مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1940قرض کے شرائط (1939)

مقدار اور جنس معين ہو

مسئلہ1940:قرض ميں مقدار اور مدت و جنس کو معين اور واضع ہونا چاہئے اور قرض دينے والا اور لينے والا دونوں بالغ و عاقل ہوں لا ابالي نہ ہوں اپنے مال ميں تصرف کا حق رکھتے ہوں اور اس کام کو قصد و ارادے سے انجام دين، مذاق، جبر و غيرہ نہ ہو.

مسئله شماره ???

مقدس جگہوں ميں داخل ہونے کے لئے وضو کرنا

??? مقدس مقامات ميں جانے کے لئے غسل کرنامستحب ہے،ان ميں سے مکہ مکرمه ميں داخل هونے سے پهلے يا مکہ مکرمه ميں داخل ہونے کے بعد مسجد الحرام ميں داخل ہونے کے لئے اسي طرح مدينہ منورہ ميں داخل ہونے کے لئے پھر مدينہ پہنچ کر مسجد رسول ميں داخل ہونے کے لئے حرم آئمہ معصومين ميں داخل ہونے کے لئے اور اگر ايک دن ميں کئي مرتبہ مشرف ہو تو صرف ايک غسل کافي ہے اگر کوئي چاہتا ہے کہ ايک ہي دن ميں مکہ مکرمہ ميں داخل ہو کر مسجد الحرام ميں بھي داخل ہو يا مدينہ منورہ ميں داخل ہو کر مسجدالنبي ميں بھي داخل ہو تو صرف ايک غسل کافي ہے اسي طرح زيارت رسول کے لئے اور زيارت آئمہ معصومين کے لئے غسل مستحب ہے چاہے زيارت دور سے کرے يا نزديک سے اور نشاط عبادت کے لئے اور سفر پر جانے کے لئے بھي اس قصيد و اميد پر کہ مقبول و مطلوب پروردگار ہے غسل مستحب ہے?

مسئله شماره 609مستحب غسل(608)

مقدس جگہوں ميں داخل ہونےکے ليے غسل کرنا

609 مقدس مقامات ميں جانے کے لئے غسل کرنامستحب ہے،ان ميں سے مکہ مکرمه ميں داخل هونے سے پهلے يا مکہ مکرمه ميں داخل ہونے کے بعد مسجد الحرام ميں داخل ہونے کے لئے اسي طرح مدينہ منورہ ميں داخل ہونے کے لئے پھر مدينہ پہنچ کر مسجد رسول ميں داخل ہونے کے لئے حرم آئمہ معصومين ميں داخل ہونے کے لئے اور اگر ايک دن ميں کئي مرتبہ مشرف ہو تو صرف ايک غسل کافي ہے اگر کوئي چاہتا ہے کہ ايک ہي دن ميں مکہ مکرمہ ميں داخل ہو کر مسجد الحرام ميں بھي داخل ہو يا مدينہ منورہ ميں داخل ہو کر مسجدالنبي ميں بھي داخل ہو تو صرف ايک غسل کافي ہے اسي طرح زيارت رسول کے لئے اور زيارت آئمہ معصومين کے لئے غسل مستحب ہے چاہے زيارت دور سے کرے يا نزديک سے اور نشاط عبادت کے لئے اور سفر پر جانے کے لئے بھي اس قصيد و اميد پر کہ مقبول و مطلوب پروردگار ہے غسل مستحب ہے.

مسئله شماره 415مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

مقدمات اور مستحبات نماز کو انجام دینا

مسئلہ 415: مستحاضہ کو غسل یاوضو کے بعد فورا نماز میں مشغول ہوجانا چاہئے البتہ اذان و اقامت کہنے ، نماز سے پہلے کی دعاؤں کو پڑھنے، بلکہ معمول کے مطابق جماعت کے انتظار میں کوئی حرج نہیں ہے اور خود نماز میں بھی مستحبات کو مثلا قنوت وغیرہ کو پڑھ سکتی ہے۔

مسئله شماره 1737استطاعت کے احکام (1735)

مقروض انسان کي استطاعت کے شرائط

مسئلہ 1737: جو مقروض شخص حج کے اخراجات رکھتا ہو ليکن قرض دينے کے بعد حج پر قدرت نہ رکھتا ہو تو وہ مستطيع نہيں ہے ہاں قرض خواہ اگر جلدي نہ رکھتا ہو اور اس کو بھي اطمينان ہو کہ بعد ميں قرض ادا کرسکتا ہے تب مستطيع ہے.

مسئله شماره 1984ضمانت کے شرائط اور احکام (1978)

مقروض کي اجازت کے بغير ضمانت

مسئلہ 1984: اگر کوئي مقروض کي اجازت کے بغير اس کي ضمانت کرلے کہ اس کے قرضہ کاميں ضامن ہوں تو مقروض سے کچھ نہيں لے سکتا، ہاں اگر مقروض کي اجازت سے ضامن بري ہوا تو قرض ادا کرنے کے بعد مقروض سے اپني رقم کا مطالبہ کرسکتا ہے.

مسئله شماره 1707زکات فطرہ(1692)

ملازم اور کام کرنے والوں کافطرہ

مسئلہ 1707: انسان اگر کسي کو ملازم رکھے اور اس سے شرط کرے کہ تمھا را خرچ بھي ميں دو ں گا تو اس کا فطرہ بھي دينا ہوگا ليکن کاريگر جس کا خرچ مالک ديتا ہو (يعني تنخواہ ديتاہو) اس کا فطرہ مالک پر واجب نہيں ہے اسي طرح وہ مہمانخانہ جہاں کام کرنے والے اپنا کھانا کھاتے ہيں ان کا فطرہ انھيں پر ہے صاحب کار (مالک ) پر نہيں ہے.

مسئله شماره 1765حرام و باطل معاملات (1752)

ملاوٹ والي چيزوں کا خريد و فروخت کرنا

مسئلہ 1765: ملاوٹ والي چيز، مثلا چربي ملا ہوا گھي کو اگر معين کرکے بيچے مثلا اس طرح کہے: اس گھي کو بيچتاہوں تو خريدار جب بھي اس بات کي طرف متوجہ ہوجائے معاملہ کو فسخ کرسکتا ہے ليکن اگر معين نہ کيا ہو مثلا اس طرح کہے: ايک کلو گھي بيچتاہوں اور ديتے وقتي چربي ملا ہوا گھي دے تو خريدار اس کو واپس کرکے صحيح جنس لے سکتاہے.

مسئله شماره 1165دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

ملاک و معيار دس دن ہيں نہ دس رات

مسئلہ 1165 :قصد اقامت کے لئے دس دن رہنا ضروری ہے پہلی رات اور آخری رات کا قیام ضروری نہیں ہے اس لئے اگر کوئی پہلے دن اذان صبح سے لے کر دسویں دن غروب آفتاب تک کہیں رہے تو نماز پور ی پڑھے (یعنی دس دن اور9 رات قیام کرے) اسی طرح اگر پہلے دن ظہر سے لے کر گیارہویں دن کے ظہر تک قیام کرے تب بھی نماز پوری ہوگی۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی