مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1821خريد و فروخت کے متفرق مسائل (1820)

اس مال کو اتني قيمت پر بيچو اس سے زيادہ جو ملے وہ تمہارا ہے

مسئلہ 1821:اگر مالک کسي چيز کو کسي شخص کودے کر کہے کہ ميرے مال کو اتني قيمت پر بيچو دو اس سے زيادہ جو بھي تم کو ملے وہ تمہارا ہے، تو يہ صحيح ہے اور اضافي رقم اس شخص کے لئے ہوگي يہي صورت اسي وقت بھي ہوگي جب اس سے کہے کہ ميں نے اتني قيمت پر اس چيز کو تمہارے ہاتھ ہيچ ديا اور وہ کہے ميں نے قبول کيا تو بعد ميں چاہے جتنے ميں بيچے وہ اسي کا مال ہوگا.

مسئله شماره 2066عقد دائم کے احکام (2062)

اس مرد کا حکم جس کے کئي بيوياں ہوں

مسئلہ 2066: مرد کويہ حق نہيں کہ اپني بيوي کو اس طرح چھوڑدے کہ وہ نہ شوہر دار عورتوں ميں رہے اور نہ بے شوہر عورتوں ميں رہے ليکن يہ بھي واجب نہيں سے کہ ہرچار راتوں ميں ايک رات اس کے پاس رہے ہاں اگر کئي بيوياں ہوں تو ان کے در ميان سے اس اعتبار سے انصاف سے کام لے (جسکي تفصيل فقہ کي کتابوں ميں ہے).

مسئله شماره 1415روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

اس مرد کا حکم جو اپني بيوي کو جماع پر مجبور کرے

مسئلہ ۱۴۱۵: اگر روزہ دار ماہ رمضان میں اپنی روزہ دار بیوی سے جماع کرے تو اگر اس نے بیوی کو مجبور کر کے جماع کیاہو تو اپنا اور اپنی بیوی دونوں کا کفارہ خود ادا کرے اور دونوں پر قضا واجب هے، اور اگر بیوی جماع پر راضی تھی تو دونوں پر ایک ایک کفارہ واجب ہوگا لیکن اگر (جماع کے علاوہ) دوسرے مفطرات (وہ چیزیں جو روزے کو باطل کردیتی ہیں) پر مجبور کرے تو گناہگار ہے لیکن کسی پر بھی کفارہ واجب نہیں ہے لیکن روزہ توڑنے والے کو قضا بہرحال کرنا پڑے گا۔

مسئله شماره 1174دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

اس مسافر کاحکم جو نماز ميں دس دن کا قصد کرے

مسئلہ 1174 : اگر مسافر قصر کی نیت سے نماز شروع کرے اور نماز کے بیچ میں پکا ارادہ کرلے کہ دس دن یازیادہ قیام کروں گا تونماز کو چار رکعت پر تمام کرے اور اگر اس کے برعکس ہو کہ دس دن کا ارادہ تھا اور چار رکعتی نماز شروع کی لیکن نماز کے درمیان پختہ ارادہ کرلیا کہ دس دن قیام نہیں کروں گا تو اگر ابھی تیسری رکعت شروع نہیں کی ہے تو نماز کو قصر پڑے اور دو رکعت پر ختم کردے اور باقی نمازوں کو بھی قصر پڑھے اور اگر تیسری رکعت کے رکوع میں پہونچ گیا ہے تو اس کی نماز باطل ہےاور جب تک وہاں پر رہے اپنی نماز قصر پڑھے۔

مسئله شماره 1184مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

اس مسافرکا حکم جو مسافرکے تمام جزئ احکام کو نہ جانتا ہو

مسئلہ 1184 : جس مسافر کو اجمالی طور سے یہ معلوم ہو کہ نماز قصر ہے اگر وہ بعض جزئیات کو نہیں جانتا۔ مثلا اس کو یہ معلوم نہیں ہے کہ قصر کے لئے آٹھ فرسخ کی مسافرت شرط ہے۔ اور وہ نماز پوری پڑھ لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کا اعادہ بطور قصر کرے۔

مسئله شماره 1531معدنيات (1526)

اس معدن کا حکم جو دوسرے کي ملکيت ميں ہے

مسئلہ 1531: اگر دوسرے کي ملکيت سے کسي معدني چيز کو نکاليں تو جو کچھ بھي ہاتھ ائے گا دہ صاحب زمين کي ملکيت ہوگا اور چونکہ زمين کے مالک نے اس کے نکالنے پر کچھ خرچ نہيں کياہے اس لئے پورے کا خمس دينا ہوگا ہاں اگر اس کام کو مالک کے حکم سے انجام ديا گيا ہے تو اس کا خرچ مالک برداشت کرے گا اور اس خرچ کو در امد سے کم کرکے خمس نکالے گا.

مسئله شماره 798پہلی شرط: جگہ غصبي نہ ہو (793)

اس ميت کےمال ميں تصرف کرناجس کے ذمے خمس يا زکات ہو

مسئلہ798۔ وہ مال کہ جس کاخمس یازکات نہ دی گئی ہواس سے خریدی ہوئی جائدادمیں تصرف حرام ہے اور نماز میں بھی اشکال ہے، اوراسی طرح اگر ذمے میں خریدے اورخریدتے وقت نیت رہی ہوکہ اس کی قیمت اس مال میں سے دے گاجس کاخمس یازکات ادانہیں کی۔ تو بناء بر احتیاط واجب اس سے پرهیز کرنا چاهئے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی