مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1261جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم نہ جانتا ہو کہ یہ امام کی کونسی رکعت ہے

مسئلہ ۱۲۶۱ : اگر امام حالت قیام میں ہے اور ماموم کو نہیں معلوم کہ یہ امام کی کونسی رکعت ہے تب بھی شریک جماعت ہوسکتا ہے ، شریک ہو کر قصد قربت سے حمد و سورہ پڑھے اس کی نماز صحیح ہے، چاہے معلوم ہوجائے کہ امام کی تیسری یا چوتھی رکعت ہے یا پہلی یا دوسری ہے بشرطیکہ نماز ظہر وعصر ہو کہ جس میں امام حمد و سورہ کو آہستہ پڑھتا ہے۔

مسئله شماره 585دفن کے احکام (574)

اگر ماں کے رحم ميں بچہ مرجائے

مسئلہ 585 :اگر ماں کے رحم ميں بچہ مرجائے اور اس کا رحم ميں رہنا ماں کےلئے خطرہ ہو تو جو سب سے آسان راستہ ہو اس طرح اس کو نکال ليں يہاں تک کہ اگر مجبور ہوں کہ بچہ کو ٹکڑا ٹکڑا کرنا پڑے تو کرديں اور اس کام ميں پہلے نمبر پر اس کا شوہر ہے کہ وہ اس کام کو انجام دے، بشرطيکہ وہ اہل فن ہو اور دوسرے نمبر پر وہ عورت ہے جو اہل فن ہو اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو جو محرم مرد اہل فن ہوں يہ کام انجام دے اور يہ بھي نہ ہوسکے تو مجبورا نا محرم اہل فن مرد سے استفادہ کيا جاسکتا ہے.

مسئله شماره 1377اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

اگر مجنب يہ احتمال دےکہ ا?ذان صبح سے پہلے بيدار ہو جائے گا

مسئلہ 1377: جو شخص رمضان کي رات ميں مجنب ہوا در جانتا ہوکہ يا اسے احتمال ہو کہ اگر سوجائے تو اذان صبح سے پہلے جاگ جائے گا اور يہ عزم محکم تھا کہ جاگنے کے بعد غسل کرے گا اور يہ طے کر کے سوجائے اور اذان تک بيدار نہ ہو تو اس کا روزہ صحيح ہے ليکن اگر غسل کا ارادہ نہيں رکھتا ہويا اسے تردد ہو کہ غسل کرے گايا نہيں تو اس صورت ميں اگر بيدار نہ ہو تو اس کے روزہ ميں اشکال ہے.

مسئله شماره 2249مچھلي کا شکار (2247)

اگر مجھلي پاني سے باہر گر جائے

مسئلہ 2249: پاني سے باہر ا?جانے والي مچھلي خواہ خود بخود باہر اجائے يا موجوں کي زوميں اکر باہر اجائے يا جزر و مد کے ذريعہ سے خشکي پر اجائے اور وہيں مرجائے تو حرام ہے ليکن مرنے سے پہلے ہاتھ سے يا کسي اور ذريعہ سے پکڑ لے اور بعد ميں مرجائے تو حلال ہے.

مسئله شماره 1545مال مخلوط بہ حرام (1542)

اگر مخلوط مال کا خمس دينےکےبعد معلوم ہو کہ حرام کي مقدار زيادہ ہے

مسئلہ 1545: حلال مال جو حرام سے مخلوط تھا اس کا خمس دے دينے کے بعد اگر معلوم ہو کہ حرام کي مقدار خمس سے زيادہ ہے تو احتياط واجب کي بنا پر جتني مقدار کو خمس سے زيادہ سمجھتا ہے اس کو ايسي جگہ صرف کرے جو خمس اور صدقہ دونوں کا مصرف ہو.

مسئله شماره 2035نکاح (شادي بياہ) کے احکام (2023)

اگر مرد و عورت يا دونوں ميں سے کسي کو مجبور کريں اور پھر وہ راضي ہوجائے

مسئلہ 2035:اگر مرد و عورت دونوں کو يا کسي ايک کو شادي پر مجبور کريں ليکن عقد کے بعد وہ راضي ہوجائيں اور اجازت بھي ديديں پھر بھي احتياط واجب ہے کہ صيغہ عقد کو دوبارہ وپڑھاجائے.

مسئله شماره 2410ميراث کے متفرق مسائل(2406)

اگر مرنے والے کي بيوي حاملہ ہو

مسئلہ 2410:اگر مرنے والے کي بيوي حاملہ ہو اور اس حمل کے علاوہ ميت کا اس طبقہ ميں کوئي وارث بھي مثلا اولاد، ماں، باپ موجود ہو تو ترکہ کے تقسيم کے وقت جو بچہ پيٹ ميں ہے اس کے لئي دو لڑکوں کے برابر کا حصہ الگ کردياجائے گااب اگر وہ زندہ پيدا ہو تو ميراث پائے گا ليکن اگر مثلا ايک لڑکا اور ايک لڑکي پيدا ہوئي تو دونوں کے حصے ميں سے جو اضافي بچے گا وہ تمام وارثوں ميں تقسيم کردياجائے گا اور اگر اس کے طبقہ ارث ميں کوئي دوسرا وارث نہ ہو اور وہ زندہ پيدا ہو تو تمام مالي اسي کا ہوگا ورنہ تمام وارثوں کے در ميان تقسيم کردياجائيگا.

مسئله شماره 1189مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

اگر مسافر نماز نہ پڑھے اوروطن پہنچ جائے

مسئلہ 1189 : اگر کوئی اول وقت مسافر تھا اور اس نے نماز نہیں پڑھی اس کے بعد وطن یا جہاں دس دن قیام کا ارادہ تھا وہاں آگیا تو نماز پوری پڑھے۔ اس کے برعکس اگر اول وقت وطن میں یا جہاں دس دن قیام کا ارادہ تھا وہاں تھا اور نماز پڑھے بغیر سفر پر روانہ ہوگیا تو سفر میں نماز کو قصر پڑھے۔

مسئله شماره 1183مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

اگر مسافر پوری نماز پڑھ لے

مسئلہ 1183 : جس کو معلوم ہے کہ وہ مسافر ہے اور يہ بھي جانتا ہے کہ مسافر کو نماز قصر پڑھني چاہئے اگر وہ عمدا پوري نماز پڑھتا ہے تو اس کي نماز باطل ہے اسي طرح اگر بھول جائے کہ مسافر کي نماز قصر ہے اور پوري پڑھ لے تب بھي اعادہ ضروري ہے اسي طرح اگر نماز مسافر کے حکم سے واقف تھا ليکن اس بات کي طرف متوجہ نہيں تھا کہ وہ حالت سفر ميں ہے اور نماز پوري پڑھ لے(تب بھي اعادہ ضروري ہے)البتہ اگر وہ اس حکم ہي کو نہ جانتا ہو کہ مسافر کي نماز قصر ہوتي ہے اور ابھي تک اس نے اس مسئلہ کو سنا ہي نہ تھا تو اگر وہ قصر کي جگہ پوري پڑھ لے تو اس کي نماز صحيح ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی