مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1586زکات (1586)

مال کي زکات کے احکام

1586: نو (9) چيزوں ميں زکوة واجب ہے .1گہوں .2جو .3خرما .4انگور .5سونا.6چاندي /7بھيڑ .8گائے (بھينس )9اونٹ .اگر کوئي شخص ان نو چيزوں ميں سے کسي ايک کا مالک ہے تو بعد ميں بيان کئے جانے والے شرائط کے ساتھ ايک معين مقدار (ا.تندہ بيان کئے جانے والے مسائل ميں ) ان مصارف ميں خرچ کرے جوبيان کئے جائيں گے ليکن مستحب ہے کہ سرمايہ کار وبار ملازمت اور تجارت سے بھي ہر سال زکوة ديں اسي طرح (گيہو ں ،جَو ،کھجور،کشمش کے علاوہ ) تمام غلوں زکوة مستحب ہے.

مسئله شماره 1693زکات فطرہ(1692)

مالدار سے مراد کون شخص ہے؟

مسئلہ 1693: مالدار سے مراد وہ شخص ہے جو اپنے اہل و عيال کے سال بھر کا خرچ رکھتا ہوچاہے وہ کار و بار سے حاصل ہو تا ہو (يا ملازمت و غيرہ سے)اور جو ايسا نہ ہو وہ فقير ہے اس پر زکوة فطرہ واجب نہيں ہے وہ خود زکوة فطرہ لے سکتا ہے.

مسئله شماره 1878کرائے کے مختلف مسائل (1862)

مالک اور کرايہ دار باہمي رضا مندي سے اجارہ کو ختم کر سکتے ہيں

مسئلہ 1878: مالک اور کرايہ دار با سمي رضامندي سے اجارہ کو ختم کرسکتے ہيں اسي طرح قرارداد ميں اگر کسي ايک کو يا دونوں کو معاملہ توڑنے کا حق ديا گيا ہو تو اس کے مطابق اجارہ کو توڑ سکتے ہيں.

مسئله شماره 1904مساقات کے احکام(1901)

مالک يا باغ دارکے مرجانے کي صورت ميں مساقات کا حکم

مسئلہ 1904: مالک کے مرنے سے مساقات ختم نہيں ہوتي اس کے ورثا اس کي جلگہ لے ليں گے ليکن اگر وہ شخص مرجائے جس کے ذمہ درختوں کي نگہداشت تھي اور يہ شرط رہي ہو کہ وہي بذات خود کام کرے تو معاوضہ ختم ہوجاتاہے ليکن اگر اس قم کي شرط نہ ہو تو اس کے قائم مقام ہوں گے.

مسئله شماره 1884کرائے کے مختلف مسائل (1862)

مالک يا کرايہ دار کے مرنے سے اجارہ باطل نہيں ہوتا

مسئلہ 1884:مالک يا کرايہ دار کے مرنے سي اجارہ باطل نہيں ہوتا بلکہ وہ حق کرايہ کي مدت تک ورثہ کو حاصل ہوجاتا ہے ليکن اگرشرط ہو کہ صرف کرايہ داري اسے استفادہ کرسکتا ہے دوسرا نہيں تو مالک کو حق ہے کہ کرايہ دار کے مرنے کے بعد باقيماندہ مدت کو ختم کردے.

مسئله شماره 2002امانت کے شرائط اور احکام (1994)

مالک کي معين کي گئي جگہ کو تبديل کرنا

مسئلہ 2002:اگر مالک خود ہي امانت کي جگہ کو معين کردے اور امانت دار سے کہدے يہاں سے مال کہيں اور منتقل نہ کرنا تو امانت دار دوسري جگہ منتقل کرنے کا حق نہيں رکھتا ہاں اگر وہ جانتا ہو کہ امانت رکھوا نے والے کي نظر ميں يہ جگہ بہتر تھي اس لئے دوسري جگہ منتقل کرنے سے دوکاتھا اور اب احتمال ہو کہ يہ جگہ غير محفوظ ہے تو منتقل کرسکتاہے ليکن اگر معلوم نہ ہو کہ امانت رکھوانے والے نے کيوں اس جگہ کا انتخاب کياہے اور دوسري جگہ لے جانے سے دوکا ہے تو ايسي صورت ميں اگر دوسري جگہ لے جائے اور مال تلف ہوجائے تو بنابر احتياط واجب اس کا عوض دے.

مسئله شماره 1245نماز جماعت کے شرائط (1236)

ماموم، امام سے آگے نہ کھڑا ہو

مسئلہ 1245 : اگر ماموم امام سے آگے کھڑا ہو خواہ ابتدائے جماعت میں یا اثنائے جماعت میں تو اس کی نماز باطل ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ برابر بھی کھڑا نہ ہو بلکہ امام سے تھوڑا ساپیچھے کھڑا ہو اور پوری نماز میں اس کی۔ یعنی پیچھے رہنے کی۔ رعایت ضروری ہے۔ یہاں تک کہ رکوع و سجود میں پیچھے ہی رہے۔

مسئله شماره 392غسل کے احکام

مانع [رکاوٹ] کا دور کرنا

مسئلہ392۔ غسل کرتے وقت جوچیزیں بدن تک پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ ہو ان کا دور کر دینا ضروری ہے اور اگر رکاوٹ موجود هونے کا عقلی احتمال ہو تو تحقیق کرے تاکه مطمئن هوجاے که رکاوٹ نہیں ہے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی