مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1437قضا روزوں کے احکام (1427)

کفارہ ادا کرنے کا طريقہ

مسئلہ ۱۴۳۷: یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر دن کا کفارہ الگ الگ فقیر کودے۔ بلکہ چند دنوں کا کفارہ ایک ہی فقیر کودے سکتا ہے اور اگر اتنی روٹی دے جس کا گیہوں ایک مد کے برابر ہو، تب بھی کافی ہے۔ لیکن پیسہ نہیں دے سکتا البتہ اگر یقین ہو کہ فقیر اس پیسے سے روٹی ہی خریدے گاتو دے سکتا ہے۔

مسئله شماره 1465حرام روزے (1462)

اگر تجربہ ہو کہ روزہ ضرر نہيں پہنچائيگا

مسئلہ ۱۴۶۵: اگر ڈاکٹر کہے کہ روزہ تمہارے لئے نقصان دہ ہے لیکن اس کے تجربہ سے ثابت ہے کہ نقصان دہ نہیں ہے تو روزہ رکھے اور گر ضرر معلوم نہ ہو تو ایک دودن تجربہ کرکے دیکھے اس کے بعد او پروا لے قاعدہ کے مطابق عمل کرے۔

مسئله شماره 1516کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جس مال کا خمس نہ ديا ہو اس ميں تصرف جايز نہيں ہے

مسئلہ 1516: انسان جب تک مال کا خمس نہ ديدے اس مال ميں تصرف نہيں کرسکتا، صرف خمس دينے کي نيت کرلينا کافي نہيں ہے اسي طرح يہ بھي نہيں کرسکتا کہ خمس کو اپنے ذمہ ميں لے کر مال ميں تصرف کرنے لگے اور اگر تصرف تو فعل حرام کا ارتکاب کيا اور اگر مال تلف ہوجائے تو بھي اس کا خمس دينا ہوگا.

مسئله شماره 1524کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

ريٹايرمينٹ پرملنےوالي رقم کا حکم

مسئلہ 1524: ريٹا ئرمنٹ پر جو رقم ملتي ہے ياجو کچھ رقم دوبارہ زندگي بسر کرنے کے لئے ملتي ہے يہ سب اسي سال کي امدني ميں شمار ہوگي اگر سال کے اخر تک اس ميں سے کچھ نہ بچے تو خمس واجب نہيں ہے اور اگر کچھ بچ جائے تو اس پر خمس واجب ہے.

مسئله شماره 1528معدنيات (1526)

ہر حال ميں معدن کا خمس دينا ہوگا

مسئلہ 1528: معدني چيزيں خواہ زمين کے او پر ہوں يا نيچے، کسي کي وہ زمين ملکيت ہو يا اس کا کوئي مالک نہ ہو، نکالنے والا مسلمان ہو يا غير مسلمان، بالغ ہو يا نا بالغ ہر صورت ميں اس کا خمس واجب ہے البتہ اگر بچہ ہے تو اس کا ولي خمس نکالے.

مسئله شماره 1531معدنيات (1526)

اس معدن کا حکم جو دوسرے کي ملکيت ميں ہے

مسئلہ 1531: اگر دوسرے کي ملکيت سے کسي معدني چيز کو نکاليں تو جو کچھ بھي ہاتھ ائے گا دہ صاحب زمين کي ملکيت ہوگا اور چونکہ زمين کے مالک نے اس کے نکالنے پر کچھ خرچ نہيں کياہے اس لئے پورے کا خمس دينا ہوگا ہاں اگر اس کام کو مالک کے حکم سے انجام ديا گيا ہے تو اس کا خرچ مالک برداشت کرے گا اور اس خرچ کو در امد سے کم کرکے خمس نکالے گا.

مسئله شماره 1532معدنيات (1526)

بڑے معادن کا حکم

مسئلہ 1532: اگر معدن بڑے معادن ميں سے ہو اور مباح يا ملکي زمين ميں ہو تو حاکم شرع (مجتہد عادل) اس کے نکالنے اور امور مسلمين پر خرچ کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس صورت ميں نکالنے والوں کو حاکم شرع کے نظريہ کي رعايت کرنا ہوگي.

مسئله شماره 1534خرانہ (گنج) (1534)

گنج کےمعاني

مسئلہ 1534: خزانہ اس مال کو کہتے ہيں جس کو زمين يا پہاڑ يا ديوار يا درخت ميں چھپاديا گياہوا در عرف عام ميں اس کو خزانہ کہاجاتاہو.

مسئله شماره 1535خرانہ (گنج) (1534)

جو زمين کسي کي ملکيت نہ ہو اس ميں خزانہ کا ملنا

مسئلہ 1535: جس کو کسي ايسي زمين ميں خزانہ ملے جس کا کوئي مالک نہ ہو اور اس خزانہ کا مالک بھي کسي طرح معلوم نہ ہو سکے تو وہ خزانہ اسي شخص کاہے اس کا خمس نکالنا ضروري ہے اسي طرح اگر خزانہ ايسي زمين ميں ملے جس کو دوسرے سے خريدا ہوا ور يہ معلوم ہو کہ جو لوگ اس زمين کے پہلے مالک تھے يہ ان کا نہيں ہے تو وہ خزانہ اسي کا ہو جائے گا البتہ خمس دينا ہوگا ليکن اگر احتمال ہو کہ سابق مالکان ميں سے کسي کا ہے تو احتياط واجب کي بنا پر جو شخص اس سے پہلے مالک تھا اس کو مطلع کرے اگر معلوم ہوجائے کہ اس کا نہيں ہے تو اس سے پہلے والے مالک کو خبر دے اسي طرح جتنے لوگ اس زمين کے مالک رہے ہوں اور يہ شخص ان کو پہچانتا ہو تو ترتيب وار سب کو مطلع کرے پھر جب معلوم ہوجائے کہ ان ميں سے کسي کا مال نہيں ہے تو خود اس کا مال ہوجائے گا مگر خمس نکالنا واجب ہوگا.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی