مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 826مسجد کو پاک کرنا (824)

اگرمسجدکی ایسی جگہ نجس ہوجائے جس کی طہارت اس کے کھودے بغیر ممکن نه هو ہو

مسئلہ826 : اگرمسجدکی کوئی ایسی جگہ نجس ہوجائے جس کی طہارت اس کے کھودے جانے یاگرانے پرموقوف ہوتواس کوکھودڈالیں یا اگر کچھ حصہ گرانا پڑے تو گرادیں۔ اور بناء بر احتیاط واجب جس جگہ کو کھودا ہے یاگرایا ہے اس کو پہلی صورت میں کردیں اور بہتر ہے کہ جس نے نجس کیا ہے وہی اپنے ذمہ یہ کام لے اور اگر اس میں کچھ خرچ ہو تو بناء بر احتیاط واجب وہی اس کا ذمہ دار ہے۔

مسئله شماره 1089نماز احتياط کا طريقہ (1087)

اگرنماز احتياط سےپہلےپتہ چل جائے کہ نماز صحيح تھي

مسئلہ 1089 : اگر نماز احتياط پڑھنے سے پہلے يا د آجائے کہ ميں نے جو نماز پڑھي ہے وہ صحيح ہے تو پھر نماز احتياط کي ضرورت نہيں ہے اور اگر نماز احتياط پڑھتے ہوئے ياد آئے تو اس کو اختيار ہے جي چاہے نماز احتياط کو توڑ دے يا جي چاہے تو مکمل کرے.

مسئله شماره 1187مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

اگرنماز پڑھتے ہوئے یاد آئے کہ وہ مسافر ہے

مسئلہ1187 : اگر چار رکعتي نماز پڑھتے ہوئے ياد آجائے کہ وہ تو مسافر ہے يا متوجہ ہوجائے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ کا ہے تو اگر ابھي تيسري رکعت کے رکوع ميں نہيں گيا ہے تو نماز کو دو رکعت پر تمام کرلے اور اگرتيسري رکعت کے رکوع ميں چلا گيا ہے تو اس کي نماز باطل ہے بطور قصر پڑھنا ضروري ہے.

مسئله شماره 754چوتھی شرط : نمازی کالباس حرام گوشت حیوان کے اجزاء کانہ ہو (753)

اگرنمازي کے لباس ميں حرام گوشت جانور کا پسينہ، بال، لعاب دہن ہو

مسئلہ754 اگرکسي حرام گوشت جانورکالعاب دہن، ناک ياکوئي دوسري رطوبت نمازي کے بدن يالباس پرہو (مثلابلي کالعاب دہن) توجب تک نجاست برطرف نه هوگي اس کے ساتھ نماز ميں اشکال ہے، ليکن اگرخشک ہوجائے اورعين برطرف ہوجائے تونمازصحيح ہے.

مسئله شماره 1880کرائے کے مختلف مسائل (1862)

اگرکرايہ پر دي گئي چيز کرايہ دار کے قبضہ ميں لينے سے پہلے غصب ہوجائے

مسئلہ 1880:اگر کوئي چيز کرايہ پر دے اور کرايہ دار کے قبضے ميں پہنچنے سے پہلے اس کو کوئي غصب کرلے تو کرايہ دار کو حق ہے کہ اجارہ کو ختم کردے اور يہ بھے کرسکتاہے کہ جتني مدت تک وہ چيز غاصب کے قبضہ ميں رہے اس کا عرف عام ميں جو کرايہ ہوتا ہو اس سے لے اور اتني مدت تک صبر کريں.ليکن اگر قبضہ ميں لينے کے بعد کوئي اس کو غصب کرے تو اجارہ کو ختم نہيں کرسکتا.

مسئله شماره 1249جماعت کے احکام (1246)

اگرکسي عذر کي وجہ سے درميان ميں جماعت سے الگ ہو جائے

مسئلہ 1249 : اگر امام کے حمد و سورہ کے بعد کسي عذر کي وجہ سے ماموم الگ ہوجائے اور فرادي کي نيت کرے تو حمد و سورہ کا پڑھنا ضروري نہيں ہے ليکن اگر حمد و سورہ کے ختم ہونے سے پہلے فرادي کي نيت کرے تو جتني مقدار رہ گئي ہے اس کو پڑھے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی