مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 803پہلی شرط: جگہ غصبي نہ ہو (793)

مساخانوں، حماموں اور ہوٹلوں ميں نماز

مسئلہ803۔ مسافرخانوں،حماموں اوران جیسی جگہوں میں جن میں مسافراورخریدار حضرات آیاجایاکرتے ہیں نمازپڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن مخصوص مقامات پرمالک کی اجازت کے بغیرنمازپڑھناجائزنہیں ہے البتہ اگرمالک تصرف کی اجازت دیدے تواس سے معلوم ہوجاتاہے کہ نمازکے لئے بھی راضی ہے، مثلاکسی کودوپہر شام کے کھانے یاآرام کرنے کے لئے دعوت دے تواس سے نمازکی رضایت کاعلم بھی ہوجاتاہے۔

مسئله شماره 804پہلی شرط: جگہ غصبي نہ ہو (793)

زراعت کي بڑي زمينوں ميں نماز

مسئلہ804۔ زراعت اورغیرزراعت کی ان بڑی زمینوں پرجن کے (چاروں طرف) دیوارنہیں ہے اوراس وقت اس میں کوئی فصل بھی نہیں ہے ان میں نمازپڑھنے، بیٹھنے،سونےاورجزوی [چھوٹے چھوٹے ]تصرفات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے چاہے وہ شہر ودیہات سے قریب ہوں یادورہوں اورچاہے ان زمینوں کے مالک نابالغ ہوں یابڑے، لیکن اگرمالک صریح طورسے کہہ دے کہ میں راضی نہیں ہوں یامعلوم ہوکہ وہ دل سے راضی نہیں ہے تواس میں تصرف حرام ہے اورنمازمیں بھی اشکال ہے۔

مسئله شماره 808دوسری شرط: نمازي کي جگہ متحرک نہ ہو(805)

جن جگہوں پر نماز پڑھنا حرام ہے وہاں نماز پڑھنا

مسئله 808 : جس جگہ رکنا حرام ہوجیسے جہاں چھت کے گرنے کااندیشہ ہویاپہاڑ کے گرنے یاسیلاب آنے کاخطرہ ہو وہاں نماز نہ پڑھے لیکن اگرنمازپڑھے تو احتیاط واجب کی بناء پر اعاده کرےاسی طرح اس جگہ نمازنہ پڑھے جہاں اٹھنابیٹھناحرام ہوجیسے وہ فرش،جس پرخداکانام لکھا ہو ۔

مسئله شماره 816نمازي کي جگہ کے احکام (792)

وه مکانات جهاں پر نماز پڑهنا مستحب ہے

مسئلہ816 نمازکو مسجدميں ادا کرنا مستحب ہے حديث ميں اس کي بہت تاکيدآئي ہے سب سے بہترتو مسجدالحرام ہے، اس کے بعدمسجدالنبي، اس کے بعدمحلہ مسجدکوفہ ہے، اس کے بعدمسجدبيت المقدس ہے، اس کے بعدہرشہرکي جامع مسجدہے، اس کے بعدمحلہ و بازارکي مسجدہے.

مسئله شماره 814پانچویں شرط : نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے سجده کی کی جگه بلند نه هو- (813)

مرد کا نامحرم عورت کے ساتھ ايسي جگہ ہونا جہاں دوسرا نہ آ سکتا ہو

مسئلہ814۔ مردکانامحرم عورت کے ساتھ ایسی جگہ ہوناجہاں دوسرانہ آسکتا ہو محل اشکال هےاسی طرح اس جگہ نمازپڑھناجو گناہوں کی بیٹھک ہے،مثلا شراب خانہ، قمارخانہ، یاجہاں لوگ غیبت کرتے ہیں ۔

مسئله شماره 815پانچویں شرط : نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے سجده کی کی جگه بلند نه هو- (813)

خانہ کعبہ ميں نماز

مسئلہ815۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ واجب نمازکوخانہ کعبہ میں نہ پڑھیں ہاں مستحب نماز میں اشکال نہیں ہے بلکہ مستحب ہے کہ خانہ ٴ کعبہ کے اندر ہر گوشے کے مقابل میں دو رکعت نماز پڑھیں البتہ خانہ ٴ کعبہ کی چھت پر نماز میں اشکال ہے خواہ واجب ہو یا مستحب۔

مسئله شماره 821نمازي کي جگہ کے احکام (792)

وہ مقامات جہاں نماز پڑھنا مکروہ ہے

حمام، زمين نمک زار، کسي بيٹھے ہوئے ياکھڑے ہوئے انسان کے مقابلے ميں،کھلے ہوئے دروازے کے سامنے، شاہراوں ميں،سڑکوں پر، سڑکوں کے کنارے بشرطيکہ لوگوں کي آمدورفت ميں مزاحمت نہ ہو اور اگرمزاحمت ہوتوحرام ہے آگ کے سامنےچراغ کے سامنے، باورچي خانہ کے اندر، جہاں بھي آگ کي بھٹي ہو، کنويں کے سامنے، ايسے گڑھے کے سامنے جس ميں فاضل پاني ڈالاجاتاہے، تصويرومجسمہ کے سامنے، مجسمہ سے مرداجاندارکامجسمہ ہے، البتہ اس پرپردہ ڈال ديں توکوئي حرج نہيں ہے،جہاں تصويرہوچاہے نمازي کے سامنے نہ ہو،قبرکے سامنےقبرکے اوپرقبرستان ميں.ايسے کمرہ ميں جس ميں کوئي مجنب موجودہو،

مسئله شماره 824مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد کو پاک کرنا

مسئلہ824۔ اگر مسجد نجس ہوجائے تو بطور واجب کفا ئی سب پر واجب ہے کہ اسکو پاک کریں یعنی اگر ایک یا چند لوگ اس کام کو انجام دیدیں تو دوسروں سے ساقط ہوجائے گا ورنہ سب لوگ گناہگار ہیں اور جس نے مسجد کو نجس کیا ہے اس میں اور دوسرے لوگوں میں اس حکم کوئی فرق نہیں ہے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی