مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 713مستحبي (نافله) نمازيں (700)

نماز غفيلہ

مسئله 713 : جن نمازوں کو ثواب خدا کی امید سے بجالانا بہت اچھا ان میں ایک نماز غفیلہ بھی ہے جو مغرب و عشاء ایک نمازغفیلہ ہے جو مغرب وعشاء کے درمیان پڑھی جاتی ہے اس کا وقت نماز مغرب کے بعدمغرب کی طرف والی سرخی زائل ہونے تک ہے پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورہ کے بجائے یہ آیت پڑھے۔وذاالنون اذذھب مغاضبا فظن ان لن یقدر علیہ فنادی فی الظلمات ان لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین فاستجبنالہ و نجیناہ من الغم وکذلک ننجی المؤمنین۔اوردوسری رکعت میں حمدکے بعدبجائے سورہ کے یہ آیت پڑھے :وعندہ مفاتیح الغیب لایعلمہا الا ہو و یعلم مافی البر و البحر و ما تسقط من ورقة الا یعلمہا و لاحبة فی ظلمات الارض و لارطب ولا یابس الافی کتاب مبین۔اورقنوت میں یہ پڑ ھے :اللہم انی اسالک بمفاتیح الغیب التی لایعلما الا انت ان تصل علی محمد و آل محمد و ان تفعل بی کذا و کذا۔اورکذا و کذا کی جگہ اپنی حاجتوں کو طلب کرے اس کے بعدکہے :اللہم انت ولی نعمتی والقادرعلی طلبتی تعلم حاجتی فاسلک بحق محمد وآل محمد علیہ و علیم السلام لما قضیتھا لی۔

مسئله شماره 717قبلہ کے احکام(714)

اگر کوئ بيٹھ کر بھي نماز نہ پڑھ سکتا ہو

مسئلہ717۔ اگرکوئی بیٹھ کرنمازنہیں پڑھ سکتاتوداہنی کروٹ اس طرح لیٹے کہ پورا اگلاحصہ روبہ قبلہ ہو اور اگریہ بھی ممکن نہ ہو تو بائيں کروٹ اس طرح لپٹے کے بدن کا اگلا حصه رو به قبله هو اگر يه بھي ممکن نه هو تو اس طرح چت لیٹے کہ پیروں کے تلوے قبلہ کی طرف ہوں۔

مسئله شماره 720قبلہ کے احکام(714)

قبلہ معين کرنا

مسئلہ720۔ قبلہ کو معین کرنے کے لئے بہت سے طریقہ ہیں پہلے توکوشش کرے تاکہ یقین ہوجائے، دوعادل یاایک ایساشخص جوقابل اطمینان ہو اورحسی علامات سے گواہی دے یا ایسے شخص کے قول پرجوعلمی قاعدے سے قبلہ کوپہنچانتاہواورقابل اطمینان بھی ہوعمل کیاجاسکتاہے اوراگریہ چیزیں ممکن نہ ہوں تواس گمان پربھی عمل کرسکتاہے جومسلمانوں کی محرابوں، قبروں،یا دوسرے طریقوں سے حاصل ہو.

مسئله شماره 721قبلہ معين کرنا (720)

قبہ نما سےقبلہ معلوم کرنا

مسئلہ721 عام طورسے جوقبلہ نمااستعمال ہوتے ہيں اگريہ صحيح ہوں توشناخت قبلہ کے لئے بہترين ذرائع ہيں اوراس سے حاصل ہونے والاگمان دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والے گمان سے کم نہيں ہے بلکہ شايددقيق ترہے.

مسئله شماره 723قبلہ معين کرنا (720)

اگر قبلہ معلوم ہونےکا کوئ راستہ نہ ہو

مسئلہ723۔ اگرقبلہ معلوم کرنے کاکوئی ذریعہ نہ ہواورقبلہ کے بارے میں چارمختلف سمتوں میں مساوی شک ہوتو اگر ایک نمازکو ایک طرف پڑھ لے تو بھی کافی ہے مگر احتیاط مستحب ہے کہ ایک ہی نماز کو چاروں طرف ایک ایک مرتبہ پڑھے اور اگر صرف تین یا دو طرف قبلہ کے وجود کا احتمال ہو تو صرف ان ہی اطراف میں پڑھے۔

مسئله شماره 725قبلہ معين کرنا (720)

حيوانوں کو دقت کے ساتھ قبلہ رخ ذبح کرناچاہيے

مسئلہ 725 : حيوانوں کو بھي رو بہ قبلہ ذبح کرنا چاہئے اور اگر قبلہ معلوم نہ ہو سکے تو اپنے گمان پر عمل کرے اور اگر گمان نہ حاصل ہوسکے اور حيوان کا ذبح کرنا ضروري ہو تو چاہے جس طرف ذبح کردے صحيح ہے اور مسلمانوں کے دفن کے لئے بھي چونکہ رو بہ قبلہ ہونا چاہئے قبلہ معلوم نہ ہونے کي صورت ميں ذبح حيوان والے قاعدہ پر عمل کريں.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی