مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1166دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

نزديک کي چندجگہوں پر دس دن ٹہرنے کا ارادہ کرنا

مسئلہ 1166 : کسی بھی جگہ دس دن ٹھہرنے والے مسافر کو اختیار ہے کہ چند جگہوں پر رہنے کا ارادہ کرے بشرطیکہ ان جگہوں کا فاصلہ کم ہو (مثلا ایک دو کیلو میٹر یا کچھ زیادہ) اور کہا جائے کہ یہ مسافر نہیں ہے اسی طرح بڑے اور چھوٹے شہروں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ یعنی شہر بڑے ہوں یا چھوٹے، مسافر کے احکام کے سلسلہ میں ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔

مسئله شماره 2067عقد دائم کے احکام (2062)

نزديکي ترک کرنے کا حد اکثر وقت

مسئلہ 2067 چار ماہ سے زيادہ بيوي سے ہم بستري کو ترک نہيں کيا جاسکتا بلکہ اگر عورت جوان ہو اور اس مدت ميں خطرہ ہو کہ گناہ ميں مبتلا ہوسکتي ہے تو احتياط واجب ہے کہ وہ طريقہ اختيار کرے جس سے وہ گناہ ميں مبتلا نہ ہوسکے.

مسئله شماره 123نجاسات88

نشہ آور بہنے والي چيز

مسئلہ 123 : شراب اور ہر وہ سيال چيز جو انسان کو مست کردے بناء براحتياط واجب نجس ہے ليکن بھنگ و حشيش جو نشہ آور ہے ليکن ذاتا بہنے والي نہيں ہے وہ پاک ہے چاہے پاني ملاکر اس کو سيال بناليں (پھر بھي پاک ہے) ليکن اس کا استعمال بہرحال حرام ہے.

مسئله شماره 142نجاست کو ثابت کرنا

نظافت کا خيال رکهنا

مسئلہ 142 : طہارت و نجاست سے مربوط مسائل کے علاوہ بھي بدن، لباس، مکان، سواري بلکہ پوري زندگي ميں نظافت و پاکيزگي کاخيال رکھنا مستحب ہے جس طرح کہ رسول اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور ائمہ عليہم السلام اس بات کا بہت خيال رکھتے تھے.

مسئله شماره 484واجب غسل (359)

نفاس

مسئلہ 484 : بچہ کے پہلے ہی جزءکے بطن مادر سے باہر آتے ہی جو خون بھی آئے وہ ”نفاس“ہے اور اس حالت میں عورت کو نفساء کہتے ہیں : اس لئے بچہ کے پیدا ہونے سے پہلے جو خون آئے وہ نفاس نہیں ہے۔

مسئله شماره 490نفاس (484)

نفاس سے پاک ہونے کے بعد عورت کی ذمہ داری

مسئلہ 490 : خون نفاس سے پاک ہونے کے بعد عورت کو غسل کرکے اپنی عبادتوں کو انجام دینا چاہئے اور ولادت کے بعد دس دن کے اندر اگر دوبارہ خون دیکھے تو جن دنوں میں خون دیکھا ہےاور درمیان میں پاک رہی ہے اگر وہ سب دس روز یا اس سے کم ہیں تو سب کا سب نفاس ہے اور بیچ میں جن دنون میں پاک رہی ہے اس کی عبادت بھی صحیح ہے۔

مسئله شماره 486نفساء کے احکام

نفساء کے احکام

مسئلہ 486 : خون نفاس ميں احتياط واجب يہ ہے کہ بچہ کي خلقت پوري ہوچکي ہو بناء بر يں اگر جما ہوا خون رحم سے خارج ہو او ريہ معلوم ہو کہ اگر يہ رحم ميں رتا تو انسان بنتا تو اس عورت کو چاہئے کہ پاک عورتوں والے اعمال بجالائے اور جن چيزوں کو حائض ترک کرتي ہے ان کو ترک کرے.

مسئله شماره 487نفساء کے احکام

نفساء کے احکام

مسئلہ 487 : اگر شک ہو کہ کوئی چیز ساقط ہوئی ہے یا نہیں یا جو کچھ ضائع ہوا ہے اگر وہ رہ جاتا تو انسان بنتا یا نہیں تو جو خون نکلے وہ نفاس نہیں ہے اور جستجو کرنا بھی لازم نہیں ہے۔

مسئله شماره 1796خريد و فروخت کے احکام (1747)

نقد اور ادھار معاملہ

مسئلہ 1796:اگر کسي چيز کو نقد بيچا جائے تو بيچنے والا معاملہ کے بعد رقم کا اور خريد نے والا جنس کا مطالبہ کرسکتاہے اور اپنے قبضہ ميں لے سکتا ہے البتہ مکان، زمين اور اس قم کي چيزوں پر قبضہ کا مطلب يہ ہے کہ اس کو خريد نے والے کے اختيار ميں اس طرح ديد يا جائے کہ وہ تصرف کرسکے اور منقولہ چيزوں مثلا قالين لباس و غيرہ پر قبضہ کا مطلب يہ ہے کہ خريدار کے حوالہ اس طرح کردے کہ اس کا جہاں جي چاہے لي جاسکے کوئي روکنے ٹوکنے والا نہ ہو.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی