مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 269ہاتھوں کا دھونا (263)

سر کا مسح

مسئلہ269۔ ہاتھوں کودھونے کے بعد وضو کے پانی کی تری جو ہاتھ میں رہ گئی ہے اسی سے سرکے اگلے حصہ کا مسح کرنا چاہئے اور احتیاط واجب هے که (مسح) داہنے ہاتھ سے ہو اور بهتر یه هے که اوپر سے نیچے کی طرف ہاتھ کھینچے ویسے نیچے سے اوپر کی طرف کھینچنے میں بھی اشکال نهیں هے

مسئله شماره 1365روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

سر کو پاني ميں ڈبونا

مسئلہ ۱۳۶۵: احتیاط واجب کی بناء پرروزہ دار پورے سرکو پانی میں نہ ڈبوئے چاہے پورا بدن پانی سے باہر ہی ہو۔ اس کے بر خلاف اگر پورا بدن اور تھوڑا ساسر پانی کے اندر ہوتو روزہ باطل نہ ہوگا۔ بہنے والی چیزوں۔ مثلا گلاب جل اور مضاف پانی و غیرہ۔ میں سرکے ڈبونے کا حکم وہی ہے جو مطلق پانی میں ڈبونے کاہے۔

مسئله شماره 270سر کا مسح ((270

سر کے مسح کی واجب مقدار

مسئلہ 270 سر کا اگلا حصه جو پيشاني کے اوپر هے وهي مسح کي جگہ ہے اوراس کي جس جگہ پر اورجتنامسح ہوجائے کافي ہے ليکن احتياط مستحب يہ ہے کہ لمبائي ميں ايک انگلي کے برابراورچوڑائي ميں تين انگليوں کے برابرمسح کرے.

مسئله شماره 1830شرکت کے احکام (1825)

سرمايہ کے اعتبار سے شرط کرنا

مسئلہ 1830: ہر شريک اپنے سرمايہ کے اعتبار سے فائدے اور نقصان کا ذمہ دار ہو (ہاں اگر قرار داد ميں کوئي مخصوص شرط رکھي ہو تو اور بات ہے) اس بنا پر جس شريک کا سرمايہ دوسرے کے مقابلے ميں و گناہو گا اس کا نفع بھي و گنا اور نقصان بھي ڈگنا ہوگا ديسے اگر شريک حضرات منافع برابر رکھنا چاہيں تو يہ بھي کرسکتے ہيں.

مسئله شماره 229تبعيت (228)

سرکہ ہونے کے بعد شراب کے برتن کا حکم

مسئلہ 229 : اگر شراب سرکہ بن جائے توجہاں تک شراب یا انگور جوش کھاتے ہوئے برتن میں لگا ہے وہ بھی ضمنا پاک ہوجائے گا اور اگر ڈھکّن تک رطوبت پہونچی ہے تو سرکہ بننے کے بعد وہ ڈھکّن بھی پاک ہوجائے گا۔ لیکن اگر جوش کھاتے وقت برتن سے نکل کر اس کی پشت پر لگ جائے تو سرکہ ہونے کے بعد برتن کی پشت پاک نہیں ہوگی۔

مسئله شماره 2429جديد مسائل جو ہمارے زمانے ميں زياده ضروري ہيں (2420)

سفتہ

مسئلہ 2429: سفتہ (پرونوٹ) کاغذ کے اس ورقہ کو کہتے ہيں جو رقم نہيں ہوتي ليکن قرض کي سند ہوتي ہے اسي لئے معاملہ اس کاغذ پر نہيں ہوتا پرونوٹ کي دوقسميں ہيں1 حقيقي: مقروض شخص اپنے قرضہ کے مقابلہ ميں قرض خواہ کو يہ کاغذ ديتاہے2 دوستانہ: کوئي بھي شخص کسي کو يہ کاغذ دے سکتاہے مگر اس کا مقروض نہيں ہو تا اور اس کاغذ کے دينے کا مقصد صرف يہ ہوتاہے کہ يہ شخص کسي تيسرے شخص تيسرے شخص کو يہ کاغذ دے کر (کاغذ پر لکھي ہوئي رقم) سے کچھ کم کرکے باقي رقم اس تيسرے ا?دمي سے نقد لے لے

مسئله شماره 1120نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

سفر آٹھ فرسخ شرعي سے کم نہ ہو

مسئلہ 1120 : جس کی آمد و رفت آٹھ فرسخ ہو(یعنی تقریبا 43 کیلو میٹر) اسکو چاہئے کہ نماز کو قصر پڑھے۔ خواہ جانا چارفرسخ(5/21 کیلو میٹر تقریبا)ہو یا کم ہو یا زیادہ ہو۔ پس آمد و رفت ملا کر آٹھ فرسخ ہونا چاہئے خواہ اسی دن یا رات کو پلٹ آئے یا کچھ فاصلہ کے بعد پلٹے نماز قصر رہے گی۔ ہاں اگر اس مسافت کے درمیان میں دس دن رکنے کا قصد کرے تو قصر نہیں ہوگی۔

مسئله شماره 1443مسافر کے روزے کے احکام (1440)

سفر ميں روزہ رکھنے کا حکم

مسئلہ ۱۴۴۳: اگر روزہ کی نذرکرے لیکن اس کا دن معین نہ کرے تو اس روزہ کو سفر میں نہیں رکھ سکتا۔ چاہے نذر کرلے کہ فلاںمعین دن کو سفر میں روزہ رکھوں گا یا نذر کرے کہ فلاں دن روزہ رکھوں گا خواہ سفر میں ہوں یا وطن میں ، ایسی نذر میں اشکال ہے۔

مسئله شماره 255برتنوں کے احکام (246)

سفيد سونا

مسئلہ 255 :بناء براحتیاط واجب ”سفید سونا“ بھی سرخ اور زرد سونے کے حکم میں ہے اگر اس کو سونا کہا جاتا ہو ليکن پیتل جو که ايک الگ دهات سے اس مين کھانے ميں کوئي اشکال نهيں هے ۔

مسئله شماره 990قیام کی حالت میں بدن کوسیدھارکھے (895)

سلام

مسئلہ 990۔ تمام نمازوں کی آخری رکعت میں تشہدکے بعدسلام کہناواجب ہے۔ سلام کے تین صیغه هیں :”السلام علیک ایہاالنبی ورحمةاللہ وبرکاتہ السلام علیناوعلی عباداللہ الصالحین السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ“۔صرف تیسرا سلام واجب هے اور اسی پر قناعت کی جاسکتی هے. البته فقط دوسرے سلام پر اکتفا کرنا مشکل هے. پهلا سلام مستحب هے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی