مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2371طبقہ دوم کي ميراث (2364)

اگر ميت کا وارث بھائي، بہن يا زوجہ ہو

مسئلہ 2371: اگر ميت کا وارث بھائي، بہن يا زوجہ ہو تو شوہر يا بيوي ايندہ تفصيل کے مطابق اپني ميراث ليں گے اور بھائي، بہن گذشتہ مسائل کے مطابق اپني ميراث ليں گے ليکن شوہر يا بيوي کي ميراث لينے کي وجہ سے مادري بھائي بہن کے حصہ ميں کوئي کمي نہيں ہوگيالبتہ حقيقي يا پدري بھائي بہن کے حصہ ميں کمي ہوجائے گي مثلا اگر ميت کے ورثا شوہر، مادري بھائي، بہن، حقيقي بھائي، بہن ہوں تو ادھا مال شوہر کا ہوگا اور اصل ترکہ کا ياک تہائي مادري بھائي، بہن کو ملے گا اور باقي مال حقيقي بھائي، بہن کو دياجائے گا مثلا اگر پورا مال چھ روپے تھے تو تين روپے شوہر کے يا ايک دو مادري بھائي بہن کے اور ايک حقيقي بھائي، بہن کے ہوں گے.

مسئله شماره 2367طبقہ دوم کي ميراث (2364)

اگر ميت کا وارث صرف ايک مادري بھائي يا مادري بہن ہو

مسئلہ 2367: اگر ميت کا وارث صرف ايک مادري بھائي يا مادري بہن ہو تو پورا مال اسي کو ملے گا اور اگر کئي مادري بھائي يا کئي مادري بہن يا کئي مادري بہن و بھائي ہوں تو ان تمام صورتوں ميں مال برابر تقسيم کيا جائے گا.

مسئله شماره 2380تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر ميت کا وارث صرف ايک چچا يا پھوپھي ہو

مسئلہ 2380:اگر ميت کا وارث صرف ايک چچا يا پھوپي ہو خواہ حقيقي ہو يا باپيا ماں کي طرف سے ہو تمام مال اسي کو ملے گا اور اگر کئي چچا يا کئي پھوپھي ہوں اور سب حقيقي ہوں يا باپ کي طرف سے ہوں تو مال سب ميں برابر تقسيم کياجائے گا اور اگر چچا پھوپھي دونوں ہوں اور سب حقيقي يا سب باپ کي طرف سے ہوں تو چچا کو پھوپھي کے دو برابر ملے گا.

مسئله شماره 2362پہلے طبقہ کي ميراث(2355)

اگر ميت کا وارث صرف باپ اور چند لڑکياں يا ماں اور چند لڑکياں ہوں

مسئلہ 2362: گر ميت کا وارث صرف باپ اور چند لڑکياں ہوں يا ماں اور چند لڑکياں ہوں تو مال کو پانچ حصوں پر تقسيم کرکے ايک حصہ باپ يا ماں کوديں گے اور باقي چار حصوں کو لڑکياں اپس ميںبرابر برابر تقسيم کريں گي.

مسئله شماره 2372طبقہ دوم کي ميراث (2364)

اگر ميت کا کوئي بھائي بہن نہ ہو

مسئلہ 2372:اگر ميت کا کوئي بھائي، بہن نہ ہو تو ان کا حصہ ان کي اولاد کو ملے گا اور مادري بھتيجوں اور بھانجوں ميں مال ميرا برابر تقسيم ہوگا اور حقيقي يا پدري بھيتجوں اور بھانجوں ميں مال اس طرح تقسيم کيا جائے گا کہ لڑکے کو لڑکي کے دوبرابر ملے گا البتہ اگر حقيقي يا پدري بھتيجے سب ايک ہي بھائي کي اولاد ہوں تو احتياط يہ ہے کہ لڑکياور لڑکے ميں جو فرق ہے اس ميں اپس ميں مصالحت کريں.

مسئله شماره 519موت کے بعد کے احکام (515)

اگر ميت کوغسل و کفن کسي دوسرےنےدياہو اور ہميں معلوم نہ ہو کہ صحيح دياہے يا نہيں

مسئلہ 519 : اگر کسي نے ميت کے غسل و کفن و نماز و دفن کا اقدام کيا ہو او رہميں معلوم نہ ہو کہ صحيح بجالايا ہے کہ نہيں تومان لينا چاہئے کہ صحيح بجالايا ہے اگر يقين ہو کہ باطل بجالايا ہے تو دوبارہ انجام دينا چاہئے.

مسئله شماره 2401مياں بيوي کي ميراث(2395)

اگر ميت کي ايک سے زياده دائمي بيوياں هوں

مسئلہ 2401:اگر ميت کي ايک سے زيادہ دائمي بيوياں ہوں اور ان بيويوں کي اولاد نہ ہو تو ان کو 1/4 يا 8 /1 اس ميں تمام بيوياں برابر کي شريک ہيں چاہے شوہر نے ان بيويوں سے ہم بستري کي ہو يا نہ کي ہو البتہ اگر کسي عورت سے مرض الموت ميں عقد کيا ہو تو اس کو اسي وقت ميراث ملے گي جب شوہر نے اس سے، ہمبستري کرلي ہو.

مسئله شماره 2377طبقہ دوم کي ميراث (2364)

اگر ميت کے وارث شوہر

مسئلہ 2377:اگر ميت کے وارث شوہر (يا بيوي) اور دادا، دادي اور نانا، ناني ہوں تو ايندہ تفصيل کے مطابق شوہر يا بيوي اپنا حصہ ليں گے اور اصل ترکہ کا ايک تہائي مال نانا، ناني کو کوملے گا جس کو يہ لوگ اپس ميں برابر برابر تقسيم کرليں گے اور باقي مال دادا، دادے کو ملے گا جو اس طرح تقسيم کريں گے کہ دادا کو دوگنا اور دادي کو ايک حصہ ملے گا.

مسئله شماره 2356پہلے طبقہ کي ميراث(2355)

اگر ميت کے وارث صرف اس کے ماں باپ ہوں

مسئلہ 2356: اگر ميت کے وارث صرف اس کے ماں باپ ہوں تو مال کے تين حصہ کرکے دو باپ کو اور ايک ماں کو دياجائے گا ليکن اگر ميت کے دو بھائي يا يا چہار بہنيں ، يا ايک بھائي اور دو بہنيں ہوں اور سب کے سب حقيقي يا پدري ہوں تو مال کے چھ حصہ کرکے ايک حصہ ماں کو باقي باپ کو ملے گا.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی