بغير مستحبات کے نماز بجالانا
مسئلہ 636 : اگر وضو يا غسل کرکے بغير مستحبات(مثلا اقامت وقنوت)کے نماز پڑھ سکتا ہے تو ايسا ہي کرے بلکہ اگر سورہ کا بھي وقت نہ ہو تو اس کو بھي چھوڑ دے اور وضو سے نماز پڑھے.
مسئلہ 636 : اگر وضو يا غسل کرکے بغير مستحبات(مثلا اقامت وقنوت)کے نماز پڑھ سکتا ہے تو ايسا ہي کرے بلکہ اگر سورہ کا بھي وقت نہ ہو تو اس کو بھي چھوڑ دے اور وضو سے نماز پڑھے.
مسئلہ 638 : چونے کے پتھر، گچ کے پتھر ، سنگ مرمر، سنگ سياہ اور اس طرح کے دوسرے پتھروں پر تيمم جائز ہے ليکن جواہرات پر جيسے عقيق ، فيروزہ کے پتھر وغيرہ پر تيمم باطل ہے اور بناء بر احتياط واجب گچ و پختہ چونا، اينٹ و کوزہ پر تيمم نہ کيا جائے.
مسئلہ 639 : جن چیزوں پر تیمم صحیح ہے اگر وہ دستیاب نہ ہوسکیں تو لباس وغیرہ پر جو گردو غبار ہے اس پر تیمم کرلیں اور اگر غبار (بھی) نہ ملے تو گیلی مٹی پر تیمم کرلیں اور اگر وہ بھی نہ ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز بغیر تیمم کے پڑھے اور بعد میں قضاء بھی بجالائے ایسے شخص کو ”فاقد الطہورین“ کہا جاتا ہے۔

مسئلہ 640 : جس کے پا س پانی تو نہ ہو مگر قدرتی برف یا کارخانوں میں بنائی ہوئی برف ہو تو اگر ممکن ہو تو اس کوپگھلا کر پانی کر لے اور پھر اس سے وضو یا غسل کرے۔
مسئلہ 641 : اگر خاک اور ريت کے ساتھ گھاس يا دوسري چيزيں مخلوط ہوں تو اس سے تيمم جائز نہيں ہے ليکن اگر مٹي اور ريت ميں گھاس اتني کم ہو کہ اس کا شمار ہي نہ ہو تو اس سے تيمم کيا جا سکتا ہے.
مسئلہ 642 : اگر تيمم کے لئے خاک وغيرہ نہ ہو ليکن خريد سکتا ہو تو خريدنا واجب ہے.
مسئلہ 643 : مٹی کی دیوار پر تیمم صحیح ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ جب تک خشک زمین یا خشک مٹی مل سکے اس وقت تک تر زمین اور تر مٹی پر تیمم نہ کرے۔
مسئلہ 644 : جس چيز پر تيمم کيا جائے بناء بر احتياط واجب وہ غصبي نہ ہو ليکن اگر نہ جانتا ہو کہ غصبي ہے يا بھول گيا ہو تو اس کا تيمم صحيح ہے ليکن اگر خود ہي غاصب ہے تو بھولنے پر بھي تيمم صحيح نہ ہوگا.
مسئلہ 645: جوشخص کسي غصبي جگہ پر قيد کرديا گيا ہو وہ اس جگہ کے پتھر يا مٹي پر تيمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہے.
مسئلہ 647 : بہتر ہے کہ آلودہ زمینوں ، گہری زمینوں، سڑکوں کے کنارے کی زمینوں، شورہ زار زمینوں پر-اگر نمک نہ جما ہو- تیمم کرنے سے پرہیز کیا جائے۔لیکن اگر شور ہ زار زمین پر نمک جم ہوگیا ہو تو اس پر تیمم باطل ہے اور اگر خاک اس طرح آلودہ ہو کہ تیمم سے بیماری کا خطرہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب تیمم کے بغیر نماز پڑھے اور بعد میں قضاء کرے۔
مسئلہ 650 : پوري پيشاني اور پوري ہتھيليوں کي پشت کا مسح ضروري ہے اگر تھوڑا سا بھي مسح سے رہ گيا تو تيمم باطل ہے چاہے جان بوجھ کر چھوڑ دے يا بھولے سے چھوٹ جائے ليکن بہت زيادہ دقت کي بھي ضرورت نہيں ہے بس اتنا کافي ہے کہ کہا جائے پوري پيشاني اور دونوں ہاتھوں کي پشت کا مسح کرليا ہے.