مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (540)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 540 : اگر پانی نہ ملے یا میت کا بدن ایسا ہو کہ اس کو غسل نہ دیا جاسکتا ہو یا کسی بھی مجبوری کی وجہ سے اگرغسل نہ دیا جاسکتا ہو تو میت کو ہر غسل کے بدلے ایک تیمم دیں اس طرح کہ تیمم دینے والا میت کے روبرو بیٹھے اور اپنے ہاتھوں کو زمین پر مارے اور میت کے چہرے اور ہتھیلیوں کی پشت پرہاتھ پھیرے۔

مسئله شماره (542)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 542 : لنگ ایسی ہو کہ ناف سے زانو تک تمام اطراف بدن کو چھپا سکے اور بہتر یہ ہے کہ سینہ سے پیروں تک پہونچ جائے اور بناء بر احتیاط واجب قمیص کاندھے سے آدھی پنڈلی تک تمام بدن کو چھپا لینے والی ہو۔ اور چادر بناء براحتیاط واجب اتنی لمبی ہو کہ سر اور پیروں کی طرف سے باندھنا ممکن ہو اور چوڑائی اتنی ہو کہ ایک طرف کا حصہ دوسری طرف ڈالا جاسکے۔

مسئله شماره (543)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 543 : واجب اور مستحب کفن عرفا(دونوں)کو میت کے مال سے لیا جاسکتا ہے چاہے میت کے ورثاء میں نابالغ بھی موجود ہوں لیکن عرف سے زائد مقدار کو نابالغ کے حق سے نہیں لیا جاسکتا مگر یہ کہ میت نے وصت کردی ہو تو ایسی صورت میں زائد کو ایک تہائی سے لیا جاسکتا ہے۔

مسئله شماره (544)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 544 : کفن کی مقدار واجب اور دیگر واجبات مثلا غسل، حنوط، دفن کے اخراجات کو اصل مال سے لیا جائے گا اس میں کسی وصیت کی ضرورت نہیں ہے اور اگر میت کے پاس مال نہیں ہے تو یہ اخراجات بیت المال سے کئےجائیں گے۔

مسئله شماره (545)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 545 : عورت کا کفن شوہر کے ذمہ ہے چاہے عورت خود مالدار ہواور جس عورت کو طلاق رجعی دی گئی ہے اگر وہ عدت تمام ہونے سے پہلے مرجائے تو اس کابھی کفن شوہر کے ذمہ ہوگا۔

مسئله شماره (546)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 546 : اگر میت کے پاس مال نہیں ہے تو رشتہ داروں پر اس کا کفن واجب نہیں ہے چاہے میت ان کی واجب النفقہ ہی رہی ہو لیکن اگر کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے تو احتیاط واجب ہے کہ جس شخص پر میت کا نفقہ واجب تھا وہ میت کا کفن دے۔

مسئله شماره (547)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 547 : احتیاط واجب ہے کہ کفن کے تینوں ٹکڑے اتنے موٹے ہوں کہ میت کا بدن دکھائی نہ دے۔

مسئله شماره (548)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 548 : غصبی کپڑے میں کفن دینا جائز نہیں ہے چاہے کفن کے لئے کوئی دوسری چیز مہیا نہ ہوسکے اور اگر میت کو غصبی کفن دیا گیا ہو اور اس[کفن ] کا مالک راضی نہ ہو تو میت کے بدن سے اس کفن کا اتار لینا واجب ہے چاہے اس کودفن بھی کرچکے ہوں اور یہ ذمہ داری اس شخص کی ہے جس نے یہ کام کیا ہے اسی طرح مردار کی کھال اور نجس چیز میں بھی کفن دینا جائز نہیں ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ خالص ریشمی کپڑے اور سونے کی تاروں سے بنے ہوئے کپڑے اور اس لباس میں جس کو حرام گوشت جانور کی اون اور بال سے بنایا گیا ہو کفن نہ دیں، لیکن اگر مجبور ہوں تو دے سکتے ہیں ۔

مسئله شماره (549)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 549 : جانوروں کی کھال میں کفن دینا -چاہے وہ حلال گوشت حیوان کی ہو مجبوری کے علاوہ -محل اشکال ہے البتہ حلال گوشت حیوان کے اون اور بال سے بنے ہوئے کپڑے میں کفن دینے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہی ہے کہ اس کو بھی ترک کردیں۔

مسئله شماره (550)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 550 : اگر کفن کسی بیرونی نجاست سے یا خود میت کی نجاست سے نجس ہوجائے تو اس کو دھو لیں یا اگر کفن برباد نہ ہوتا ہو تو اس کو کاٹ دیں اور اگر یہ سب ممکن نہ ہو اور بدل سکتے ہوں تو کفن کو بدل دینا چاہئے۔

مسئله شماره (551)کفن کے احکام (541)

مسئلہ 551 : حج یا عمرے کا احرام باندھے ہوئے اگر کوئی مرجائے تو دوسروں کی طرح اس کو بھی کفن دیں اور اس کے سر اور چہرے کو چھپانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مسئله شماره 552

احکام حنوط

مسئلہ 552 : غسل تمام ہونے کے بعد میت کو حنوط کرنا واجب ہے یعنی سجدہ کے ساتوں مقامات : پیشانی، دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، دونوں پیروں کے انگوٹھے پر کافور کا ملنا اور احتیاط واجب یہ ہے کہ تھوڑا(ٹھورا) کافور ان اعضا پر ڈال دیں۔کافور کو پاک، مباح اور تازہ ہونا چاہئے اس طرح سے کافور کي معمولي خوشبو اس ميں موجودهو۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی