مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2199گم شدہ مال کے احکام (2193)

گمشدہ مال کو گمشدگي کي مخصوص جگہ پر ديدينا چاہئے

مسئلہ 2199: اگر مقدس مقامات، مساجد و غيرہ ميں کوئي ايسي جگہ معين ہو جہاں گم شدہ مال رکھاجاتا ہو اور لوگ بھي اپنا گمشدہ مال تلاش کرنے کيلئے وہاں جاتے ہوں اور اس جگہ کي نگراني کرنے والے لوگ قابل اعتماد ہوں تو گمشدہ چيز کو وہاں لے جا کر ديدے اور وہ لوگ ايک سال تک اس کي حفاظت و نگراني کرتے رہيں پھربھي مالک نہ ملے تو اس کے بعد والے مسئلہ پر عمل کريںاور اگر بعض شہروں ميں گمشدہ اموال کے لئے اس طرح کي جگہ معين ہو اور لوگوں کو بھي اطلاع ہو تو مال کو وہاں سپرد کردينے کے بعد لوگوں سے اعلان کے ذمہ داري ختم ہوجاتي ہے.

مسئله شماره 2200گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايک سال اعلان اور مالک کے نہ ملنے کے بعد انسان کي ذمہ داري

مسئلہ 2200: جب اعلان کرتے کرتے ايک سال پورا ہوجائے يا معين جگہ پر سال بھر تک اس کہ حفاظت کيجائے اور مالک کا پھر بھي پتہ نہ چلے تو اس مال کے پانے والے کو اختيار ہے کہ درج ذيل چر صورتوں ميں جس پر چاہے عمل کرے.1 اپنے لئے اس نيت سے اٹھالے کہ جب بھي اس کا مالک ملے گا اگر مال موجود نہ بھي ہو، تو اس کا عوض ديدونگا 2 بطور امانت مالک کے لئے اٹھا کر اپنے پاس رکھ لے3 اصلي مالک کي طرف سے راہ خدا ميں صدقہ ديدے.4 حاکم شرع کے سپرد کردے ليکن احتياط اسي ميں ہے کہ صدقہ کردے يا پھر حاکم شرع کے سپرد کردے.

مسئله شماره 2201گم شدہ مال کے احکام (2193)

اگر مال کو بطور امانت رکھے اور تلف ہوجائے

مسئلہ 2201:ايک سال تک اعلان کرنے کے بعد بھي اگر مالک نہ ملے اور مال کو مالک نہ ملے اور مال کو مالک کے لئے بطور امانت رکھے رہاہو اور مال بغير کسي کوتاہي يا زيادہ روي کے تلف ہوجائے تو ضامن نہيں ہے ليکن اگر صاحب مال کي طرف سے صدقہ ديدے اور بعد ميں مالک مل جائے اور صدقہ پرراضي نہ ہو تو اس مال کا عوض واجب ہے کہ اس بچہ کا ولي اعلان کرے اور سال بھر اعلان کرنے کے بعد بھي مالک نہ ملے تو اوپر گذري ہوئي چاروں صورتوں ميں جو بچہ کي مصلحت کے مطابق ہو اس پر عمل کرے.

مسئله شماره 2202گم شدہ مال کے احکام (2193)

اگر کسي نابالغ بچہ کو کہيں پر پڑا ہوا مال مل جائے

مسئلہ 2202اگر کسي نابالغ بچہ کو کہيں پڑا ہوا مال مل جائےتو احتياط واجب ہے کہ اس بچہ کا ولي اعلان کرے، اور سال بھر اعلان کرنےکے بعد بھي مالک نہ ملے تو اوپر گزري ہوئ چاروں صورتوں ميں جو بچے کي مصلحت کے مطابق ہو اس پر عمل کرے .

مسئله شماره 2204گم شدہ مال کے احکام (2193)

پڑے ہوئے مال کو اپنا سمجھ کر اٹھا لينا

مسئلہ 2204: پڑے ہوئے مال کو يہ سمجھتے ہوئے کہ ميرا ہے اگر کوئي اٹھالے اور بعد ميں پتہ چلے کہ اس کا نہيں ہے تو وہ مال اسي جگہ نہيں ڈال سکتا بلکہ سابقہ حکم کے مطابق سال بھر اعلان کرے ليکن اگر پيروں سے ٹھو کر ماردے تو يہ اٹھانے کے حکم ميں نہيں ہے ليکن پاوں مارنا خود محل اشکال ہے.

مسئله شماره 2205گم شدہ مال کے احکام (2193)

اعلان کرنے کا طريقہ

مسئلہ 2205:اعلان کرتے وقت اس طرح اعلان کرے کہ اس مال کي علامتيں و نشانياں واضح نہ ہوں اور جب کوئي ائے اور صحيح علامات بتائے اور اطمينان ہوجائے تو مال اس کے حوالہ کردے ليکن يہ ضروري نہيں ہے کہ وہ ايسي علامتيں بيان کرے جس کي طرف خود اکثر اوقات مالک بھي متوجہ نہيں ہوتا.

مسئله شماره 2206گم شدہ مال کے احکام (2193)

اگر مال کو کسي جگہ رکھ کر اعلان نہ کرے تو تلف ہونے کي صورت ميں ضامن ہے

مسئلہ 2206: جس اٹھائے ہوئے مال کي قيمت ايک درہم يا اس سے زيادہ ہو اور اٹھانے والا اعلان نہ کرکے مسجد يا کسي ايسي جگہ پر رکھ دے جو لوگوں کے اجتماع کي جگہ ہو اور مال تلف ہوجائے يا کوئي دوسرا اس کو اٹھا ليجائے تو جس نے پہلے مرتبہ اس کو اٹھايا ہے وہ ضامن ہے.

مسئله شماره 2207گم شدہ مال کے احکام (2193)

خراب ہونے والے گمشدہ مال کا حکم

مسئلہ 2207:اگر ايسا پڑا ہوا مال ملے جو رکھنے سے خراب ہوجاتاہو جيسے پکاہو اکھانا اور فروٹ و غيرہ تو جب تک وہ خراب نہ ہو اس کي حفاظت کرے اس کے بعد قيمت لگا کر خود خرچ کرڈالے يا بيچ کر اس کي قيمت محفوظ رکھے پھر اگر اس کا مالک نہ ملے تو اس کي طرف سے صدقہ کردے اور احتياط مستحب ہے کہ اگر حاکم شرع تک رسائي ممکن ہو تو اس سے اجازت لے لے.

مسئله شماره 2209گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايسے جوتے ميں تصرف کرنا جو گمشدہ کي جگہ پر رہ گيا ہے

مسئلہ 2209:اگر کسي کي جوتي چپل و غيرہ کوئي پہن جائے اور اس کي جگہ دوسري جوتي ، چپل رکھ جائے تو اگر معلوم ہو کہ موجودہ چپل، جوتي اس شخص کے ہے جو اس کي چپل لے گياہے اور يہ کام عمدا انجام ديا گياہے اور اس شخص تک رسائي ممکن نہ ہو تو اس چپل ، جوتي کو خود ہي پہن لے اور اگر حاکم شرع تک رسائي ممکن ہو تو اس سے اجازت بھي لے لے اب اگر اس جوتي، چپل کي قيمت اس کي جوتي چپل سے زيادہ ہو تو جب بھي مالک سے ملاقات ہو جتني قيمت زيادہ ہو مالک کے حوالہ کردے اور اگر مالک کے ملنے سے مايوس ہوجائے تو اس زيادہ قيمت کو اس کي طرف سي صدقہ کردے ? ليکن اگر يقين يا احتمال يہ ہو کہ وہ جانے والي جوتي، چپل اس شخص کي نہيں ہے جو چپل، يا جوتي پہن کرجا چکاہے تو پھر اگر اصلي مالک کے ملنے سے مايوس ہو تو اس کو مالک کي طرف سے صدقہ کردے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی