مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 117کافر (113)

اسلامي معاشرے ميں رهنے والے کے بارے ميں اگر کچه معلوم نه هو

مسئلہ 117: جو شخص اسلامي معاشرہ ميں زندگي بسر کرتا ہو اور ہميں اس کے عقائد کے بارے ميں کچھ معلوم نہ ہو تو وہ پاک ہے اس کے بارے ميں جستجو اور تفتيش ضروري نہيں ہے اسي طرح وہ افراد جو غير اسلامي معاشرے ميں ہوں اور ان کا مسلمان يا کافر ہونا معلوم نہ ہو تو وہ پاک ہيں.

مسئله شماره 2412دفاع کے مسائل (2411)

اسلامي ممالک پر اجنبي لوگوں کے مقابلہ ميں دفاع

مسئلہ 2412:اگر مسلمانوں کو خطرہ ہو کہ اجنبي لوگ اسلامي ممالک پر قبضہ کرنا چاہتے ہيں اور بالواسطہ يا بلا واسطہ اپنے ادميوں کے ذريعہ اندروني طرو پر يا بيروني طور سے اس ارادہ کو عملي جامہ پہنانا چاہتے ہوں تو ہر مکلف پر واجب ہے کہ جس طرح بھے ممکن ہو ان کا مقابلہ کرے اور اسلامي ممالک کا دفاع کرے.

مسئله شماره 2234جانوروں کا شکار اور ذبح کرنا(2212)

اسلحہ سے شکار کرنے کے شرائط

مسئلہ 2234: جنگلي حلال گوشت جانور کا اسلحہ سے شکار کياجائے تو وہ پانچ شرطوں سے حلال ہوتاہے1 تلوار ، چھري، خنجر، جيسا تيز دھا ر اسلحہ يا بندوق جيسي کسي چيز (چاہے اس کي گولي تيز ہو يا نہ ہو ليکن ايسي بہر حال ہو کي حيوان کے بدن کو پار کردے اور اس سے خون جاري ہوجائے) سے شکار کياجائے ليکن اگر جال، لکڑي، پتھر و غيرہ سے شکار کياجائے تو حرام ہے البتہ اگر ايسے وقت پہنچ جائے کہ حيوان زندہ ہو اور اس کو شرعي طريقہ سے ذبح کردے تو حلال ہے2 احتياط واجب ہے کہ شکاري مسلمان ہو يا مسلمان کا ايسا بچہ ہو جو اچھے برے کي تميز رکھتاہو3 اسلحہ کا شکار کرنے کي ہي نيت سے چلاياگيا ليکن اگر کسي اور چيز کا نشانہ ليا گيا ہو اور اتفاقا کسي حيوان کو لگ جائے تو اس حيوان کا گوشت کھانا حرام ہے.4 اسلحہ چلاتے وقت خدا کا نام لے ہاں بھول جائے تو کوئي حرج نہيں.5حيوان کے پاس ايسے وقت پہنچے جب وہ مرچکاہو يا اگر زندہ ہو تو ذبح کرنے بھر کا وقت نہ ہو ليکن اگر ذبح کرنے بھر کا وقت ہو اور ذبح ميں اتنا مال مٹول کرے کہ حيوان مرجائے تو حرام ہے.

مسئله شماره 340وضو کے احکام (323)

اسماء متبرکہ کو چھونا

مسئلہ 340 : جو شخص با وضو نہ ہو اس کے لئے اسم خدا کا چھونا چاہے جس زبان ميں ہو (بناء براحتياط واجب) حرام ہے رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم و آئمہ ہدي و حضرت زہرا عليہم السلام کے اسم مبارک کو چھونا بھي اگر بے احترامي کا باعث ہو تو حرام ہے.

مسئله شماره 1513کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

اسي سال کے منافع سے قرض کو ادا کرسکتا ہے

مسئلہ 1513: اگر اپنے اخراجات کے لئے سال کي ابتداء ميں کچھ قرض لے لے اور سال ختم ہونے سے پہلے کچھ نفع ملے تو اپنا قرض اس منفعت سے ادا کرسکتا ہے اور اگر پورے سال کوئي نفع نہ، ہواور وہ اپنے اخراجات کے لئے قرض ليتارہا ہو تو بعد والے سالوں کے منافع سے قرض ادا کرسکتا ہے.

مسئله شماره 616

اسکا وظيفہ جو نماز کے وقت سے پہلے پاني تلاش کر چکاہو

مسئلہ 616 : اگر نماز کے وقت سے پہلے پاني تلاش کرچکا ہے اور پاني نہيں ملاہے اور وہ نماز کے وقت تک اسي جگہ رہے تو نماز کا وقت انے کے بعد دوبارہ تلاش لازم نہيں ہے البتہ اگرجگہ کي صورت حال بدل گئي ہو تو دوبارہ تلاش کرنا چاہئے اسي طرح اگر ايک نماز کے لئے پاني تلاش کرچکا ہے تو جب تک صورت حال بدل نہ جائے دوسري نمازوں کے لئے پاني کي تلاش لازم نہيں ہے.

مسئله شماره 352وضوئے جبيرہ (345)

اعضاء وضو پر زخم نه ہو ليکن پاني ضرر کرتا ہے

مسئلہ 352 : اگر اعضائے وضو پر زخم،جراحت،سکستگي کا تو وجود نہيں ہے ليکن کسي دوسرے اسباب کي بناء پر اس کے لئے پاني نقصان دہ ہے تو تيمم کرے ليکن اگر پاني صرف چہرے اور ہاتھ کے کچھ حصہ ہي کے لئے نقصان دہ ہے تو اس کے اطراف کو دھولينا ہي کافي ہے? مگر احتياط يہ ہے کہ تيمم بھي کرے.

مسئله شماره 655تيمم کے احکام (649)

اعضاءتیمم پر زخم

مسئلہ 655 : اگر پيشاني يا ہتھيليوں کي پشت يا ہتھيليوں پر زخم ہو اور اس پر کوئي کپڑا يا کوئي دوسري ايسي چيز بندھي ہو جس کا کھولنا ممکن نہ ہو يا کھولنے سے نقصان ہوتا ہو تو اسي طرح تيمم کرے.

مسئله شماره 31912۔کھال تک پانی کے پہنچنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہ ہو (316)

اعضائے وضو ميں کسي مانع کا ہونا

مسئلہ 319 : اگر انسان کو يہ احتمال ہو کہ اعضائے وضو پر کوئي مانع موجود ہے تو اگر اس کا يہ احتمال عقلي ہو تو اس کي تحقيق کرني چاہئے. مثلا گلکاري يارنگ کاري کے بعد شک ہو کہ کچھ گل يا رنگ اس کے ہاتھ پر لگا رہ گيا ہے.

مسئله شماره 2205گم شدہ مال کے احکام (2193)

اعلان کرنے کا طريقہ

مسئلہ 2205:اعلان کرتے وقت اس طرح اعلان کرے کہ اس مال کي علامتيں و نشانياں واضح نہ ہوں اور جب کوئي ائے اور صحيح علامات بتائے اور اطمينان ہوجائے تو مال اس کے حوالہ کردے ليکن يہ ضروري نہيں ہے کہ وہ ايسي علامتيں بيان کرے جس کي طرف خود اکثر اوقات مالک بھي متوجہ نہيں ہوتا.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی