کرائے.

مسئله شماره 2283نذر کے شرائط و احکام (2274)

مباح کام کي نذر کرے

مسئلہ 2283: جو کام مباح ہو يعني اس کا کرنا نہ کرنا برابر ہو اس کے انجام دينے کي نذر صحيح نہيں ہے البتہ اگر کسي اعتبار سے اس کا انجام دينا يا ترک کرنا بہتر ہو اور اسي اعتبار سے اس کا انجام دينا يا ترک کرنا بہتر ہو اور اسي اعتبار سے نذر کي جائے تو صحيح ہے مثلا نذر کرے ايسي غذا کھا يا کروں گا جس سے عبادات کے لئے طاقت پيدا ہو يا ايسي غذائيں نہيں کھاوں گا جس سے بدن ميں سستي ہوتي ہے اور عبادت نہيں کرسکتا تو يہ نذر صحيح ہے.

مسئله شماره 2284نذر کے شرائط و احکام (2274)

وقت و مقدار کو معين کئے بغير روزہ کي نذر کرنا

مسئلہ 2284: اگر کوئي روزہ رکھنے کي نذر کرے ليکن وقت و مقدار کا تعين نہ کرے تو ايک روزہ رکھ لينا کافي ہے اسي طرح اگر نماز پڑھنے کي نذر کرے ليکن مقدار و خصوصيات معين نہ کرے تو ايک دو رکعتي نماز کافي ہے تمام نيک کاموں کي نذر اسي طرح ہے.

مسئله شماره 2287نذر کے شرائط و احکام (2274)

نذر کا اعتبار اسي وقت تک ہے جس کو معين کيا ہے

?مسئلہ 2287 اگر نذر کرے کہ فلاں وقت تک (اور وقت معين ہو) فلاں کام نہيں کرونگا تو وہ وقت گزرنے کے بعد اس کام کو کرسکتا ہے اور اگر وقت گزرنے سے پہلے بھولے سے يا غفلت کي وجہ سے وہ کام کرلے تو اس پر کوئي چيز واجب نہيں ہے ليکن ضروري ہے کہ اس کے بعد نذر کے اخري وقت تک اس کام کونہ کرے اور اگر کسي عذر کے بغير اس کو بجالائے تو مسئلہ 2286 کے مطابق کفارہ دے.

مسئله شماره 2288نذر کے شرائط و احکام (2274)

اگر کوئي نذر کرے کہ ايک عمل کو ہميشہ ترک کرے گا

مسئلہ 2288 اگر کوئي نذر کرے کہ ايک عمل کو ہميشہ ترک کرے گا اور اس کے لئے زمانہ يا وقت معين نہ کيا ہو اور اختياري طور پر اس کو بجالائے تو پہلي دفعہ کے لئے کفارہ دے اور اگر نذر اس طرح کي ہو کہ ہر مرتبہ کو بطور مستقل نذر قرار ديا گياہو تو احتياط واجب ہے کہ ہر مرتبہ پر کفارہ دے ليکن اگر يہ نيت نہ ہو يا شک ہو کہ اس کي نيت کيسي تھي تو ايک کفارہ سے زيادہ اس پر واجب نہيں ہے.

مسئله شماره 2289نذر کے شرائط و احکام (2274)

جس دن کي نذر کرے اگر اس روز اتفاقا عيد يا بقرعيد ہوجائے

مسئلہ2289:اگر نذر کرے کہ ہر ہفتے ايک معين دن مثلا روز جمعہ روزہ رکھا کرے گا اور کسي ايک جمعہ کو عيد فطر يا عيد قربان ہوجائے يا عورت کو حيض و نفاس اجائے تو اس دن روزہ نہ رکھے البتہ احتياطا اس کي قضا کرڈالے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی