مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1193قضا نماز (1193)

کافر پر مسلمان ہونے کے بعد قضا نمازيں واجب نہيں ہيں

مسئلہ 1193 : جو شخص واجب نماز کو اس کے وقت میں نہ پڑھے اس پر اس نماز کی قضا واجب ہے چاہے اس نے پورے وقت سوجانے کی وجہ سے یابیماری یا مستی کی وجہ سے نماز نہ پڑھی ہو۔ لیکن جو شخص پورے وقت بے ہوش رہا ہو اس پر قضا واجب نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کافر مسلمان ہوجائے تو حالت کفر کی نمازوں کی قضا واجب نہیں ہے اور حائض یا نفساء عورت سے حیض و نفاس میں جو نماز چھوٹ گئی ہے اس کی بھی قضا واجب نہیں ہے۔

مسئله شماره 1195قضا نماز (1193)

کيا واجب نمازوں کي قضا فورا ہے

مسئلہ 1195 : جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں ان کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔ لیکن فورابجا لانا بھی واجب نہیں ہے البتہ اگر ایک یا دو نماز اس سے پہلے قضا ہوئی ہو تو احتیاط واجب ہے کہ اسي دن کي [ادا] نماز سے پہلے ،قضا نماز کو پڑھے۔

مسئله شماره 1199قضا نماز (1193)

جس کو اپني قضا نمازوں کي تعداد کاعلم نہ ہو

مسئلہ 1199 : جس کی کئی نمازیں قضا ہوں اور ان کی تعداد نہ جانتا ہو مثلا اس کو معلوم نہیں ہے کہ دو دن کی نماز چھوٹی ہے یا تین دن کی تو اس کے لئے کم مقدار پر اکتفا کر لینا کافی ہے لیکن اگر پہلے اس کو تعداد معلوم رہی ہو لیکن سہل انگاری[کوتاہی ] کی وجہ سے بھول گیا تو احتیاط واجب ہے کہ زیادہ مقدار کو پڑھے۔

مسئله شماره 1200قضا نماز (1193)

گذشتہ دن کي قضا نمازوں کو آج کي ادا نمازوں پر مقدم کر سکتا ہے

مسئلہ 1200 : جس کے ذمہ پہلے دنوں کی قضا نمازیں ہوں وہ قضا نمازوں کی ادائیگی سے پہلے روزانہ کی ادا نماز کوپڑھ سکتا ہے لیکن اگر ادا نماز سے پہلے کی ایک یا دو نمازیں ہوں تو بناء بر احتیاط واجب ادا نماز سے پہلے قضاپڑھ لے۔

مسئله شماره 1203قضا نماز (1193)

قضا نمازوں کو جماعت کے ساتھ پڑھنا

مسئلہ 1203 : قضا نمازوں کو جماعت کے ساتھ بھی پڑھا جا سکتا ہے چاہے امام جماعت کی نماز ادا ہو یا قضا ۔ لیکن احتیاط واجب یہی ہے کہ دونوں ایک ہی نماز پڑھیں مثلا نماز ظہر کی قضا، ظہر کے ساتھ اور عصر کی قضا نماز عصر کے ساتھ پڑھے۔

مسئله شماره 1204قضا نماز (1193)

مميز بچے کو نماز پڑھنے اور قضا نمازوں کي تشويق کرنا مستحب ہے

مسئلہ 1204 : ایسا بچہ جو نیک و بد کو سمجھتا ہو اس کو نماز اور دیگر عبادتوں کا عادی بنانا مستحب ہے۔ بلکہ اس کو قضا نمازوں کی تشویق (شوق دلانا) بھی مستحب ہے۔ لیکن اس بات کا لحاظ رہے کہ بچہ کو اس طرح عادی نہ بنائیں کہ اسکی نا رضایتی کا سبب بن جائے اور وہ نماز سے بیزار ہوجائے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی