مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1382اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

رمضان کے روزے کي قضاميں جنابت پر باقي رہنا

مسئلہ ۱۳۸۲: جو شخص ماہ رمضان کے روزہ کی قضا رکھنا چاہتا ہوا گروہ صبح کی اذان کے بعد بیدار ہوا ور دیکھے کہ اسے احتلام ہوگیا ہے اور وہ جانتا ہوکہ احتلام صبح کی اذان سے پہلے ہواہے تو اگر روزے کی قضا کا وقت تنگ نہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب دوسرے دن روزہ رکھے اور اگر وقت تنگ ہو مثلا اس کے ذمہ پانچ دن کے قضا روزے ہوں اور رمضان میں پانچ دن سے زیادہ باقی نہ ہوں تو پھرا سی دن روزہ رکھے اور اس کا روزہ صحیح ہے۔

مسئله شماره 1442مسافر کے روزے کے احکام (1440)

رمضان کے علاوہ واجب روزے کي حالت ميں سفر

مسئلہ۱۴۴۲ : ماہ رمضان کے علاوہ اگر انسان پر کسی معین دن کا روزہ واجب ہو (مثلا نذر کر لی ہو کہ پندرہ شعبان کو روزہ رکھوں گا) تو بناء بر احتیاط واجب اس دن سفر نہ کرے بلکہ اگر سفر میں ہو اگر ممکن ہو تو کسی جگہ دس دن کے قیام کی نیت کرکے اس دن کا روزہ رکھے۔

مسئله شماره 188پاني (169)

رنگے ہوئے لباس کو پاک کرنے کا طریقہ

مسئلہ188 : اگر نجس رنگے ہوئے لباس کو جاری، کُر یا نل کے پانی کے نیچے رکھ دیں اور پانی رنگ کی وجہ سے مضاف ہونے سے پہلے تمام جگہ تک پہنچ جائے تو لباس پاک ہوجائے گا چاہے نچوڑتے وقت اس سے مضاف پانی نکلےلیکن اگر پانی تمام جگہوں تک پہنچنے سے پہلے مضاف ہوجائے تو اس کو اتنا دھوناچاہئے کہ مطلق پانی اس تک پہنچ جائے۔

مسئله شماره 1965رہن (گروي) (1964)

رهن کا صيغه

مسئلہ 1965:رہن لفظي صيغہ کے ذريعہ بھي ہوسکتا ہے مثلا کہے کہ ميں اس مال کو اپکے قرضہ کے عوض اپکے پاس گروي رکھتاہوں اور قرض خواہ کہے ميں نے قبول کيا اور عملي طور سے بھي انجام دياجاسکتا ہے مثلا قرضدار اپنا مال قرض خواہ کے پاس رہن کے نيت سے رکھے اور قرض خواہ اسي نيت سے قبول کرے.

مسئله شماره 856موذن کے شرائط (850)

روبقبلہ کھڑا ہو

مسئلہ856۔ مستحب ہے اذان کہتے وقت روبہ قبلہ کھڑاہو،باوضو ہو، بلندآوازسے کہے اورکھینچے اوراذان کے جملوں میں تھوڑاسافاصلہ دے، اذان کہتے وقت بات نہ کرے۔

مسئله شماره 2232ذبح کے مستحبات (2230)

روح نکل جانے سے پہلے حيوان کے سر کو اس کے جسم سے جدا نہ کرے

مسئلہ 2232:احتياط مستحب ہے کہ روح نکل جانے سے پہلے حيوان کے سر کو اس کے جسم سے جدا نہ کرے نابرايں اگر ذبح کے لئے ايسے طريقہ اختيار کرے جس سے حيوان کا سر بالکل جسم سے جدا ہوجاتاہو تو حيوان نہيں ہوتا ہے ليکن بہتر يہي ہے کہ پورے سر کو ايک ہي مرتبہ ميں جدا نہ کرے، ليکن مشين سے ذبح کرنے ميں بہر صورت تمام شرائط کا لحاظ رکھنا ضروري ہے اسي طرح احتياط مستحب ہے کہ جان نکلنے سے پہلے حرام مغز کونہ نکالے اور اس کي کھال نہ اتارے.

مسئله شماره 670نماز (669)

روزآنہ کی واجب نمازیں

مسئلہ 670 : روزآنہ پانچ نمازيں واجب ہيں :ظہر و عصر : يہ دونوں چار چار رکعت ہيںمغرب : يہ تين رکعت ہےعشاء : يہ چار رکعت ہےنماز صبح : دو رکعت ہےالبتہ سفر ميں چار رکعتي نمازيں، آئندہ شرائط کے مطابق دو رکعت ہوجاتي ہيں.

مسئله شماره 1314

روزه

مسئلہ ۱۳۱۴ : ہر سال تمام مکلف افراد پر رمضان المبارک کے مہینے کے روزے واجب ہیں۔

مسئله شماره 1140پانچویں شرط : سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو۔ (1134)

روزي کمانے کے لئے شکار پہ جائے

مسئلہ 1140 : اگر کوئی روزی کمانے کے لئے شکار پہ جائے تو اس کا یہ سفر جائز ہے اور نماز بھی قصر ہے اسی طرح اگر آمدنی بڑھانے کے لئے سفر ہو تو حلال ہے اور نماز بھی قصر ہے۔ لیکن اگر کوئی کھیل کود، تفریح اور عیاشی کی غرض سے شکار پر جائے تو اسکا سفر حرام ہے اور اسے پوری نماز پڑھنی چاہئے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی