مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 959سجدے (944)

جو شخص پيشاني زمين پر نہ رکھ سکتا ہو

مسئلہ 959: جو شخص پیشانی زمین پرنہ رکھ سکتا اسکو چاہئے کہ جتنا جھک سکتا ہو اتنا تو جھک جائے اور سجدہ گا یا کوئی ایسی چیز جس پر سجدہ صحیح ہو اس کو اونچائی پر رکھ لے تاکہ پیشانی اس تک پہنچ جائے اور اس پر سجدہ کرے۔ ہتھیلیوں، گھٹنوں، پیروں کے انگوٹھوں کو حسب معمول زمین پر رکھے اور اگر جھک نہ سکتا ہو تو سر سے اشارہ کرے یہ بھی ممکن نہ ہو توآنکھوں سے اشارہ کرے یعنی سجدہ کی نیت سے آنکھوں کو بند کرے اور سر اٹھا نے کی نیت سے کھول دے اور ہر صورت میں احتیاط واجب ہے کہ سجدہ گاہ کو اٹھا کر پیشانی پر رکھے اور اگر ان میں کچھ بھی نہیں کر سکتا تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اپنے دل میں سجدہ کی نیت کرے۔

مسئله شماره 960سجدے (944)

سجد ہ کي جگہ سے پيشاني کا بلند ہونا

مسئلہ 960 : اگر پيشاني سجدہ کي جگہ سے بے اختيار اٹھ کر پھر سجدہ گاہ پر پہونچ جائے تو ايک سجدہ شمار ہوگا چاہے ذکر سجدہ کيا ہو يا نہ کياہو ليکن اگر پيشاني کو اختياري طور سے اٹھايا ہو تو اگر ذکر سے پہلے اور عمدا ہو تو تب اس کي نماز باطل ہے ورنہ کوئي حرج نہيں ہے.

مسئله شماره 961سجدے (944)

تقيہ

مسئلہ 961 : تقیہ کی صورت میں فرش وغیرہ پر سجدہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ نماز کے لئے دوسری جگہ جائے تاکہ سجدہ گاہ پر سجدہ کرسکے۔ البتہ اگر وہیں پر پتھر یا [کھجور وغیرہ کے پھنٹوں کی نہ کہ پلاسٹک کی ] چٹائی پر سجدہ کرنا ممکن ہو تو واجب ہے کہ ایسا کرے۔

مسئله شماره 962سجدے (944)

ايسي چيز پر سجدہ جس پر بدن ساکن نہ رہتا ہو

مسئلہ 962 : کسی ایسی چیز پر سجدہ کرنا کہ جس پر بدن ساکن نہیں رہ سکتا ہو اشکال رکھتا ہے۔ لیکن جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے اگر کشتی یا ریل وغیرہ میں حالت حرکت میں واجبات نماز کی رعایت کرسکتا ہے تو نماز صحیح ہے اور اگر گدا یا کسی دوسری چیز پر سجدہ کرے کہ ابتداء میں وہ متحرک ہے لیکن بعد میں رک جاتی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

مسئله شماره 963سجدے (944)

گيلي زمين پر سجدہ

مسئلہ 963 : اگر زمين گيلي ہو کہ سجدہ کرتے وقت بدن اور لباس آلودہ ہوجائے گا تو کھڑے ہو کر نماز پڑھے اورسجدہ کے لئے سر سے اشارہ کرے.

مسئله شماره 965سجدے (944)

وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے

مسئلہ 965 : سجدے کے وقت پيشاني زمين پر ہو يا ان چيزوں پر ہو جو زمين سے اگتي ہيں جيسے لکڑي اور درختوں کے پتے ليکن وہ چيزيں جو کھانے اور پہننے کے کام آتي ہيں ان پر سجدہ جائز نہيں ہے چاہے وہ زمين سے اگتي ہوں اور اسي طرح دھاتوں مثلا سونا، چاندي پر سجدہ کرنا باطل ہے البتہ معدني پتھروں پر جيسے سنگ مر مر، سنگ سفيد، سنگ سياہ بلکہ عقيق پر بھي سجدہ کرنے ميں کوئي اشکال نہيں ہے.

مسئله شماره 967وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے(965)

گھاس پھوس پر سجدہ

مسئلہ 967 : گھاس وغیرہ جو زمین سے اگتی ہیں اور حیوانوں کی غذا ہیں ان پر سجدہ کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے اسی طرح ان پھولوں پر بھی سجدہ کیا جاسکتا ہے۔ جو انسان کی غذا نہیں ہے۔ لیکن وہ پھول اور گھاس جو دواؤں میں استعمال ہوتی ہے جیسے گل بنفشہ، گل گاؤ زبان بناء بر احتیاط واجب ان پر سجدہ صحیح نہیں ہے۔ اسی طرح اس گھاس پر سجدہ صحیح نہیں ہے۔ جو بعض شہروں میں کھائی جاتی ہے اور بعض میں نہیں۔

مسئله شماره 971وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے(965)

جب ايسي چيز نہ ہو جس پر سجدہ صحيح ہے

مسئلہ 971 : اگر ایسی چیز نہ ہو جس پر سجدہ صحیح ہے یا گرمی یاسردی کی وجہ سے اس پر زیادہ دیر سجدہ نہیں کرسکتا تو وہ اپنے لباس پر سجدہ کرے اگر کتان یا روئی سے بنایا گیا ہو اور اگر کسی دوسری چیز سے بنایاگیا ہو(مثلا اون سے)تو اسی پر یاقالین یا اس کی مانند چیز پر سجدہ کرے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو دھاتوں پر اور معدنی چیزوں پر سجدہ کرے اور اگر کوئی ایسی چیز ملتی ہی نہیں جس پر سجدہ کرسکے تو اپنی ہتھیلی کی پشت پر سجدہ کرے۔ بناء براین ہتھیلی کی پشت وہ آخری چیز ہے کہ جس پر سجدہ کیا جاسکتا ہے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی