مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 617

پاني کي تلاش

مسئلہ 617 : اگر نماز کا وقت تنگ ہو اور پاني کي تلاش کرنے ميں وقت گزر جاتا ہو يا کوئي خطرہ در پيش ہو تو پاني کي تلاش لازم نہيں ہے البتہ اگر تھوڑي دور تک تلاش کرسکتا ہے تو کرے.

مسئله شماره 21

پاني کے احکام)

پانی کی قسميںکر پانی، قليل پاني، جاري پاني، بارش کا پاني، کنويں کا پاني.مسئلہ 21 : پانى يا تو مطلق ہوتا ہے يا مضاف.مضاف پانى :وه ہےجسےتنہاپانى نہ كہہ سكيں (بلكہ اسے كسى دوسرى چيزكى طرف نسبت ديكرپانى كهيں)جيسے پھلوں كاجوس, نمك كاپانى, پھولوں كا عرق وغيره.مطلق پانى :وه پانى ہےجس كو بغيركسى قيد و شرط كےپانى كہا جاسكےجيسےعام (سادہ)پانى

مسئله شماره 1134نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

پانچویں شرط : سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو۔

مسئلہ 1134 : اگر چوری، خیانت یا کسی دوسرے حرام کام کے لئے سفر کرے تو نماز پوری پڑھے اسی طرح اگر خود سفر حرام ہو (مثلا ایسا سفر جو اس کے بدن کے لئے اچھا خاصا نقصان دہ ہو یا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر سفر کرے یا لڑکا ماں باپ کے منع کرنے کے باوجود سفر کرے کہ جس سے والدین کو اذیت ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر نماز پوری پڑھنی چاہئے۔ البتہ اگر سفر واجب ہو جیسے اس پر حج واجب ہو تو ماں، باپ، شوہر کی رضامندی شرط نہیں ہے اور نماز قصر ہے۔

مسئله شماره 760نمازي کے لباس کے شرائط (735)

پانچویں شرط : سونے کے تاروں سے بنا ہوا نہ ہو۔

مسئلہ760 سونے کي تاروں سے بنے ہوئے لباس ميں مردوں کي نماز جائزنہيں ہے اوراس سے نمازباطل ہوجاتي ہے، البتہ عورتوں کے لئے کوئي اشکال نہيں ہے بشرطيکہ اسراف نہ ہو نماز کے علاوہ بھي مردوں کے لئے اس لباس کا پہننا حرام ہے.

مسئله شماره 813نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط (793)

پانچویں شرط : نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے سجده کی کی جگه بلند نه هو-

مسئلہ813۔ نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے سجده کی کی جگه اتنی بلند نه هو که وه سجده کی صورت سے خارج هوجاےا وراحتیاط واجب یہ ہے کہ چار ملی ہوئی انگلیوں سے زیادہ اونچی یا نیچی نہ ہو۔

مسئله شماره 346وضوئے جبيرہ (345)

پانی ڈالنا اس کے لئے مضر ہو

مسئلہ 346: اگرزخم، پھوڑا یا شکستگی چہرے یا ہاتھوں پر ہو اور اس کا اوپری حصہ کھلا ہولیکن پانی ڈالنا اس کے لئے مضر ہو تو اس کے اطراف کا دھولینا کافی ہے۔البتہ اگر گیلے ہاتھ کا پھیر نا مضر نہ ہو تو اپنا گیلا ہاتھ اس کے اوپر پھیرے اور اگر مضر ہو تو ایک پاک کپڑا رکھ کر اس پر گیلے ہاتھ کا پھیرنا مستحب ہے۔

مسئله شماره 196پاني (169)

پاک کرنے کے ٹھیک ہونے میں شک

مسئلہ 196 : اگر کسي چيز کو پاک کرنے کے بعد يقين ہوجائے کہ يہ پاک ہوگئي ہے ليکن بعد ميں شک ہو کہ ٹھيک سے پاک کيا تھا کہ نہيں تو وہ پاک ہے ليکن اگر معلوم ہوکہ دوھوتے وقت اس بات کي طرف متوجہ نہيں تھا تو پھر سے پاک کرنا چاہئے.

مسئله شماره 2090نگاہ کرنے کے احکام (2080)

پردے ميں چھپانے کي واجب مقدار

مسئلہ 2090: پردے کے سلسلے ميں اگر عورت اپنے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کے علاوہ بدن کو کسي چيز سے چھپالے تو کافي ہے اس کے لئے کسي خاص لباس کي شرط نہيں ہے البتہ تنگ و چست لباس اور فليشن ايبل لباس کے پہننے ميں اشکال ہے.

مسئله شماره 2431سفتہ (پرونوٹ) کے احکام (2429)

پرونوٹ پر جس کے دستخط ہوں اس سے مطالبہ کا حق ہے

مسئلہ 2431:پرونوٹ پر جس کے دستخط ہوں اس سے مطالبہ کرنے کا حق ہے يعني اگر پرونوٹ دينے والا اپنے کو وقت معين پر ادا نہ کرے تو قرض خواہ کو حق ہے کہ جس شخص نے پرونوٹ کے کاغذ پر دستخط کےاہے اس سے اپنا قرض وصول کرے کيونکہ در حقيقت پرونوٹ پر دستخط کرنے والا مقروض کا ضامن ہوتاہے کہ اگر مقروض نے نہ ديا تو يہ دستخط کرنيوالا دے گا اس قسم کي ضمانت کو ضم ذمہ بہ ذمہ کہاجاتاہے اور يہ صحيح ہے جيسا کہ ہم نے ضمانت کے احکام ميں بيان کياہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی