شوہر دار عورت سے زنا کرے تو وہ عورت اسپر ہميشہ کيلئے حرام ہوجائيگي
مسئلہ2049: اگر کوئي (معاذ اللہ) شوہر دار عورت سے زنا کرے تو وہ عورت اسپر ہميشہ کيلئے حرام ہوجائيگي يعني اگر اس کا شوہر طلاق بھي ديدے تب بھي زاني اس سے عقد نہيں کرسکتا.
مسئلہ2049: اگر کوئي (معاذ اللہ) شوہر دار عورت سے زنا کرے تو وہ عورت اسپر ہميشہ کيلئے حرام ہوجائيگي يعني اگر اس کا شوہر طلاق بھي ديدے تب بھي زاني اس سے عقد نہيں کرسکتا.
مسئلہ 2050: اگر عورت عدت ميں ہو خواہ عدت رجعي ہو يا بابن اور کوئي اس سے زنا کرے تو وہ عورت زاني پربنابر احتياط واجب حرام ہوجائيگي متعہ کي عدت کے لئے بھي يہي حکم ہے.
مسئلہ 2051: بيوہ جو عدت ميں نہ ہو اگر کوئي اس سے زنا کرے تو بعد ميں اس سے شادي کرسکتا ليکن احتياط مستحب ہے کہ اس وقت نکاح کرے جب زناکے بعد اتنا زمانہ گزرجائے کہ عورت کو حيض اجائے.
null
مسئلہ 2053: شوہر دار عورت سے جان بوجھ کر عقد کرنے پر ضروري ہے کہ اس سے عليحدگي اختيار کرے اور اس کے بعد بھي بنابر احتياط واجب اس سے عقد نہيں کرسکتا چاہے اس سے ہم بستري بھي نہ کي ہو.
مسئلہ 2054: شوہر دار عورت زنا کرانے کي وجہ سے اپنے شوہر پر حرام نہيں ہوتي ليکن اگر وہ عورت توبہ نہ کرے اور اپنے عمل کو جاري رکھے تو بہتر ہے شوہر اس کو طلاق دے ليکن مرد کو عورت کا مہر دينا ہوگا اور اگر وہ عورت زانيہ مشہور ہوجائے تو بنابر احتياط واجب اس کو طلاق ديدے.
مسئلہ 2055: اگر کوئي خدا نخواستہ کوئي شوہر دار عورت سے زنا کرے تو توبہ کرنے کے لئے ضروري نہيں کہ اس کے شوہر کو بھي مطلع کرے بلکہ در گاہ احديت ميں حقيقي توبہ کرے.
مسئلہ 2056:جس لڑکے سے بدکاري کي گئي ہو اس کي ماں، بہن اور لڑکي بد فعلي کرانے والے پر حرام ہيں جس لڑکے سے بد فعلي کي گئي ہے خواہ وہ بالغ ہو يا نابالغ ليکن اگر بدفعلي کرنيلوا لا نابالغ ہو تو حرام نہيں ہے اسطرح اگر شک ہو کہ دخول ہوا يا نہيں تب بھي حرام نہيں ہونگي.
مسئلہ 2057: اگر کوئي کسي کي ماں يا بہن يا لڑکي سے شادي کرنے کے بعد اس شخص سے بد فعلي کرے تو يہ عورتيں جس سے بدفعلي کي گئي اس کي ماں يا بہن يا لڑکي اس پر حرام نہ ہوگي.
مسئلہ 2058: احرام کي حالت ميں خواہ احرام حج کاہو يا عمرے کا عورت سے عقد کرنے پر عقد باطل ہوجاتاہے اور اگر معلوم ہو کہ احرام کي حالت ميں عقد کرنا حرام ہے تو پھرا اس عورت سے عقد بعد ميںبھي نہيں کرسکتا خواہ مجامعت کي ہو يا نہ کي ہو.
مسئلہ 2059: حاجي اگر طواف النساء نہ کرے تو احرام باندھنے کي وجہ سے جو اس کي بيوي حرام ہوگئي تھي مبدل نہ ہوگي يہ بہي حکم عورت کے لئے بھي ہے ہاں اگر بعد ميں طواف النساء کرے تو ايک دوسرے پر حلال ہوجائيں گے.