زراعت کو ختم کرنے کے موارد
مسئلہ 1893: مالک و کسان ايک دوسرے کي مرضي کے بغير مزارعہ کو ختم نہيں کرسکتے البتہ اگر قرارداد کے وقت دونوں کو يا کسي ايک کو معاملہ توڑنے کا حق دياگياہو تو قرارداد کے مطابق عمل کرسکتے ہيں.
مسئلہ 1893: مالک و کسان ايک دوسرے کي مرضي کے بغير مزارعہ کو ختم نہيں کرسکتے البتہ اگر قرارداد کے وقت دونوں کو يا کسي ايک کو معاملہ توڑنے کا حق دياگياہو تو قرارداد کے مطابق عمل کرسکتے ہيں.
مسئلہ804۔ زراعت اورغیرزراعت کی ان بڑی زمینوں پرجن کے (چاروں طرف) دیوارنہیں ہے اوراس وقت اس میں کوئی فصل بھی نہیں ہے ان میں نمازپڑھنے، بیٹھنے،سونےاورجزوی [چھوٹے چھوٹے ]تصرفات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے چاہے وہ شہر ودیہات سے قریب ہوں یادورہوں اورچاہے ان زمینوں کے مالک نابالغ ہوں یابڑے، لیکن اگرمالک صریح طورسے کہہ دے کہ میں راضی نہیں ہوں یامعلوم ہوکہ وہ دل سے راضی نہیں ہے تواس میں تصرف حرام ہے اورنمازمیں بھی اشکال ہے۔
مسئلہ ۱۲۹۲ : زلزلہ اور بجلی گرنے جیسی علامتوں میں فورا نماز آیات شروع کردینی چاہئے اور اگر نہیں پڑھی تو گناہ گار ہے اور احتیاط مستحب ہے کہ آخری عمر تک جب بھی ممکن ہو [قضا]پڑھے۔
مسئلہ 200 : نجس زمین پر چلنے سے اگر انسان کا پاؤں یا جوتے کا تلا نجس ہوجائے تو پاک زمین پر چلنے یاپاک زمین پر پاؤں رگڑنے سے پاک ہوجاتا ہے بشرطیکہ زمین پاک اور خشک ہو اور عین نجاست زائل ہوجائے اور زمین مٹی، پتھر، اینٹوں یاسمینٹ وغیرہ کا فرش ہونا چاہئےلیکن فرش، چٹائی، سبزہ پر چلنے سے پیر کے اور جوتے کے نجس تلے پاک نہیں ہوتے۔
مسئلہ 44 : اگر زمين يا چھت کے اوپر عين نجاست ہو اور اس پر بارش ہوجائے تو احتياط واجب ہے کہ اس سے اجتناب کيا جائے ليکن جتني بارش عين نجاست پر نہيں ہوئي ہے وہ پاک ہے اور ا گر دونوں مخلوط ہو کر پرنالہ سا بہنے لگے تو پاک ہيں.
مسئلہ 147 : زمين، کپڑا يا اس کي مانند کوئي چيز اگر رطوبت رکھتي ہو اور نجس چيز اس سے متصل ہوجائے تو وہ ہي حصہ نجس ہوگا باقي پاک رہے گا البتہ اگر رطوبت اتني زيادہ ہو کہ ايک جگہ سے دوسري جگہ سرايت کرجاتي ہو تو سب نجس ہوجائے گي يہي صورت لکڑي، کھيرا، خربوزہ، دہي وغيرہ کي بھي ہے کہ اگر رطوبت بہت زيادہ نہ ہوئي تو صرف وہي جگہ نجس ہوگي جہاں پر نجاست لگي ہے.
مسئلہ 1866:اگر زمين کو جو يا گيہوں کي زراعت کے لئے کرايہ پر ديں اور کرايہ بھي اسي زمين کے گيہوں يا جو کو قرار ديں تو اجارہ صحيح نہيں ہے اسي طرح زمين کي ديگر پيدا و ار کا بھي يہي حکم ہے .
مسئلہ 197 : اگر کسی زمین کو قلیل پانی سے پاک کریں اور اگر وہ زمین کنکریلی یا رتیلی ہو کہ غسالہ یعنی باقی ماندہ پانی اس میں چلاجائے تو وہ پاک ہوجاتی ہے۔ لیکن اس زمین کے نیچے کے کنکر اورریت نجس ہوجائے گی۔ اسی طرح زمین اگر نشیبی ہو اور پانی اس سے گزر جاتا ہو تب بھی پاک ہے لیکن اگر غسالہ زمین پر رہ جاتاہے تو نجس ہے البتہ کسی ذریعہ سے غسالہ کو اکھٹا کرکے پھینک دیں تو نجس نہیں ہوگی۔
مسئلہ 2105: زنا سے پيدا ہونے والا شخص اگر کسي عورت سے شادي کرے اور اس سے بچہ پيدا ہو تو وہ بچہ حلال زادہ ہے.
مسئلہ2100:زنا سے حاملہ ہونے والي عورت بھي حمل گرانميں سکتي اور پيدا ہونے والا بچہ اس کا بچہ ہوگا صرف اس کي ميراث نہيں پائے گا.
مسئلہ 2258: اگر زندہ حيوان کا کوئي حصہ کاٹ لے چاہے وہ دنبہ کا گوشت ہي ہو تو اس کا کھانا حرام ہے.
مسئلہ 2253: جو مچھلي مکمل طور سے نہ مري ہو اگر اس کو بھونا جائے يا پاني سے باہر اس کو مارڈاليں تو اس کے کھانے ميں اشکال ہے.