مسافر کي نماز کے مستحبات
مسئلہ 1191 : مسافر کے لئے مستحب ہے کہ بہ امید ثواب پروردگار ہر قصر نماز کے بعد تیس مرتبہ سبحان اللہ والحمد للہ، ولا الہ الا اللہ ، واللہ اکبر پڑھے۔
مسئلہ 1191 : مسافر کے لئے مستحب ہے کہ بہ امید ثواب پروردگار ہر قصر نماز کے بعد تیس مرتبہ سبحان اللہ والحمد للہ، ولا الہ الا اللہ ، واللہ اکبر پڑھے۔
مسئلہ 1193 : جو شخص واجب نماز کو اس کے وقت میں نہ پڑھے اس پر اس نماز کی قضا واجب ہے چاہے اس نے پورے وقت سوجانے کی وجہ سے یابیماری یا مستی کی وجہ سے نماز نہ پڑھی ہو۔ لیکن جو شخص پورے وقت بے ہوش رہا ہو اس پر قضا واجب نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کافر مسلمان ہوجائے تو حالت کفر کی نمازوں کی قضا واجب نہیں ہے اور حائض یا نفساء عورت سے حیض و نفاس میں جو نماز چھوٹ گئی ہے اس کی بھی قضا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ 1194 : جس شخص کو وقت گزرنے کے بعد معلوم ہو کہ پڑھي ہوئي نمازباطل تھي تو اس نماز کي قضا اس پرواجب ہے.
مسئلہ 1195 : جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں ان کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔ لیکن فورابجا لانا بھی واجب نہیں ہے البتہ اگر ایک یا دو نماز اس سے پہلے قضا ہوئی ہو تو احتیاط واجب ہے کہ اسي دن کي [ادا] نماز سے پہلے ،قضا نماز کو پڑھے۔
مسئلہ 1196 : جس کے ذمہ قضا نمازيں ہوں وہ مستحبي نمازيں پڑھ سکتا ہے قضا نمازيں نماز يوميہ سے پہلے اور اس کے بعد بھي پڑھي جاسکتي ہيں.
مسئلہ 1198 : قضا نمازوں میں- سوائے اسی دن کی ظہر و عصر اور مغرب وعشا کی نماز کے- ترتیب واجب نہیں ہے۔
مسئلہ 1199 : جس کی کئی نمازیں قضا ہوں اور ان کی تعداد نہ جانتا ہو مثلا اس کو معلوم نہیں ہے کہ دو دن کی نماز چھوٹی ہے یا تین دن کی تو اس کے لئے کم مقدار پر اکتفا کر لینا کافی ہے لیکن اگر پہلے اس کو تعداد معلوم رہی ہو لیکن سہل انگاری[کوتاہی ] کی وجہ سے بھول گیا تو احتیاط واجب ہے کہ زیادہ مقدار کو پڑھے۔
مسئلہ 1200 : جس کے ذمہ پہلے دنوں کی قضا نمازیں ہوں وہ قضا نمازوں کی ادائیگی سے پہلے روزانہ کی ادا نماز کوپڑھ سکتا ہے لیکن اگر ادا نماز سے پہلے کی ایک یا دو نمازیں ہوں تو بناء بر احتیاط واجب ادا نماز سے پہلے قضاپڑھ لے۔
مسئلہ 1202 : کسی زندہ آدمی کی قضا نمازیں اس کی زندگی میں کوئی بھی نہیں پڑھ سکتا خواہ وہ زندہ آدمی معذور ہو ہاں اس کے مرنے کے بعد پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ 1203 : قضا نمازوں کو جماعت کے ساتھ بھی پڑھا جا سکتا ہے چاہے امام جماعت کی نماز ادا ہو یا قضا ۔ لیکن احتیاط واجب یہی ہے کہ دونوں ایک ہی نماز پڑھیں مثلا نماز ظہر کی قضا، ظہر کے ساتھ اور عصر کی قضا نماز عصر کے ساتھ پڑھے۔
مسئلہ 1204 : ایسا بچہ جو نیک و بد کو سمجھتا ہو اس کو نماز اور دیگر عبادتوں کا عادی بنانا مستحب ہے۔ بلکہ اس کو قضا نمازوں کی تشویق (شوق دلانا) بھی مستحب ہے۔ لیکن اس بات کا لحاظ رہے کہ بچہ کو اس طرح عادی نہ بنائیں کہ اسکی نا رضایتی کا سبب بن جائے اور وہ نماز سے بیزار ہوجائے۔
مسئلہ 1206 : اگر کوئی دوسرا شخص قضا نمازوں اور روزوں کو ادا کردے تو بڑے بیٹے سے ساقط ہیں۔