مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1840صلح کے احکام (1840)

صلح کے معني

مسئلہ 1840:صلح کا مطلب يہ ہے: انسان کسي ايسے معاملے ميں جس ميں اختلاف ہو يا اس ميں نزاع و اختلاف کا امکان ہو دوسرے سے اس طريقہ سے اتفاق کرے کہ اپنے مال يا منفعت کا کچھ حصہ دوسرے کو ديدے يا اپنا حق دوسرے کو ديدے يا اپنا مطالبہ يا حق چھوڑدے اور دوسرا بھي اس کے مقابلہ ميں اپنے مال يا منفعت کا کچھ حصہ اس کو ديدے يا اپنا مطالبہ با حق چھوڑدے اس کو(صلح معوض) کہتے ہيں اور اگر يہ اجازت کسي عوض کے بغير ہو تو صلح (غير معوض) کہتے ہيں.

مسئله شماره 2428بينکي معاملات اور قرض حسنہ (وغيرہ) (2420)

صندوق قرض الحسنہ کا سرمايا گزاري کرنا

مسئلہ 2428: بعض صندوقہا ئے قرض الحسنہ والے اپنے اصلي سرمايہ کي کچھ رقم تجارت و غيرہ ميں لگاديتے ہيں تا کہ اس کي امدني سے مصارف صندوق يا جلنے کي صورت ميں ہونے والے اخراجات يا قرضوں کي قسطوں کو پورا کريں يہ کام اس وقت جائزہے جب امانت گزاروں کو اس کي اطلاع ہو اور انہوں نے اجازت بھي ديدي ہو اور حاصل ہونے والي امدني بھي صرف بينکوں کے اخراجات ميں خرچ ہو.

مسئله شماره 1791صيغہ ?خريد و فروخت (1789)

صيغہ جاري کرتے وقت قصد انشاء

مسئلہ1791: صيغہ جاري کرتے وقت دونوں کا قصد انشاء کرنا ضروري ہے يعني دونوں کا مقصد صيغہ جاري کرنے سے خريد و فروخت ہو اسي طرح جہاں عملي طور سے يہ کام انجام دياجائے وہاں بھي قصد انشاء کرنا ضروري ہے.درخت پر لگے پھلوں کا بيچنا.

مسئله شماره 1789خريد و فروخت کے احکام (1747)

صيغہ ?خريد و فروخت

مسئلہ 1789: بيچنے والا اور خريد نے والا دونوں جس زبان سے واقف ہوں اسي زبان ميں صيغہ جاري کرسکتے ہيں اس لئے اگر بيچنے والا اردو ميں کہے: ميں نے اس جنس کو فلاں قيمت پر ہيچ ديا اور خريدار کہے:ميں نے قبول کيا، تو صحيح ہے اسي طرح کسي بھي ايسي عبارت ميں معاملہ کيا جاسکتا ہے جو اس مطلب کو ادا کرے ليکن اگر صيغہ نہ جاري کياجائے بلکہ بيچنے والا بيچنے کي نيت سے خريدار کودے اور وہ اسي نيت سے لے تو کافي ہے(بشرطيکہ معاملہ کے تمام دوسرے شرائط موجود ہوں).

مسئله شماره 2136طلاق کے شرایط (2135)

صيغہ کے شرائط

مسئلہ 2136:احتياط واجب ہے کہ صيغہ طلاق صحيح عربي ميں جاري کياجائے اور واجب ہے کہ دو عادل مرد اس کو سنيں اگر خود شوہر صيغہ طلاق جاري کرے اور مثلا اس کي بيوي کا نام فاطمہ ہو تو اس طرح کہے: زوجتي فاطمہ طالق يعني ميري بيوي فاطمہ کو طلاق ہے اور اگر دوسرے شخص کو صيغہ جاري کرنے کا وکيل مقرر کرے تو وکيل اس طرح صيغہ جاري کرے:.زوجہ موکلي فاطمہ طالق يعني ميرے موکل کي بيوي فاطمہ کو طلاق ہوگئي.

مسئله شماره 1978ضمانت کے شرائط اور احکام (1978)

ضامن اور قرض خواہ دونوں کو بالغ اور عاقل ہونا ضروري ہے

مسئلہ 1978: ضامن اور قرض خواہ دونوں کو بالغ اور عاقل ہونا ضروري ہے کسي نے ان کو مجبور نہ کيا ہو نيز دونوں لا ابالي اور احمق نہ ہوںجس قرض خواہ کو ديواليہ ہوجانے کي وجہ سے حاکم شرع نے اس کے اموال ميں تصرف سے روک ديا ہو وہ اپنے ديئے ہوئے قرض کو کسي دوسرے کے ذمے منتقل نہيں کرسکتا.

مسئله شماره 1629بھيڑ کا نصاب (1628)

ضروري نہيں ہےکہ بھيڑوں کي زکات ميں اسي بھيڑ کودياجائے

مسئلہ 1629: يہ ضروري نہيں ہے کہ بھيڑوں کي زکوة ميں اسي بھيڑ کو دياجائے بلکہ اگر دوسري بھيڑ ديدے جب بھي کافي ہے اسي طرح بھيڑ و گائے و اونٹ کے بدلے انکي قيمت بھي دے سکتاہے ليکن اگر مستحق کے لئے حيوان (بھيڑ مثلا) ہي کا دينا مفيد ہو تو احتياط يہي ہے پھربھيڑ ہي دے.

مسئله شماره 114کافر (113)

ضروريات دين ميں وسوسه کرنے والے کا حکم

مسئلہ 114: جو لوگ خدا اور رسول اکرم (ص) پر ايمان تو رکھتے ہيں مگر کبھي کبھي وسوسہ پيدا ہوجاتا ہے اور وہ اس کے لئے تحقيق کرتے ہيں مطالعہ کرتے ہيں تو وہ پاک ہيں يہ وسوسہ ضرر رساں نہيں ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی