اگرفقير گائے،بھيڑ،بکري،سونا اور چاندي کو بعنوان زکات ليلے اور پھر وہ نصاب تک پہنچ جائے
مسئلہ 1689:اگر کوئي بھيڑ ، گائے اونٹ يا سونا چاندي کو بعنوان زکوة بقدر ضرورت لے لے پھر اگر وہ نصاب ہو اور اتفاقا سال گزرجائے جائے تو اس کي بھي زکوة دے.
مسئلہ 1689:اگر کوئي بھيڑ ، گائے اونٹ يا سونا چاندي کو بعنوان زکوة بقدر ضرورت لے لے پھر اگر وہ نصاب ہو اور اتفاقا سال گزرجائے جائے تو اس کي بھي زکوة دے.
مسئلہ889 اگرنمازپڑھتے ہوئے قيام سے عاجزہوتے ہوجائے توبيٹھ جائے اوربيٹھنے سے عاجزہوجائے توليٹ جائے، ليکن جب تک بدن ساکن نہ ہوجائے کچھ نہ پڑھے .
مسئلہ826 : اگرمسجدکی کوئی ایسی جگہ نجس ہوجائے جس کی طہارت اس کے کھودے جانے یاگرانے پرموقوف ہوتواس کوکھودڈالیں یا اگر کچھ حصہ گرانا پڑے تو گرادیں۔ اور بناء بر احتیاط واجب جس جگہ کو کھودا ہے یاگرایا ہے اس کو پہلی صورت میں کردیں اور بہتر ہے کہ جس نے نجس کیا ہے وہی اپنے ذمہ یہ کام لے اور اگر اس میں کچھ خرچ ہو تو بناء بر احتیاط واجب وہی اس کا ذمہ دار ہے۔
مسئلہ 1089 : اگر نماز احتياط پڑھنے سے پہلے يا د آجائے کہ ميں نے جو نماز پڑھي ہے وہ صحيح ہے تو پھر نماز احتياط کي ضرورت نہيں ہے اور اگر نماز احتياط پڑھتے ہوئے ياد آئے تو اس کو اختيار ہے جي چاہے نماز احتياط کو توڑ دے يا جي چاہے تو مکمل کرے.
مسئلہ 1096 : اگر نماز احتياط ميں تشہد ياسجدہ کو بھول جائے تو احتياط واجب يہ ہے کہ سلام کے بعد اس کي قضا بجالائے.
مسئلہ 1188 : اگر قصر پڑھتے ہوئے ياد آجائے کہ ميں مسافر نہيں ہوں يا ايسا مسافر نہيں ہوں جس کي نماز قصر ہوجاتي ہے تو نماز کو چار رکعت پر تمام کرے اس کي نماز صحيح ہے.
مسئلہ1187 : اگر چار رکعتي نماز پڑھتے ہوئے ياد آجائے کہ وہ تو مسافر ہے يا متوجہ ہوجائے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ کا ہے تو اگر ابھي تيسري رکعت کے رکوع ميں نہيں گيا ہے تو نماز کو دو رکعت پر تمام کرلے اور اگرتيسري رکعت کے رکوع ميں چلا گيا ہے تو اس کي نماز باطل ہے بطور قصر پڑھنا ضروري ہے.
مسئلہ 731 : اگر نماز کے بعد معلوم ہو کہ مقدار واجب کو نماز کي حالت ميں نہيں چھپايا تھا تو اس کي نماز صحيح ہے.
مسئلہ754 اگرکسي حرام گوشت جانورکالعاب دہن، ناک ياکوئي دوسري رطوبت نمازي کے بدن يالباس پرہو (مثلابلي کالعاب دہن) توجب تک نجاست برطرف نه هوگي اس کے ساتھ نماز ميں اشکال ہے، ليکن اگرخشک ہوجائے اورعين برطرف ہوجائے تونمازصحيح ہے.
مسئلہ884۔ اگر پیروں کوضرورت سے زیادہ پھیلا دے کہ کھڑے ہونے کی شکل سے خارج ہوجائے تو اس کی نمازباطل ہےلیکن اگر مجبوری کی وجہ سے ہو تو نماز باطل نہیں ہے۔
مسئلہ 1880:اگر کوئي چيز کرايہ پر دے اور کرايہ دار کے قبضے ميں پہنچنے سے پہلے اس کو کوئي غصب کرلے تو کرايہ دار کو حق ہے کہ اجارہ کو ختم کردے اور يہ بھے کرسکتاہے کہ جتني مدت تک وہ چيز غاصب کے قبضہ ميں رہے اس کا عرف عام ميں جو کرايہ ہوتا ہو اس سے لے اور اتني مدت تک صبر کريں.ليکن اگر قبضہ ميں لينے کے بعد کوئي اس کو غصب کرے تو اجارہ کو ختم نہيں کرسکتا.
مسئلہ 1249 : اگر امام کے حمد و سورہ کے بعد کسي عذر کي وجہ سے ماموم الگ ہوجائے اور فرادي کي نيت کرے تو حمد و سورہ کا پڑھنا ضروري نہيں ہے ليکن اگر حمد و سورہ کے ختم ہونے سے پہلے فرادي کي نيت کرے تو جتني مقدار رہ گئي ہے اس کو پڑھے.