مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1792خريد و فروخت کے احکام (1747)

درخت پر لگے پھلوں کا بيچنا

مسئلہ1792: درختوں پرلگي ہوئي زرد يا سرخ شدہ کھجوروں اور ان پھلوں کو جس ميں دانہ پڑگيا ہو اور پھول گرگئے ہوں اور عام طور سے افتوں سے گذر چکے ہوں کا بيچنا صحيح ہے اسي طرح کچے انگوروں کو درخت پر بيچا جا سکتا ہے البتہ ان کي مقدار تجربہ کا ر لوگوں کے اندازے سے معين ہو.

مسئله شماره 781وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے(774)

درہم سے کم خون

مسئلہ 781 : دوسرا مقام جہاں پر نجس بدن یا لباس میں نماز جائز ہے وہ ہے جہاں درہم سے کم خون اگر نمازی کے لباس یا بدن میں لگا ہو تو اسی خون کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ خون حیض ، نفاس، استحاضہ، کتے، سور، مردار، حرام گوشت جانور کا نہ ہو اور اسی طرح کافر کاخون بھی نہ ہو(بناء بر احتیاط واجب)۔

مسئله شماره 4702۔ صاحب عادت وقتیہ (466)

دس دن سے زياده خون ديکهنا

مسئلہ 470 : عادت وقتیہ والی عورت اگر دس دن سے زیادہ خون دیکھے اور حیض کے دنوں کو علامتوں کی بناء پر تشخیص نہ دے سکے تو اپنی رشتہ دار عورتوں کی عادت کے دنوں کے برابر حیض قرار دے(باپ کی طرف سے رشتہ دار ہوں یاماں کی طرف سے زندہ ہوں یا مردہ) لیکن یہ اس صورت میں ہے کہ جب ان سب کی یا اکثریت کی حیض کے دنوں کی تعداد ایک جیسی ہو لیکن اگر ان میں اختلاف ہو مثلا کسی کی عادت پانچ دن ہو کسی کی آٹھ دن ہو تو احتیاط واجب ہے کہ ہر ماہ سات دن اپنی عادت قرار دے۔

مسئله شماره 1170دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

دس دن سے زيادہ دنوں کا حکم

مسئلہ 1170 : اگر مسافر کو معلوم ہو کہ مثلا آخر ماہ میں دس دن یا دس سے زیادہ باقی ہیں اور ارادہ کرے کہ کسی جگہ پرمہینے کے آخر تک رہے گاتو اس کی نماز قصر ہے اسی طرح اگر اس کو معلوم نہ ہو کہ آج مہینہ کی کونسی تاریخ ہے اور آخر ماہ میں کتنے دن رہ گئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ قصد کرے کہ آخر ماہ تک قیام کروں گاتو اگر واقعی آخر ماہ میں دس دن یا اس سے زیادہ باقی ہوں تو نماز پوری پڑھے۔

مسئله شماره 1167دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

دس دن ٹہرنے کي نيت اس قصد کے ساتھ کہ اطراف ميں بھي جائے گا

مسئلہ 1167 : جس مسافر نے کسي جگہ دس دن ٹھہرنے کا ارادہ کرليا ہو اگر وہ شروع ہي سے ارادہ رکھتا ہو کہ دس دن کے قيام کے دوران اطراف ميں(بھي)جائے گا توجس جگہ جانا چاہتا ہے اگر وہ اتني دور نہيں ہے کہ مسافرت کے جزء ميں شمار کي جائے تب تو نماز کوپور پڑھے ليکن اگر وہ مسافرت کے جزء ميں شمار ہوتي ہے تو ان دس دنوں ميں نمازقصر پڑھے.

مسئله شماره 1168دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

دس دن ٹہرنے کي نيت ليکن درميان ميں کسي رکاوٹ کا بھي احتمال ہو

مسئلہ 1168 : اگر مسافر کا ارادہ ہو کہ کسی جگہ پر دس دن قیام کرے گا لیکن یہ بھی احتمال ہو کہ کوئی رکاوت پیش آجائے گی تو اگر لوگ ایسے احتمال کی پرواہ نہ کرتے ہوں تو نماز پوری پڑھے۔ لیکن اگر رکاوٹ کے وجود کا قوی امکان ہو تو نماز قصر ہوگی۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی