مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 366احکام جنابت (360)

جانوروں سے جماع کرنا

مسئلہ366۔ اگرکوئی (معاذاللہ) کسی حیوان سے بدفعلی کرے اور منی باہرآجائے تووہ مجنب ہوجاتاہے اوراس کے لئے غسل کافی ہے ،لیکن اگرمنی نہ نکلے توبناء براحتیاط واجب نماز اور اس قسم کی چیزوں کے لئے غسل و وضو دونوں کرے، البتہ اگر اس فعل سے پہلے با وضو تھا تو صرف غسل کافی ہے۔

مسئله شماره 369 احکام جنابت (360)

اپنے لباس ميں مني ديکھنا

مسئلہ369 اگراپنے لباس ميں مني ديکھے اور يقين ہوجائے کہ يہ اسي کي ہے توغسل کرے اورجن نمازوں کے بارے ميں يقين ہوکہ حالت جنابت سے پڑھي ہيں تو ان کي قضاکرے، ليکن جن نمازوں کے بارے ميں شک ہو ان کي قضا لازم نہيں ہے .

مسئله شماره 371وہ کام جو مجنب پر حرام ہیں 371-370

جن سوروں ميں واجب سجدے ہيں ان کا پڑھنا

مسئله 371۔ جن سوروں میں واجب سجدے هیں وه چار هیںالف : سورہ ”الم تنزیل “ پارہ نمبر21سورہ 32 آیت نمبر15۔ب : سورہ ”حم سجدہ “ پارہ نمبر24 سورہ 41 آیت نمبر 37۔ج : سورہ ”والنجم “ پارہ نمبر27 سورہ 53 آیت نمبر 62۔د : سورہ ” علق “ پارہ نمبر30 سورہ 96 آیت نمبر 19۔

مسئله شماره 403استحاضہ (402)

خون استحاضہ کي علامات

مسئلہ 403 : خون استحاضہ زيادہ تر کم رنگ، سرد او رپتلا ہوتا ہے اور فشار وجلن کے بغير آتاہے ليکن يہ بھي ممکن ہے کہ کبھي سياہ رنگ ياسرخ اور گرم و گاڑھا بھي آجائے اور فشار و جلن سے نکلے.

مسئله شماره 404استحاضہ (402)

استحاضہ کي قسميں

مسئلہ 404 : استحاضہ کي صرف دو قسميں ہيں:1 قليلہ2 کثيرہ قليلہ : اس خون کو کہتے ہيں کہ عورت جب روئي اپني شرمگاہ ميں داخل کرے تو وہ خون سے آلودہ ہوجائے ليکن دوسري طرف سے باہر نہ نکلے خواہ خون روئي ميں بھر جائے يا اس کے اندر نہ بھرےاستحاضہ کثيرہ : اور کثير کا مطلب ہے کہ پوري روئي خون سے بھر جائے اور اس سے باہر بھي بہہ جائے.

مسئله شماره 405استحاضہ (402)

مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ]

مسئلہ 405 : استحاضہ قلیلہ میں احتیاط واجب کی بناء بر عورت کو ہر نماز کے لئے ایک وضو کرنا چاہئے اور واجب ہے کہ خون کو دوسری جگہوں تک سرایت کرنے سے روکے۔ لیکن روئی اور رومال کا بدلنا واجب نہیں ہے جبکہ احتیاط مستحب ہے کہ بدل لے اور استحاضہ کثیرہ میں تین غسل کرنا واجب ہے ایک نماز صبح کے لئے، ایک نماز ظہر و عصر کے لئے اور ایک نماز مغرب و عشاء کے لئے اور ان نمازوں کو (یعنی ظہر و عصر او رمغرب و عشاء کو ملا کر پڑھے او راحتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کے علاوہ ہر نماز کے لئے وضو (بھی) کرے۔چاہے غسل سے پہلے یاغسل کے بعد۔

مسئله شماره 407مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

استحاضہ قلیلہ کا نماز صبح کے بعدکثیرہ میں بدل جانا

مسئلہ 407: اگر استحاضہ قلیلہ والی عورت نماز صبح کے بعد کثیرہ ہوجائے تو نماز ظہر وعصر کے لئے ایک غسل کرے اور اگر نماز ظہر وعصر کے بعد کثیرہ ہوجائے تو مغرب و عشاء کے لئے ایک غسل کرنا چاہئے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی